DHQ Buner Official

DHQ Buner Official DHQ Hospital Daggar Buner is a Govt; Cat "B" Hospital providing health services to 1.2 Million people of district Buner and adjucent districts areas.

31/07/2026

اہم وضاحت

سوشل میڈیا پر حالیہ گردش کرنے والی ویڈیو من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسی بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر مصدقہ معلومات کو آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔

ہسپتال انتظامیہ اپنا اصولی اور حقائق پر مبنی موقف کل دن 12:00 بجے سے پہلے میڈیا کے سامنے پیش کرے گی۔

تمام متعلقہ افراد سے گزارش ہے کہ سرکاری موقف کا انتظار کریں۔

16/07/2026

گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں پروموٹ ہونے والے تمام نرسنگ آفیسرز کو دلی مبارکباد، نیک تمنائیں اور بہت سی دعائیں۔

خصوصی طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر، ضلع بونیر کے وہ 22 نرسنگ آفیسرز جو اس ترقی کے مستحق قرار پائے، انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی آپ کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی نئی ذمہ داریوں کو دیانت، اخلاص اور بہترین انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، آپ کے علم، عزت اور کامیابیوں میں مزید برکت دے، اور آپ کو انسانیت اور مریضوں کی خدمت کا بہترین ذریعہ بنائے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید ترقی، کامیابی اور خیر و برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

ڈاکٹر فاروق سیار
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال، ڈگر،

ڈی ایچ کیو بونیر کی ہفتہ وار کارکردگی (29 جون تا 5 جولائی 2026)ہسپتال کی مجموعی کارکردگی عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف!...
10/07/2026

ڈی ایچ کیو بونیر کی ہفتہ وار کارکردگی (29 جون تا 5 جولائی 2026)
ہسپتال کی مجموعی کارکردگی عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف! ایک ہفتے کے دوران 6,619 او پی ڈی مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 1,950 ایمرجنسی کیسز کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی-
لیبر روم کی کارکردگی ! گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 126 نارمل ڈیلیوریز اور 13 سیزیرین آپریشنز کے ساتھ مجموعی طور پر 140 بچوں کی محفوظ پیدائش یقینی بنائی گئی-
سرجیکل آپریشنز کا ڈیٹا شعبہ سرجری کی بہترین خدمات: ایک ہفتے میں 396 آپریشنز لوکل اینستھیزیا، 78 جنرل اینستھیزیا اور 167 دیگر اقسام کے اینستھیزیا کے تحت کامیابی سے مکمل کیے گئے

03/07/2026

کل رات دس بجے، گاؤں بٹاڑہ چغرزی کی ایک چھوٹی بچی کے کان میں کوئی چیز پھنسنے کے باعث ڈگر اسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹر قادر خان اور ای این ٹی ٹیم نے اپنی محنت اور مہارت سے بچی کے کان سے فارن باڈی کو نکال دیا ۔
یہ لمحہ نہ صرف بچی کے گھر والوں کے لیے راحت کا باعث بنا بلکہ ہمارے ہسپتال کے لیے بھی انسانیت کی خدمت کا فخر ہے۔

📊 June 2026 data from DHQ Hospital Daggar Buner shows patient care across departments.Emergency services had the highest...
02/07/2026

📊 June 2026 data from DHQ Hospital Daggar Buner shows patient care across departments.

Emergency services had the highest outpatient visits with over 10,000 patients(The majority of these were cold cases—non-urgent conditions). Paediatrics and General Medicine followed, with steady demand in admissions and OPD. ENT, Orthopaedics, Eye, and Cardiology also managed significant cases, while Physiotherapy and others provided key support.

Admissions highlight Paediatrics and General Medicine as central, with notable surgical and specialized unit contributions.

These charts show the hospital’s broad service capacity and commitment to healthcare.

کل بروز منگل مورخہ 16-06-2026 کو DHQ Hospital Daggar Buner کے بجلی کے دو ٹرانسفارمر اچانک خراب ہو گئے، جس کے باعث ہسپتال...
17/06/2026

کل بروز منگل مورخہ 16-06-2026 کو DHQ Hospital Daggar Buner کے بجلی کے دو ٹرانسفارمر اچانک خراب ہو گئے، جس کے باعث ہسپتال میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور مختلف شعبہ جات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آج بروز بدھ مورخہ 17-06-2026 کو یکم محرم الحرام کی سرکاری تعطیل ہونے کے باوجود میڈیکل سپرنٹنڈنٹ DHQ ہسپتال ڈگر بونیر نے ہسپتال میں موجود رہ کر صورتحال کی خود نگرانی کی۔ ان کی خصوصی کاوشوں، مسلسل فالو اپ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں کے نتیجے میں دونوں خراب ٹرانسفارمرز کو ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی ذمہ داری، پیشہ ورانہ لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت ہسپتال میں بجلی کی فراہمی بحال ہوئی اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا گیا-

آج چیئرمین پی ٹی آئی، Barrister Gohar Ali Khan کے بھتیجے زاکر خان اور ظفر ثانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر کی لیبارٹری کے ل...
03/06/2026

آج چیئرمین پی ٹی آئی، Barrister Gohar Ali Khan کے بھتیجے زاکر خان اور ظفر ثانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر کی لیبارٹری کے لیے ایک جدید کیمسٹری اینالائزر عطیہ کیا۔ اس مشین کی بدولت اب تھائرائیڈ فنکشن ٹیسٹ (TFTs)، HbA1c اور کارڈیک انزائمز سمیت اہم تشخیصی ٹیسٹ عوام کو سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل یہ ٹیسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر میں میسر نہیں تھے اور مریضوں کو نجی لیبارٹریوں سے مہنگے داموں یہ ٹیسٹ کروانے پڑتے تھے۔ اس عطیے سے نہ صرف مریضوں کو معیاری تشخیصی سہولیات مقامی سطح پر دستیاب ہوں گی بلکہ ان کے وقت اور اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر، ڈاکٹر فاروق سیار نے زاکر خان اور ظفر ثانی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ ہسپتال میں تشخیصی سہولیات کے فروغ اور عوام کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مخیر حضرات مستقبل میں بھی صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے اسی طرح تعاون جاری رکھیں گے۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر، ضلع بونیرعید الاضحیٰ کارکردگی رپورٹمدت: 26 مئی تا 30 مئیعید الاضحیٰ کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ...
02/06/2026

ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر، ضلع بونیر
عید الاضحیٰ کارکردگی رپورٹ
مدت: 26 مئی تا 30 مئی
عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر بونیر نے عوام کو بلا تعطل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کیں۔ عید کے پانچ روزہ عرصہ کے دوران ایمرجنسی، لیبارٹری، زچہ و بچہ، سرجری اور ان ڈور خدمات کو مکمل طور پر فعال رکھا گیا۔
خدمات کی مجموعی کارکردگی
سروس
تعداد
ایمرجنسی میں کل مریض
3020
روڈ ٹریفک حادثات (RTAs)
72
ان ڈور داخلے
217
زچگیاں (Deliveries)
100
لیبارٹری ٹیسٹ
1585
ایمرجنسی سرجریز
15

عید کے دوران مجموعی طور پر 3020 مریضوں کو ایمرجنسی خدمات فراہم کی گئیں۔
72 روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کو فوری طبی امداد دی گئی۔
مختلف بیماریوں اور طبی پیچیدگیوں کے باعث 217 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
زچہ و بچہ یونٹ میں 100 محفوظ زچگیاں انجام دی گئیں۔
تشخیصی خدمات کے تحت 1585 لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے۔
مختلف ہنگامی طبی ضروریات کے لیے 15 ایمرجنسی سرجریز کامیابی سے انجام دی گئیں۔

عید الاضحیٰ کے دوران ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر بونیر کے تمام شعبہ جات نے مؤثر انداز میں خدمات انجام دیں اور عوام کو بروقت طبی سہولیات فراہم کیں۔ ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف، پیرا میڈیکل عملہ اور معاون عملے کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں مریضوں کو معیاری اور بروقت علاج فراہم کیا گیا

ڈاکٹر فاروق سیار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر، بونیر

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی کارکردگی کا اعزاز🌙ڈی ایچ کیو ہسپتال بونیر کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فاروق سیار نے عیدالاضحی...
30/05/2026

عیدالاضحیٰ کے موقع پر مثالی کارکردگی کا اعزاز🌙

ڈی ایچ کیو ہسپتال بونیر کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فاروق سیار نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر جنوٹوریل سٹاف کے دو محنتی ممبران کو بہترین صفائی اور فرائض کی لگن سے انجام دہی پر تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈز سے نوازا۔

عید کے دنوں میں بھی جب سب اپنے گھروں میں خوشیاں منا رہے تھے، ہمارے یہ ہیروز ہسپتال کو صاف، محفوظ اور مریضوں کے لیے سازگار رکھنے میں مصروف رہے۔

ایم ایس صاحب نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ _“جنوٹوریل سٹاف ہمارے ہسپتال کا ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ان کی محنت کے بغیر معیاری علاج ممکن نہیں۔”_

ہمیں اپنے تمام جنوٹوریل سٹاف پر فخر ہے جو خاموشی سے دن رات خدمت خلق کا فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔

عید مبارک — خدمت، لگن اور خلوص کے جذبے کو سلام!

عید کے دوسرے دن ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کو کھانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ میڈیکل سپ...
28/05/2026

عید کے دوسرے دن ہوٹل بند ہونے کی وجہ سے مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کو کھانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر فاروق سیار کے شارٹ نوٹس پر Naveed Foundation نے فوری طور پر مریضوں اور اُن کے اٹینڈنٹس کے لیے کھانے کا انتظام کیا۔ ہم اُن کے اس بروقت تعاون، خدمتِ انسانیت اور تعاون پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

Address

DHQ Hospital Daggar, District Buner
Bunerwal
25000

Telephone

+92939510223

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ Buner Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ Buner Official:

Shortcuts

Share

Category