Blood Donor society - BDS - UST Bannu

Blood Donor society - BDS - UST Bannu donate blood save life

بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے وائس صدر ادریس اور ان کی پوری ٹیم نے کل میرانشاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے...
07/03/2026

بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے وائس صدر ادریس اور ان کی پوری ٹیم نے کل میرانشاہ میں ہونے والے افسوسناک خودکش دھماکے کے بعد انسانیت کی خدمت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ مشکل کی اس گھڑی میں جب کئی زخمیوں کو فوری خون کی ضرورت تھی، تو بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے نوجوان فوراً میدان میں آئے اور زخمیوں کیلئے خون کا بندوبست کیا اور ہسپتال پہنچ کر ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔
یہ وہ جذبہ ہے جو انسانیت کو زندہ رکھتا ہے۔ ایسے نوجوان واقعی معاشرے کا فخر ہیں جو بغیر کسی مفاد کے انسانوں کی جان بچانے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔
ہم بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے تمام رضاکاروں کو ان کی اس بے لوث خدمت پر دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور تمام زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔



بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے صدر Zia ul Islam نے ایک معصوم تھلیسیمیا بچے کے لیے خون کا عطیہ دیا، اور اپنے ہاتھوں ...
02/03/2026

بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے صدر Zia ul Islam نے ایک معصوم تھلیسیمیا بچے کے لیے خون کا عطیہ دیا، اور اپنے ہاتھوں سے اسے خون فراہم کیا۔
جب اُس بچے کے چہرے پر مسکراہٹ آئی تو یوں لگا جیسے پوری انسانیت مسکرا اٹھی ہو۔ وہ معصوم خوشی، وہ چمکتی آنکھیں… یہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایک بیگ خون کسی کی زندگی میں کتنی بڑی امید بن سکتا ہے۔
تھلیسیمیا کے بچے روزانہ زندگی کی جنگ لڑتے ہیں، اور ایسے نوجوان ہی ان کے اصل ہیرو ہیں۔ آج ضیاء الاسلام نے صرف خون عطیہ نہیں کیا، بلکہ امید، حوصلہ اور زندگی کا پیغام دیا۔
آئیں! ہم سب بھی عہد کریں کہ انسانیت کی اس خدمت میں اپنا حصہ ڈالیں۔
کیونکہ کسی کی مسکراہٹ بن جانا ہی اصل کامیابی ہے۔



رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھیبلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔تھلیسیمیا کے معصوم ...
02/03/2026

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی
بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔
تھلیسیمیا کے معصوم بچوں اور بچیوں کیلئے خون کی فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، تاکہ کسی ماں کی آنکھ اشکبار نہ ہو اور کسی بچے کی سانسیں کمزور نہ پڑیں۔
یہ نوجوان صرف روزہ نہیں رکھ رہے،
بلکہ اپنے لہو سے زندگیوں کو سہارا دے رہے ہیں۔
سلام ہے ان رضاکاروں کے جذبے کو
جو عبادت کے ساتھ خدمتِ خلق کو بھی اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔
آئیں! ہم بھی اس کارِ خیر کا حصہ بنیں۔
خون دیں — زندگی بچائیں۔ 🩸

بلڈ ڈونرز سوسائٹی، بنوں یونیورسٹیمیریان نورڑ میں ہونے والے افسوسناک بم دھماکے کے بعد بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے...
16/02/2026

بلڈ ڈونرز سوسائٹی، بنوں یونیورسٹی
میریان نورڑ میں ہونے والے افسوسناک بم دھماکے کے بعد بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کے رضاکار فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کے لیے خون کا بندوبست کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
اس مشکل گھڑی میں ہم نے نہ صرف خون کا فوری انتظام کیا بلکہ زخمیوں کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہو کر مکمل اخلاقی و عملی تعاون بھی فراہم کیا۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر بلڈ ڈونرز سوسائٹی جمشید سنگین، چیئرمین واصف خیات، چیئرمین پوور پیپل ویلفیئر آرگنائزیشن احمداللہ، صدر فیضان منڈان اور صدر ثاقب خان بھی موجود تھے۔ تمام ذمہ داران نے موقع پر بلڈ ارینجمنٹ کی نگرانی کی اور متاثرہ خاندانوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مشکل وقت میں اکیلے نہیں ہیں۔
ہماری سوسائٹی کا پیغام واضح ہے:
انسانیت سب سے پہلے — ہم ہر آزمائش میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند کرے۔ آمین۔
بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی ہمیشہ انسانیت کی خدمت کے لیے تیار ہے۔



🩸 بلڈ ڈونرز سوسائٹی، بنوں یونیورسٹی 🩸بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کی جانب سےبلڈ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہ...
18/01/2026

🩸 بلڈ ڈونرز سوسائٹی، بنوں یونیورسٹی 🩸
بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کی جانب سے
بلڈ اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📅 تاریخ:19 جنوری
🕘 وقت: صبح 9 بجے
📍 مقام: مین کیمسٹری گراؤنڈ
📢 تمام نئے آنے والے طلبہ سے گزارش ہے کہ اس کیمپ میں شرکت کریں
تاکہ ضرورت کے وقت آپ کو اپنا بلڈ گروپ معلوم ہو سکے۔
🤝 آپ کی شرکت قیمتی جانیں بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
کوآرڈینیٹر بلڈ ڈونر سوسائٹی جمشید سنگین

ـبلڈ ڈونرز سوسائٹی، بنوں یونیورسٹی 🩸‫بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت‫چیف آرگنائزر ڈاکٹر ی...
13/01/2026

ـ
بلڈ ڈونرز سوسائٹی، بنوں یونیورسٹی 🩸
‫بلڈ ڈونرز سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کا جنرل باڈی اجلاس زیرِ صدارت
‫چیف آرگنائزر ڈاکٹر یار محمد کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔
‫اجلاس میں سوسائٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور ایک بار پھر زندگیاں بچانے کا عہد دہرایا گیا۔
📌 اہم فیصلے:
✔ سوموار کو یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس اور کیمپسز میں مفت بلڈ اسکریننگ کیمپس
✔ ڈگری کالجز میں فری اسکریننگ اور آگاہی مہم
✔ رضاکار بلڈ ڈونرز کے ڈیٹا کی بروقت اپڈیٹ
✔ بلڈ ڈونیشن سے متعلق آگاہی سیشنز
💔 ذرا سوچیں…
کسی ہسپتال میں بند ہوتی سانسیں،
کسی ماں کی کانپتی دعائیں،
اور کسی بچے کی زندگی
صرف آپ کے ایک فیصلے کی منتظر ہو سکتی ہے۔
❗ آپ کا نہ دیا گیا خون — کسی کی آخری امید توڑ سکتا ہے
❗ آپ کا دیا گیا خون — کسی کو دوبارہ زندگی دے سکتا ہے
❤️ آج خاموش نہ رہیں
🩸 خون دیں — زندگی بنیں
🤝 انسانیت کے ساتھ کھڑے ہوں
بلڈ ڈونرز سوسائٹی، بنوں یونیورسٹی
کیونکہ کل ضرورت کسی کو بھی پڑ سکتی ہے

🌹 تھیلیسیمیا کے یہ معصوم بچے… ہماری توجہ، ہمارے خون اور ہمارے پیار کے محتاج ہیں 🌹ہر 3 سے 4 ہفتے بعد، جب ان ننھے بچوں کے ...
03/12/2025

🌹 تھیلیسیمیا کے یہ معصوم بچے… ہماری توجہ، ہمارے خون اور ہمارے پیار کے محتاج ہیں 🌹

ہر 3 سے 4 ہفتے بعد، جب ان ننھے بچوں کے جسم میں خون کم ہونے لگتا ہے…
تو ان کے چہروں کی ہلکی مسکراہٹ بھی مدھم پڑنے لگتی ہے۔
ان کی مائیں بے بسی سے آسمان کی طرف دیکھتی ہیں…
اور ایک ہی امید باقی رہ جاتی ہے:

"شاید اس بار بھی کوئی نوجوان ہمارے بچے کے لیے خون دے دے…"

اور الحمدللہ
ہر بار بنوں یونیورسٹی بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے نوجوان
ان بچوں کے لیے خون کا انتظام کر کے
انہیں نئی سانسیں، نئی امید، اور نئی زندگی دیتے ہیں۔

مگر… یہ جنگ صرف سوسائٹی کے چند نوجوان نہیں لڑ سکتے۔
یہ بچوں کی زندگی ہمارے سب کے خون سے جڑی ہے۔

---

❤️ آپ کا ایک عطیہ خون… کسی بچے کی پوری زندگی بن سکتا ہے

✔ ایک یونٹ خون = نئی سانسیں
✔ ایک خون کا عطیہ = ایک ماں کی دعا
✔ ایک قدم = ایک بچے کی زندگی

آپ کے چند منٹ… کسی بچے کے لیے پورا مہینہ زندگی بن جاتے ہیں۔

---

آئیں… انسانیت کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالیں

آئیں بنوں یونیورسٹی بلڈ ڈونرز سوسائٹی کے ساتھ کھڑے ہوں،
تاکہ کبھی کوئی بچہ یہ بے بسی سے نہ پوچھے:

"امی… اس دفعہ خون مل جائے گا نا؟"

---

🌺 خون دیں… زندگی دیں… امید بنیں۔

بنوں یونیورسٹی بلڈ ڈونرز سوسائٹی بلڈ ڈونر سوسائٹی نے سالانہ نئے آنے والے سٹوڈنٹس کیلئے فری بلڈ سکریننگ کمیپ کا انعقاد کی...
12/11/2024

بنوں یونیورسٹی بلڈ ڈونرز سوسائٹی
بلڈ ڈونر سوسائٹی نے سالانہ نئے آنے والے سٹوڈنٹس کیلئے فری بلڈ سکریننگ کمیپ کا انعقاد کیا گیا ۔
مختلف ڈپارٹمنٹس میل فیمل سٹوڈنٹس نے کیمپ میں خصہ لیا اور فری بلڈ چیک کی۔
یاد رہے بلڈ ڈونر سوسائٹی ہر سال نئے آنے والے سٹوڈنٹس کیلئے بلڈ کیمپ کا انعقاد اور ڈیٹا محفوظ کرتے ہیں ۔
بلڈ ڈونر سوسائٹی کیمپ 2 روز مین کیمپس میں جاری رہے گا۔

کوآرڈینیٹر بلڈ ڈونر سوسائٹی جمشید سنگین ۔

موجودہ صدر بلڈ ڈونر سوسائٹی ضیاءالسلام
سینئر نائب صدر نزیر وزیر
نائب صدر شعیب خان
سیکٹری جنرل زوہیب خان
ڈپٹی سیکریٹری ادریس خان
سابق صدر لطیف لالا
اور باقی تمام ممبرز نے پرٹیسپٹ اور خصہ لیا ۔

بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی بنوں امن دھرنے میں میں زخمیوں کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود زخمیوں کیلئے خون ...
19/07/2024

بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی بنوں امن دھرنے میں میں زخمیوں کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں موجود زخمیوں کیلئے خون کمی فراہمی جاری کسی بھی قسم کی خون کی ضرورت ہوں بلڈ ڈونر سوسائٹی ہسپتال میں موجود ہے
03347275673

بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر یار محمد خان کی سرپرستی میں سال 20...
22/05/2024

بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی
بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کی چیف آرگنائزر ڈاکٹر یار محمد خان کی سرپرستی میں سال 2024 بلڈ ڈونر سوسائٹی کی کابینٹ کا اعلان کیا گیا ۔
جسمیں میں مندرجہ ذیل ناموں کو ختمی شکل دی گئی ۔

ضیاء السلام 4th سیمسٹر کمسٹری کو صدر منتخب کیا گیا- سینئر وائس پریزیڈنٹ نزیر اللہ ایم فل بائٹیکنالوجی-
وائس پریزیڈنٹ شعیب خان بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی کو منتخب کیا گیا-
تمام دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو امید ہے کہ سال 2024 خدمت کی زمداری اخسن طریقے سے نبائنگے ۔

President 📞: 03374689091
SVP 📞 : 03316333053
Vice president 📞: 03329392635

Many many congratulations to all new nominated cabinet

کوآرڈینیٹر بلڈ ڈونر سوسائٹی جمشید سنگین

بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی مرنے والوں میں سے بچانے والا بہت بڑا ہے 🖤بلڈ ڈونر سوسائٹی کی پچھلے ایک ہفتے ڈونرز کی ڈیٹ...
16/05/2024

بلڈ ڈونر سوسائٹی بنوں یونیورسٹی
مرنے والوں میں سے بچانے والا بہت بڑا ہے 🖤
بلڈ ڈونر سوسائٹی کی پچھلے ایک ہفتے ڈونرز کی ڈیٹا ۔
الحمداللہ روز بروز بلڈ ڈونر سوسائٹی کی پرفارمینس اور ایکٹیویٹی بڑھتی جا رہی ہیں اور مختلف قسم بیماریوں میں مبتلا پریشان خال لوگوں کی زخمںوں میں پٹی بن کر ان کو Facilitate اور ان کی دکھ درد میں شریک ہوکر ان کیلئے مالی جانی خاضر ہوتے ہیں ۔
آئے روز بنوں یونیورسٹی کو خلیفہ گلنواز ٫ بینور کینسر ہسپتال اور تھلیسیمیا کے مریض بنوں یونیورسٹی کا رح کرتے ہیں اور بلڈ ڈونر سوسائٹی کو اس امید کیساتھ آتے ہیں کہ وہ ہمیں ضرور خون پروائڈ کریگی ۔ جس میں مختلف قسم کیسیز ہوتے ہیں
بلڈ ڈونر سوسائٹی کی First priority تھلیسیمیا کے بچے اور ایکسیڈینٹ ہوتے ہیں آئے روز خلیفہ گلنواز سے مختلف قومیں کے لوگ جوکہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں جس کا بنوں میں نہ کوئی ریشتہ دار اور دوست ہوتے ہیں بلڈ ڈونر سوسائٹی ان کو ویلنٹائرز ڈونرز ارینج کرکے ان کیساتھ بھیج دیتے ہیں ۔
بلڈ ڈونر سوسائٹی ڈاکٹر یار محمد کی سرپرستی میں 2012 میں لانچ ہوکر 2024 تک ہزاروں کیسیز کو ڈونرز ارینج کئے ہیں
جیسا کہ ریکارڈ ہمارے پاس موجود اور محفوظ ہیں ۔
کچھ ڈیٹا ہم صرف لوگوں کو شعور دینے کیلئے سوشل میڈیا پر شئر کرتے ہیں کیونکہ اکثر ہمارے پاس ایسے کیسیز آتے ہیں جوکہ اپنے ہی مریض کو خون دینے سے انکاری ہوتے ہیں جب وجہ ہم پوچھتے ہیں تو وہ یہ کہا کر کہتا کہ میں کمزور ہو میں خون دینے سے ڈرتا ہوں مجھے اپنا بلڈ گروپ معلوم نہیں بلڈ گروپ معلوم نہ ہونا کہ بہنا ہم اس ٹائم ختم کرکے ان سے فریک لیکر موقع پر خون کی گروپ معلوم کر دیتے ہیں لیکن وہ پھر بھی انکاری ہوتا ہے اس کی غلط فہمی یا مس گائڈ یہ ہوتا ہے کہ خون دینے سے میں کمزور ہوتا ہوں یہ خون دینے سے مجھے میں یہ ہوتا ہے جوکہ ان کی مس گائڈ ہے کیونکہ بلڈ سیل کی لائف 120 دن ہوتی ہے جوکہ Automatic cell death ہوتا ہیں اور نئے سیل زندگی کو جنم دیتی ہیں تو کیوں نہ ہم 120 دن میں ایک بار کسی کی زندگی کو بچا کر ان کو خون دیکر مریض کی زندگی بچا دیتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے
ترجمہ: جس نے ایک انسان کی زندگی بچایا گویا اس نے تمام انسانیت کو بچایا۔
بلڈ ڈونر سوسائٹی کی پچھلے ایک ہفتے ڈونرز کی ڈیٹا ۔

کوآرڈینیٹر بلڈ ڈونر سوسائٹی جمشید سنگین ),↪️

بلڈ ڈونر سوسائٹی کابینٹ کے واٹسپ اور ٹیلیفون نمبرز

صدر ضیا اسلام:
03374689091

سینئر وائس پریزیڈنٹ نزیر خان
0331 6333053

وائس پریزیڈنٹ شعیب خان
0332 9392635

Address

Bannu

Telephone

+923347275673

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Blood Donor society - BDS - UST Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category