Dr-HamZa

Dr-HamZa Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr-HamZa, Doctor, Batagram.

08/05/2026

Well Explained.
"دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک"
تحریر: ڈاکٹر فضل منان۔
"ایک ڈاکٹر کیسے بنتا ہے"!؟

حالیہ دنوں میں ایک فارماسسٹ صاحب نے کمنٹ میں لکھا:
"ہم بھی فارما کے ساتھ فزیالوجی، اناٹومی، سرجری، میڈیسن وغیرہ پڑھتے ہیں، اس لیے ہمیں بھی کلینیکل تجربہ حاصل ہے جیسے ڈاکٹرز کو ہے۔"

آج میں آپ کو بتاتا ہوں کہ ڈاکٹر کیسے بنتا ہے۔ کیا یہ صرف کتابیں پڑھنے کا نام ہے، یا کلینیکل تجربہ، فیلڈ ورک اور بے شمار قربانیاں بھی اس سفر کا حصہ ہیں؟

ڈاکٹر کسی یونیورسٹی کے چکا چوند ماحول میں نہیں پڑھتا، جہاں دل کرے تو کلاس لے لو اور دل نہ کرے تو چھوڑ دو۔ جہاں پاس یا فیل ایک ہی استاد کے ہاتھ میں ہو اور صرف ایک شخص کو خوش کرنا کافی ہو۔ جہاں کلاسیں کم اور عیاشیاں زیادہ ہوں۔

بلکہ ڈاکٹر ایک ایسے ادارے میں پڑھتا ہے جہاں داخلہ لینا جتنا مشکل ہے، اتنا ہی کامیابی سے نکلنا بھی۔ یہاں 80 فیصد حاضری لازمی ہے۔ تیسرے سال سے روزانہ وارڈ میں جانا، مریض کی ہسٹری لینا، جسمانی معائنہ کرنا اور سینئرز کے سامنے پریزنٹ کرنا معمول بن جاتا ہے۔

امتحان کی تیاری کے لیے 24 گھنٹوں میں سے 18-18 گھنٹے کتابوں کے ساتھ گزرتے ہیں۔ امتحان اپنے کالج کے اساتذہ نہیں لیتے، بلکہ ملک بھر سے آئے ایکسٹرنل ایگزامینرز لیتے ہیں۔ ہر پروف میں OSPE، OSCE اور لانگ کیس سٹیشنز ہوتے ہیں جہاں عملی مہارت، تشخیص اور فیصلہ سازی کو پرکھا جاتا ہےاور یو ایم بی بی ایس کا سفر تمام ہوتا ہے لیکن منزل ابھی ملی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے بعد ایک سال کا ہاوس جاب شروع ہوتا ہے۔

اس ایک سال میں ڈاکٹر تمام وارڈز میں باری باری روٹیشن کرتا ہے۔ سینیئر ڈاکٹرز کی نگرانی میں مریضوں کی تشخیص، دواؤں کی خوراک، سائیڈ ایفیکٹس اور ڈرگ انٹریکشنز کو خود دیکھتا ہے۔ 36، 48 گھنٹے مسلسل وارڈ میں گزارنا، راتوں کو ایمرجنسی سنبھالنا، اور بیڈ سائیڈ راؤنڈز میں کلینیکل ڈسکشن سننا روز کا کام ہے۔
اور یوں ایک سال بعد ہی وہ صرف ایمرجنسی علاج، بلڈ پریشر اور عام بیماریوں کے علاج کے قابل ہوجاتا ہے۔

مگر یہاں سفر ختم نہیں ہوتا۔ اب سپیشلائزیشن کا دروازہ کھٹکتا ہے، جو 5 سال کا صبر آزما اور کٹھن مرحلہ ہے۔ ایک ٹرینی ڈاکٹر 24 گھنٹے وارڈ کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔ رات ہو، دن ہو، عید ہو یا شادی بیاہ، وہ ہسپتال میں موجود ہوتا ہے۔ اس دوران وہ اپنی ذاتی زندگی، آرام اور خاندانی تقریبات کو مریض کی ضرورت پر قربان کر دیتا ہے۔ اسی لیے آپ ایک ڈاکٹر کو گاؤں میں، جنازے میں، شادی میں، ہر جگہ مریض کی نبض دیکھتے ہوئے پائیں گے۔

سپیشلائزیشن کے امتحانات کسی بھی امتحان سے زیادہ سخت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر *پارٹ-II ایگزٹ ایگزام*، جس میں نمبرات کا کوئی کھیل نہیں ہوتا۔ آپ کو بورڈ آف ایگزامینرز Board of Examiners کو مطمئن کرنا ہوتا ہے ، اور وہ بھی آپ کے اپنے ہسپتال یا صوبے کے نہیں، بلکہ دوسرے صوبوں کے 15-20 سینئر کنسلٹنٹس ہوتے ہیں۔ وہ آپ کے علم، فہم، رویے، گفتگو اور مریض کے ساتھ ہم آہنگی کو گھنٹوں پرکھ کر پاس یا فیل کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ان تمام مراحل سے گزر کر ایک ڈاکٹر سپیشلسٹ بنتا ہے — جو مرض کی تشخیص بھی کرتا ہے اور دوا بھی تجویز کرتا ہے۔

کتابی علم صرف بنیاد ہے۔ اصل تربیت وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر اور مریض کے بستر کے پاس ہوتی ہے۔
اب اگر کسی یونیورسٹی کے پر اسائیش ماحول سے فارغ االتحصیل فارماسسٹ خود کو ڈاکٹر کے برابر سمجھے تو شاید اس کو Ilussions ہے۔
کیونکہ۔۔

"دام ہر موج میں ہے حلقۂ صد کام نہنگ
دیکھیں کیا گزرے ہے قطرے پہ گہر ہونے تک"
Dr Mia fazal Manan
GS provincial Doctors association kpk.

Becoming a physician is not good for your health.- High stress- Sleep disruption - Intense workload - Feelings of isolat...
07/05/2026

Becoming a physician is not good for your health.

- High stress
- Sleep disruption
- Intense workload
- Feelings of isolation
- Putting your life on hold
- Limited time for exercise
- Exposure to traumatic cases
- Not having time for family and friends
- Always having to be perfect because the stakes are so high

Stress is a key precipitant for many common diseases, but established biological markers to track stress and guide investigations into mechanisms linking stress and disease are lacking. Cross-sectional studies have identified correlations between stress and telomere attrition, but no large, longitud...

وجہ اگر سادہ الفاظ میں بتاؤں تو وہ یہ ہے کہ ایک جوڑوں کے درد کیساتھ آنے والے مریض کو یہ ساری بیماریاں ہو سکتی ہے۔Osteoar...
02/05/2026

وجہ اگر سادہ الفاظ میں بتاؤں تو وہ یہ ہے کہ ایک جوڑوں کے درد کیساتھ آنے والے مریض کو یہ ساری بیماریاں ہو سکتی ہے۔
Osteoarthritis
Rheumatoid Arthritis
Reactive arthritis
Septic Arthritis
Rheumatic Fever
IBD related arthritis
Systemic Lupus erythematousus
Sjogren Syndrome
Ankylosing Spondylitis
لسٹ بہت لمبی ہے۔ اب اگر آپ کو ہر ایک کے features اور clinical presentation کا نہیں پتہ تو کوئی Pharmacists یا Technician درد کی دوائ دے دینگے اور آپ کو بھیج دیں گے، اپ وقتی طور پر ٹھیک بھی ہو جائیں گے لیکن بیماری آپ کی وقت کیساتھ بڑتی رہے گی۔
یہ میں نےصرف جوڑوں کے درد کے بارے میں لکھا۔ اگر اسی طرح بخار، کھانسی اور دیگر علامات کے بارے میں لکھوں تو بات بہت لمبی ہو جائے گی۔
فارماسسٹ یقینا اپنے ڈومین میں مریض کو بہت معلومات دے سکتے ہیں۔ لیکن خود سے پریکٹس کرنا یقینا مشکل بھی ہے اور اس کیلئے جو ضروری علم ہوتا ہے اس کی پڑھائی انہوں نے نہیں کی ہوتی۔
کسی بھی غیر مستند معالج کا علاج کیلئے دوائ دینا یہ نا جانتے ہوئے کے بیماری کیا ہے ایک غیر اخلاقی عمل ہے اور گناہ بھی۔ اس کیساتھ ساتھ یہ قانوناً جرم بھی ہے۔

Its True, it was Totally savage!
02/05/2026

Its True, it was Totally savage!

بابر اعظم کی مزید تعریف کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود ایک تعریف ہے۔
28/04/2026

بابر اعظم کی مزید تعریف کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود ایک تعریف ہے۔

26/04/2026

ملک میں7 چیزیں عوام کیلئے مزید مہنگی ہو گئی بجلی‏ ، گیس‏، گاڑی‏، پٹرول‏، گھر‏، علاج، سفر اور یہی 7 چیزیں حکمرانوں کے لئے فری ہیں.

03/04/2026

پیٹرول کی قیمتوں میں موسم دیکھ کر اِضافہ کیا گیا تاکہ لوگ احتجاج کیلئے نہ نکل سکے۔ ایک ہفتے تک محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں ہونگی اور اتنے عرصے میں عوام عادی ہو جائے گی۔

Ameen.
25/03/2026

Ameen.

ChatGPT Retaliation rating for iraq back then and Iran in ongoing conflict.What do you think?
04/03/2026

ChatGPT Retaliation rating for iraq back then and Iran in ongoing conflict.
What do you think?

01/03/2026

Address

Batagram
21040

Telephone

+923135633244

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr-HamZa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr-HamZa:

Share

Category