Dr.Saima Khan

Dr.Saima Khan Dr.Saima Khan (MBBS, FCPS),
(Gynaecologist & Obstetrician). Please Book an appointment before visiting OR
to schedule online

06/09/2026

سیگریٹ نوشی، شراب نوشی،چرس وغیرہ آپکے سپرم کی صحت خراب کر سکتے ہیں۔ بلکہ زیرو تک لا سکتے ہیں......

حمل میں میوکس پلگ (گاڑھا پانی) - کے ہر رنگ کا کیا مطلب ہے......!۔حمل کے آخری ہفتوں یا ڈیلیوری سے پہلے جو "میوکس پلگ" نکل...
05/09/2026

حمل میں میوکس پلگ (گاڑھا پانی) - کے ہر رنگ کا کیا مطلب ہے......!
۔

حمل کے آخری ہفتوں یا ڈیلیوری سے پہلے جو "میوکس پلگ" نکلتا ہے یہ بچہ دانی کے منہ کو بند کر کے بچے کو انفیکشن سے بچاتا ہے۔

اس کے رنگ سے پتہ چلتا ہے کہ سب نارمل ہے یا ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
تو آئیں ہر رنگ سمجھتے ہیں:

1. صاف / CLEAR
بالکل پانی جیسا یا انڈے کی سفیدی جیسا۔ یہ سب سے نارمل ہے۔ حمل میں بھی آ سکتا ہے۔

2. سفید / WHITE
گاڑھا اور کریمی۔ ہارمونز کی وجہ سے نارمل ہے۔

3. پیلا / YELLOW
ہلکا پیلا نارمل ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر بدبو ہو یا خارش ہو تو انفیکشن کی نشانی ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر سے چیک کروائیں۔

4. گلابی / خون والا / PINK - BLOODY SHOW
اس کا مطلب ہے لیبر قریب ہے۔ سروکس کھل رہی ہے۔ گھبرانے والی بات نہیں۔

5. بھورا / BROWN
پرانا خون۔ یہ بھی لیبر کے قریب نارمل ہے۔

6. سبز / GREEN
یہ نارمل نہیں ہے۔ اس کا مطلب انفیکشن یا پانی میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ فوراً ڈاکٹر کو بتائیں۔

کن صورتوں میں ڈاکٹر سے رجوع کریں:
- رنگ سبز یا پیلا + بدبو
- بہت زیادہ خون بہنا، صرف پلگ نہ ہو
- بخار یا درد کے ساتھ
ہر حمل الگ ہوتا ہے۔ کوئی بھی شک ہو تو اپنے گائناکالوجسٹ سے ضرور مشورہ کریں۔ خود سے کوئی اندازہ نہ لگائیں۔

ڈاکٹر صائمہ خان
گائناکالوجسٹ اینڈ آبسٹیٹریشن
پشاور







نارمل ڈیلیوری کے اہم مراحل...... Stages of Vaginal Birthاللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا معجزہ "ماں بننے کا سفر" ہے۔  نارمل ڈیلی...
04/09/2026

نارمل ڈیلیوری کے اہم مراحل...... Stages of Vaginal Birth

اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا معجزہ "ماں بننے کا سفر" ہے۔
نارمل ڈیلیوری کے دوران بچے کی پیدائش کئی اہم مراحل سے گزرتی ہے۔ اگر ہمیں ان کا علم ہو تو خوف کم اور اعتماد بڑھ جاتا ہے۔

نارمل ویجائنل برتھ کے 3 بڑے مراحل:

1. پہلا مرحلہ - لیبر اور سروکس کا کھلنا
اس میں درد اور contractions شروع ہوتی ہیں۔ سروکس 10 سینٹی میٹر تک کھلتی ہے۔ یہ سب سے لمبا مرحلہ ہوتا ہے۔

2. دوسرا مرحلہ - بچے کی پیدائش / Pushing Stage
یہی وہ مرحلہ ہے جس میں یہ 4 چیزیں ہوتی ہیں:
• ۔ Perineal Support - پیری نیم کو سہارا دینا
ڈاکٹر پیری نیم کو سپورٹ دیتے ہیں تاکہ پھٹنے سے بچایا جا سکے۔
• ۔ Crowning - سر کا نظر آنا
بچے کا سر سب سے پہلے باہر نظر آتا ہے۔ یہ خوشی کا لمحہ ہوتا ہے۔
• ۔ Head Delivery - سر کی پیدائش
سر کے نکلنے کے بعد اسے دونوں ہاتھوں سے سہارا دیا جاتا ہے۔
• ۔ Shoulder Rotation - کندھوں کا نکلنا
پہلے ایک کندھا پھر دوسرا کندھا اور پھر پورا بچہ باہر آ جاتا ہے۔

3. تیسرا مرحلہ - Placenta کی ڈیلیوری
بچے کے بعد ناچور یعنی placenta بھی خارج ہوتی ہے۔ یہ خون کے بہاؤ کو روکنے اور رحم کو صاف کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔

اس پوسٹ کو ضرور شیئر کرنا مت بولیے گا۔ تاکہ ہر حاملہ خاتون کو اپنے برتھ جرنی کو سمجھنے میں مدد ملے۔

ڈاکٹر صائمہ خان
گائناکالوجسٹ اینڈ آبسٹیٹریشن
پشاور، پاکستان







03/09/2026

پریڈز کے دوران ورزش نہیں کرنی چاہیئے..۔۔۔۔!
Exercise During Periods......

� حقیقت
زیادہ تر خواتین کے لیے ایام میں ہلکی پھلکی ورزش کرنا نہ صرف محفوظ ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہے۔

ورزش کے فوائد:
1. دردِ حیض میں کمی۔
2. مزاج بہتر ہوتا ہے،چینی اور ذہنی دباؤ کم.
3. پیٹ کا پھولنا کم ہوتا ہے۔
4. خون کی روانی بہتر ہوتی ہے۔
5. توانائی بڑھتی ہے -
6. نیند بہتر ہوتی ہے -
کون سی ورزش محفوظ ہے؟
* چہل قدمی �
* یوگا �
* سائیکلنگ �
* تیراکی �
* ہلکی اسٹریچنگ
* رقص �
ہلکی سے درمیانی سرگرمیاں کریں۔
ـ اپنے جسم کی سنیں اور ضرورت پڑنے پر آرام کریں۔

ڈاکٹر صائمہ خان






پریڈز کے دوران ورزش نہیں کرنی چاہیئے..۔۔۔۔!بہت سی خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ ان دنوں میں ورزش نہیں کرنی چاہیے۔ ورزش کرنے سے...
02/09/2026

پریڈز کے دوران ورزش نہیں کرنی چاہیئے..۔۔۔۔!

بہت سی خواتین یہ سمجھتی ہیں کہ ان دنوں میں ورزش نہیں کرنی چاہیے۔
ورزش کرنے سے خون رک جاتا ہے، درد بڑھ جاتا ہے یا جسم کو نقصان ہوتا ہے۔
لیکن
✅ حقیقت
زیادہ تر خواتین کے لیے ایام میں ہلکی پھلکی ورزش کرنا نہ صرف محفوظ ہے بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے فائدہ مند بھی ہے۔

ورزش کے فوائد:
1. دردِ حیض میں کمی - جسمانی سرگرمی سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور اینڈورفنز خارج ہوتے ہیں جو قدرتی درد کم کرنے والے ہیں
2. مزاج بہتر ہوتا ہے - ورزش سے سیروٹونن اور خوشی کے ہارمونز بڑھتے ہیں جس سے چڑچڑاپن، بے چینی اور ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے
3. پیٹ کا پھولنا کم ہوتا ہے - حرکت سے پانی کا جمع ہونا اور اپھارہ کم ہوتا ہے، جس سے جسم ہلکا محسوس ہوتا ہے
4. خون کی روانی بہتر ہوتی ہے - اس سے جسم میں بھاری پن کا احساس کم ہوتا ہے
5. توانائی بڑھتی ہے - ہلکی سے درمیانی ورزش تھکاوٹ کم کر کے توانائی بڑھاتی ہے
6. نیند بہتر ہوتی ہے - باقاعدہ ورزش گہری اور بہتر نیند لاتی ہے جو اکثر ایام میں متاثر ہوتی ہے

کون سی ورزش محفوظ ہے؟

* چہل قدمی 🚶‍♀️
* یوگا 🧘‍♀️
* سائیکلنگ 🚴‍♀️
* تیراکی 🏊‍♀️
* ہلکی اسٹریچنگ
* رقص 💃
ہلکی سے درمیانی سرگرمیاں کریں۔
ـ اپنے جسم کی سنیں اور ضرورت پڑنے پر آرام کریں۔
۔ اگر درد، کمزوری یا چکر محسوس ہو تو بہت زیادہ سخت ورزش سے گریز کریں-
۔ پانی زیادہ پئیں اور متوازن غذا کھائیں۔
۔ آرام دہ کپڑے پہنیں۔
۔ اگر آپ کو شدید خون کی کمی، اینڈومیٹریوسس یا PCOS جیسا کوئی طبی مسئلہ ہے تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں

👈 اگر غیر معمولی درد، زیادہ خون بہنا یا چکر آئے تو فوراً ورزش روک دیں
یاد رکھیں ہر عورت مختلف ہے۔

ڈاکٹر صائمہ خان
گائناکالوجسٹ اینڈ آبسٹیٹریشن
پشاور، پاکستان





01/09/2026

PERIODS 3D / Menstrual days


**es


**na



゚viralシ

31/08/2026

Cervical Cerclage






28/08/2026

۔ Postpartum Depression ایک خاموش چیخ۔۔۔

یہ پیغام تمام شوہر صاحبان کے لیے ہیں۔
وہ عورت جو 9 ماہ آپ کے بچے کو اپنے جسم میں رکھتی رہی۔
جس نے ڈیلیوری کا وہ درد سہا جس کی تکلیف کو 20 ہڈیاں ایک ساتھ ٹوٹنے کے برابر کہا جاتا ہے۔
جو آج رات بھر جاگ کر آپ کے وارث کو دودھ پلا رہی ہے۔وہ تھکی ہوئی نہیں ہے۔ وہ بیمار ہو سکتی ہے۔
اس بیماری کا نام ہے Postpartum Depression ۔
ڈاکٹر ہونے کے ناطے میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ اسے کیا کیا جھیلنا پڑ رہا ہے:
• ہارمونز کا زلزلہ : ڈیلیوری کے بعد عورت کے جسم میں ہارمونز 100 سے 0 پر آ جاتے ہیں۔
• جسمانی کمزوری + نیند کی کمی,زخم، خون کی کمی.
• اُنہیں ناکام ہونے کا احساس ہونے لگتا ہیں۔
• تنہائی محسوس کرتی ہے: سب بچے کو پیار کرنے آتے ہیں۔ کوئی اس سے نہیں پوچھتا۔
👈 بیوی کو کبھی ڈانٹیں مت، انکا سہارا بنیں۔
👈 انکے ساتھ کام بانٹیں
👈 آپ کا تھوڑا سا پیار، تھوڑا سا صبر....اسے ڈپریشن سے نکال کر دوبارہ اسی طرح بنا سکتا ہے۔

ڈاکٹر صائمہ خان





26/08/2026

۔ PIMS اسلام آباد کا دل دہلا دینے والا واقعہ۔۔۔۔💔

انا للہ و انا الیہ راجعون
پمز ہسپتال میں 15 سے 17 معصوم بچوں کا بتایا جا رہا ہیں لیکن پتہ نہیں کتنی معصوم جانیں اللّٰہ کو پیارے ہو چکے ہونگیں۔
اللّٰہ تعالیٰ سب ماؤں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین ۔











ای سی وی - ECV کیا ہے ۔۔۔۔! External Cephalic Version۔۔ECV کا مطلب ہے۔ "پیٹ کے اوپر سے بچے کو پلٹانا" ۔اگر 9ویں مہینے می...
26/08/2026

ای سی وی - ECV کیا ہے ۔۔۔۔! External Cephalic Version

۔
۔ECV کا مطلب ہے۔ "پیٹ کے اوپر سے بچے کو پلٹانا" ۔

اگر 9ویں مہینے میں بچہ Breech یعنی الٹا ہو - سر اوپر اور پاؤں نیچے - تو ڈاکٹر ہاتھوں سے پیٹ کے اوپر دبا کر بچے کو پلٹا کر سر نیچے کر دیتے ہیں۔ تاکہ نارمل ڈیلیوری ممکن ہو سکے۔

۔ ECV کب کیا جاتا ہے؟
- 36-37 ہفتے کے بعد، جب پانی کم نہ ہو
- جب الٹراساؤنڈ سے کنفرم ہو کہ بچہ Breech, Transverse یا Oblique پوزیشن میں ہے
- اگر ماں نارمل ڈیلیوری چاہتی ہو اور C-Section سے بچنا چاہتی ہو

۔ ECV کا طریقہ:
1. پہلے CTG اور Ultrasound کر کے بچے کی کنڈیشن اور پانی چیک کرتے ہیں
2. ہسپتال میں کیا جاتا ہے، تقریباً 10-15 منٹ لگتے ہیں
3. ڈاکٹر دونوں ہاتھوں سے پیٹ پر ہلکا پریشر دے کر بچے کو آہستہ آہستہ پلٹاتے ہیں
4. بعد میں دوبارہ CTG کر کے بچے کی دھڑکن چیک کی جاتی ہے

کامیابی کا چانس:
- پہلی پریگننسی میں: 40-50%
- دوسری/تیسری پریگننسی میں: 60-70%
اگر کامیاب ہو جائے تو 70% چانس ہوتے ہیں کہ نارمل ڈیلیوری ہو جائے گی۔

کب ECV نہیں کر سکتے؟
- جڑواں بچے
- پانی بہت کم یا بہت زیادہ ہو
- پچھلی C-Section ہو
- بچے کی دھڑکن کا مسئلہ
- پلیسنٹا نیچے ہو - Placenta Previa

رسک بہت کم ہے 1% سے بھی کم۔ اسی لیے ECV ہمیشہ ہسپتال میں ہی کیا جاتا ہے تاکہ ضرورت پڑے تو فوراً ڈیلیوری کر سکیں۔

۔ ECV میں درد ہو سکتا ہے لیکن خطرناک نہیں۔ اگر ECV کامیاب نہ ہو تو بھی گھبرائیں نہیں، Breech میں سیف C-Section ایک اچھا آپشن ہے۔

ڈاکٹر صائمہ خان
Gynecologist & Obstetrician





Address

Peshawar
Bara

Telephone

923149714881

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr.Saima Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr.Saima Khan:

Shortcuts

Share