08/09/2026
پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ، پشاور حیات آباد کے طلبہ و طالبات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ، پشاور حیات آباد کے طلبہ و طالبات کی جانب سے اپنے جائز حقوق اور مطالبات کے حصول کے لیے کیے جانے والے پُرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے مبینہ تشدد اور بدسلوکی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
حکومتِ وقت سے پرزور مطالبہ ہے کہ طلبہ و طالبات کے جائز حقوق اور مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور ان کے مسائل کو طاقت کے بجائے مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جائے۔
بونیر نرسز ایسوسی ایشن واضح کرنا چاہتی ہے کہ اگر طلبہ و طالبات کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی، تشدد یا ناانصافی کی گئی، یا ان کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا گیا، تو بونیر نرسز ایسوسی ایشن ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور ان کے حقوق کے لیے ہر پُرامن اور قانونی فورم پر ان کا ساتھ دے گی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ و طالبات کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جائے اور فوری طور پر ان کے جائز مطالبات کا ازالہ کیا جائے۔
طلبہ کے حقوق کا تحفظ، نرسنگ کے مستقبل کا تحفظ ہے۔
بونیر نرسز ایسوسی ایشن