Afia wellness Hub

Afia wellness Hub Mental Wellness & Healing 🌿
Helping you find peace, clarity & balance
🧠 Mind | 💚 Emotions | 🌱 Growth
Your safe space to heal & grow

"نیند کی اہمیت: ذہنی سکون اور جذباتی استحکام کی بنیاد" 😴🧠​اکثر میرے کلینک میں لوگ تھکن، چڑچڑے پن اور مسلسل پریشانی (Anxi...
09/05/2026

"نیند کی اہمیت: ذہنی سکون اور جذباتی استحکام کی بنیاد" 😴🧠

​اکثر میرے کلینک میں لوگ تھکن، چڑچڑے پن اور مسلسل پریشانی (Anxiety) کی شکایت لے کر آتے ہیں۔ جب گہرائی میں جا کر بات چیت کی جاتی ہے، تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کا سب سے بڑا مسئلہ "نیند کی کمی" یا "نیند کا ناقص معیار" ہے۔
​بطور ماہرِ نفسیات، میں یہ واضح کرنا ضروری سمجھتی ہوں کہ نیند محض جسمانی آرام کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ آپ کے دماغ کی "سروسنگ" (Servicing) کا وقت ہے۔ جب آپ سوتے ہیں، تو آپ کا دماغ یادوں کو ترتیب دیتا ہے، جذباتی بوجھ کو ہلکا کرتا ہے اور اگلے دن کے لیے نیورو ٹرانسمیٹرز (Neurotransmitters) کو ری چارج کرتا ہے۔

​⚠️ خراب نیند: خاموش قاتل (The Impact of Sleep Deprivation)

​اگر آپ کی نیند مسلسل متاثر ہو رہی ہے، تو یہ آپ کی ذہنی صحت پر درج ذیل اثرات مرتب کرتی ہے:

​جذباتی عدم توازن (Emotional Dysregulation):
نیند کی کمی کی وجہ سے دماغ کا وہ حصہ جو جذبات کو کنٹرول کرتا ہے (Amygdala) زیادہ حساس ہو جاتا ہے، جس سے غصہ اور چڑچڑا پن بڑھتا ہے۔

​توجہ اور فیصلے کی قوت میں کمی:
دماغی دھند (Brain Fog) کی وجہ سے آپ چھوٹے چھوٹے فیصلے لینے میں بھی دشواری محسوس کرتے ہیں۔

​اضطراب اور اوور تھنکنگ (Anxiety & Overthinking): پرسکون نیند کے بغیر دماغ مسلسل "الرٹ موڈ" میں رہتا ہے، جس سے بے جا خدشات جنم لیتے ہیں۔

​یادداشت کی کمزوری:
نئی معلومات کو محفوظ کرنے کا عمل نیند کے دوران ہی مکمل ہوتا ہے۔

​📌 سلیپ ہائجین (Sleep Hygiene) کیا ہے؟

​ماہرینِ نفسیات کی اصطلاح میں Sleep Hygiene سے مراد وہ عادات ہیں جو آپ کے دماغ کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ اب "آرام کا وقت" ہو گیا ہے۔ صرف بستر پر لیٹ جانا نیند نہیں ہے، بلکہ معیارِ نیند کو بہتر بنانا اصل ہدف ہے۔
​بہتر نیند کے لیے 5 نفسیاتی مشورے:

​سرکاڈین ریدم (Circadian Rhythm) کی پابندی:
روزانہ سونے اور جاگنے کا ایک ہی وقت مقرر کریں (حتیٰ کہ چھٹی والے دن بھی)۔ یہ آپ کی اندرونی حیاتیاتی گھڑی کو متوازن رکھتا ہے۔

​ڈیجیٹل ڈیٹاکس (Digital Detox):
سونے سے کم از کم 45 منٹ پہلے موبائل اور لیپ ٹاپ سے دوری اختیار کریں۔ اسکرین کی "نیلی روشنی" میلاٹونن (Melatonin) ہارمون کو روکتی ہے جو نیند کے لیے ضروری ہے۔

​بیڈ روم کا تقدس:
اپنے بستر کو صرف سونے کے لیے استعمال کریں۔ وہاں بیٹھ کر دفتری کام کرنے یا کھانا کھانے سے دماغ بستر کو "ایکٹیو زون" سمجھنے لگتا ہے۔

​ذہنی بوجھ کو کاغذ پر اتاریں (Brain Dump):
اگر سونے سے پہلے خیالات تنگ کریں، تو انہیں ایک ڈائری پر لکھ لیں۔ اس سے دماغ کو سکون ملتا ہے کہ اب یہ باتیں محفوظ ہیں اور صبح دیکھی جا سکتی ہیں۔

​کیفین اور بھاری غذا:
شام کے بعد چائے، کافی یا بہت زیادہ مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ اعصابی نظام کو متحرک رکھتی ہیں۔

​💭 ماہرِ نفسیات کی ڈائری سے ایک بات

​"تھکا ہوا جسم آرام سے ٹھیک ہو سکتا ہے، لیکن تھکا ہوا دماغ صرف ایک گہری اور پرسکون نیند سے ہی بحال (Recover) ہوتا ہے۔"

​آپ کا بستر کوئی میدانِ جنگ نہیں ہونا چاہیے جہاں آپ اپنے خیالات سے لڑتے رہیں۔ اگر آپ کو مسلسل بے خوابی کا سامنا ہے، تو اسے نظر انداز نہ کریں—یہ آپ کی ذہنی صحت کا ایک اہم سگنل ہو سکتا ہے۔

​❓ آج کا سوال:

​کیا آپ روزانہ 7 سے 8 گھنٹے کی معیاری نیند لے رہے ہیں، یا آپ کا ذہن مسلسل تھکن کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے؟ نیچے کمنٹس میں بتائیں، شاید آپ کا تجربہ کسی دوسرے کے کام آ سکے۔





"​ سوشل میڈیا پر غنڈہ گردی (Cyberbullying): خاموشی حل نہیں، آواز اٹھائیں! 🚫💻​آج کے دور میں جہاں ہم دنیا بھر سے جڑے ہوئے ...
09/05/2026

"​ سوشل میڈیا پر غنڈہ گردی (Cyberbullying):

خاموشی حل نہیں، آواز اٹھائیں! 🚫💻
​آج کے دور میں جہاں ہم دنیا بھر سے جڑے ہوئے ہیں، وہاں سوشل میڈیا بلینگ ایک خاموش زہر کی طرح ہماری ذہنی صحت کو چاٹ رہی ہے۔ کسی کے پوسٹ پر منفی تبصرہ کرنا، کسی کی تصویر کا مذاق اڑانا یا ان باکس میں بدتمیزی کرنا محض "مذاق" نہیں، بلکہ ایک ذہنی جرم ہے۔
​یہ آپ کی ذہنی صحت کو کیسے متاثر کرتا ہے؟
​سوشل میڈیا پر ہونے والی بدتمیزی انسان کو تنہائی، بے چینی (Anxiety)، اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار کر دیتی ہے۔ ہم اکثر اجنبیوں کی باتوں کو اپنے دل پر لگا لیتے ہیں، جس سے ہماری خود اعتمادی (Self-esteem) ختم ہونے لگتی ہے۔
​حفاظت کے 5 اہم اصول (Action Plan):
​1️⃣ جواب نہ دے کر طاقت چھین لیں: یاد رکھیں، منفی لوگ آپ کا ردِ عمل (Reaction) چاہتے ہیں۔ جب آپ جواب نہیں دیتے، تو ان کی آدھی طاقت ختم ہو جاتی ہے۔ ان کے تبصرے آپ کی پہچان نہیں ہیں۔
​2️⃣ ثبوت محفوظ رکھیں: بدتمیزی یا دھمکی آمیز پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے ان کے اسکرین شاٹس لے لیں۔ یہ ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی میں کام آتے ہیں۔
​3️⃣ بلاک اور رپورUrduGuidار استعمال کریں: کسی بھی بدتUrduUrduو اپنی ڈیجیٹل زندگی میں جگہ نہ دیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو رپورٹ کریں تاکہ ان کا اکاؤنٹ بند ہو سکے۔
​4️⃣ اپنی پرائیویسی کو مضبوط بنائیں: اپنی نجی معلومات، تصاویر اور موبائل نمبر صرف ان لوگوں تک محدود رکھیں جن پر آپ کو بھروسہ ہے۔ سیٹنگز میں جا کر 'Private Account' کا آپشن استعمال کریں۔
​5️⃣ خاموشی توڑیں اور بات کریں: اگر آپ ذہنی دباؤ محسوس کر رہے ہیں، تو اسے اپنے اندر نہ رکھیں! اپنے گھر والوں، دوستوں یا کسی ماہرِ نفسیات سے بات کریں۔ جہاں آپ کی ذہنی صحت ہماری ترجیح ہے۔
​آخری بات: آپ کی قدر و قیمت کسی کے 'کمنٹ' یا 'لائک' سے طے نہیں ہوتی۔ آپ جیسے ہیں، بہترین ہیں! 🌟
​آئیں مل کر سوشل میڈیا کو ایک محفوظ اور مثبت جگہ بنائیں۔
​💬 کیا آپ نے کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کیا ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں تاکہ دوسروں کو حوصلہ مل سکے۔

شخصیت کے پیچھے چھپی اُلجھنیں;Personality Disorders کو سمجھناہم اکثر کسی انسان کے رویّے کو دیکھ کر فوراً فیصلہ کر لیتے ہی...
04/05/2026

شخصیت کے پیچھے چھپی اُلجھنیں;

Personality Disorders کو سمجھنا
ہم اکثر کسی انسان کے رویّے کو دیکھ کر فوراً فیصلہ کر لیتے ہیں:
“یہ بہت مغرور ہے”
“یہ ہر وقت غصے میں رہتا ہے”
“یہ معمولی بات پر بہت زیادہ react کرتا ہے”
“یہ کسی پر بھروسہ ہی نہیں کرتا”
“یہ کبھی بہت قریب آ جاتا ہے اور کبھی اچانک دور ہو جاتا ہے”
لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر مشکل رویّہ صرف ضد، غرور یا بُری عادت نہیں ہوتا۔
کبھی کبھی ایسے رویّوں کے پیچھے انسان کے اندر کی گہری الجھنیں، پرانے جذباتی زخم، خوف، عدم تحفظ، اکیلے رہ جانے کا ڈر، یا شخصیت کے وہ patterns ہوتے ہیں جو وقت کے ساتھ بن جاتے ہیں۔

Personality Disorder کیا ہے ؟؟؟

ایک ایسی ذہنی اور جذباتی کیفیت ہے جس میں انسان کے سوچنے، محسوس کرنے، ردِعمل دینے اور رشتے نبھانے کا انداز مسلسل مشکلات پیدا کرتا ہے۔

یہ مشکل صرف ایک دن، ایک واقعے یا ایک mood کی وجہ سے نہیں ہوتی، بلکہ یہ pattern لمبے عرصے تک چلتا ہے اور انسان کی زندگی کے مختلف حصوں کو متاثر کر سکتا ہے، جیسے
:
گھر کے رشتے
دوستی
ازدواجی زندگی
کام یا پڑھائی
اپنی ذات کے بارے میں سوچ
جذبات کو سنبھالنے کا طریقہ

بعض اوقات ایسے لوگ اندر سے بہت حساس، ڈرے ہوئے، الجھے ہوئے یا جذباتی طور پر تھکے ہوئے ہوتے ہیں، لیکن باہر سے ان کا رویّہ غصے والا، controlling، ضدی، بے حس، بہت زیادہ dependent یا بہت زیادہ distant نظر آتا ہے۔
کچھ عام نشانیاں جو نظر آ سکتی ہیں:

چھوٹی بات پر بہت زیادہ hurt ہو جانا
رشتوں میں بار بار غلط فہمیاں ہونا
کسی پر بھروسہ کرنے میں مشکل محسوس ہونا
موڈ کا بار بار بدلنا
تنقید سن کر شدید ردِعمل دینا
اپنی غلطی ماننے میں مشکل ہونا
کبھی بہت زیادہ لگاؤ اور کبھی اچانک دوری اختیار کر لینا
اکیلے چھوڑ دیے جانے کا بہت زیادہ خوف ہونا
ہر بات کو اپنے خلاف سمجھ لینا
غصے، خاموشی یا distance کے ذریعے اپنا درد ظاہر کرنا
لیکن یہاں ایک بات بہت ضروری ہے:
ہر مشکل رویّہ Personality Disorder نہیں ہوتا۔

اور نہ ہی ہمیں کسی انسان کو چند باتوں کی بنیاد پر label کرنا چاہیے۔

کسی بھی Personality Disorder کی تشخیص صرف ایک ماہرِ نفسیات یا ذہنی صحت کا ماہر مکمل assessment کے بعد ہی کر سکتا ہے۔

ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ Personality Disorder کا مطلب یہ نہیں کہ انسان “برا” ہے۔
اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ اس کی شخصیت کے اندر کچھ ایسے گہرے patterns بن چکے ہیں جو اسے خود بھی تکلیف دیتے ہیں اور اس کے رشتوں کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
بعض لوگ اپنے درد کو غصے میں بدل دیتے ہیں۔
بعض لوگ خوف کو control کی صورت میں ظاہر کرتے ہیں۔
بعض لوگ rejection کے ڈر سے پہلے ہی دوسروں کو دور کر دیتے ہیں۔
اور بعض لوگ اتنے اندر سے ٹوٹے ہوتے ہیں کہ انہیں normal بات بھی attack محسوس ہوتی ہے۔
اسی لیے کسی انسان کو فوراً judge کرنے کے بجائے یہ سوچنا ضروری ہے کہ شاید اس کے رویّے کے پیچھے کوئی ایسی کہانی ہے جو ہمیں نظر نہیں آ رہی۔

کیا اس سے بہتری ممکن ہے؟

جی ہاں، بہتری ممکن ہے۔
مگر بہتری کا پہلا قدم denial نہیں، awareness ہے۔
جب انسان اپنے patterns کو پہچاننا شروع کرتا ہے، اپنے جذبات کو سمجھتا ہے، اپنے reactions پر غور کرتا ہے، اور professional help لیتا ہے، تو آہستہ آہستہ تبدیلی ممکن ہو جاتی ہے۔

تھراپی انسان کو یہ سکھا سکتی ہے کہ

اپنے جذبات کو بہتر طریقے سے کیسے سمجھنا ہے
غصے یا خوف کے وقت خود کو کیسے سنبھالنا ہے
رشتوں میں healthy boundaries کیسے بنانی ہیں
بار بار ہونے والی غلط فہمیوں کو کیسے کم کرنا ہے
اپنی ذات کو blame یا hate کیے بغیر کیسے سمجھنا ہے
اور دوسروں کے ساتھ بہتر تعلق کیسے قائم کرنا ہے
اگر آپ کو اپنے اندر یا کسی قریبی انسان میں ایسے patterns بار بار نظر آتے ہیں، تو الزام دینے کے بجائے مدد لینا بہتر ہے۔

کیونکہ ہر سخت رویّے کے پیچھے کبھی کبھی ایک زخمی دل ہوتا ہے۔
ہر خاموشی کے پیچھے کوئی خوف ہو سکتا ہے۔
اور ہر complicated شخصیت کے پیچھے ایک ایسی کہانی ہو سکتی ہے جسے سننے، سمجھنے اور heal ہونے کی ضرورت ہے۔
یاد رکھیں
:
کسی کو label کرنا آسان ہے،
لیکن کسی کو سمجھنا healing کا پہلا قدم ہے۔
ہر شخصیت کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہے۔
اور کبھی کبھی اس کہانی کو سمجھنا ہی شفا کا آغاز ہوتا ہے۔

— Afia Wellness

​ #پاکستان

02/05/2026









“High Vibration” حقیقت ہے… یا غلط فہمی؟سوشل میڈیا پر اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اگر لوگ آپ کو notice کریں، بچے آپ کے ق...
02/05/2026

“High Vibration” حقیقت ہے… یا غلط فہمی؟

سوشل میڈیا پر اکثر یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اگر لوگ آپ کو notice کریں، بچے آپ کے قریب آنا پسند کریں، یا لوگ آپ کے سامنے اپنی باتیں کھول دیں… تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی “vibration” بہت اعلیٰ ہے۔
لیکن ایک ماہرِ نفسیات کے طور پر اگر اس کو حقیقت کی روشنی میں دیکھا جائے، تو یہ کوئی پراسرار توانائی نہیں…
بلکہ آپ کی شخصیت، رویّے اور ذہنی کیفیت کا نتیجہ ہوتا ہے۔
آئیں ان نکات کو سادہ اور سائنسی انداز میں سمجھتے ہیں:
1. لوگ آپ کو دیکھتے ہیں

یہ اکثر آپ کے اعتماد، body language اور non-verbal communication کی وجہ سے ہوتا ہے، جو دوسروں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔
2. بچے آپ کو پسند کرتے ہیں

بچے فطری طور پر ایسے افراد کی طرف مائل ہوتے ہیں جن میں نرمی، خلوص اور محفوظ ہونے کا احساس ہو۔

3. جانور آپ کے قریب خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں
جانور انسانی رویّے اور توانائی کو فوری محسوس کر لیتے ہیں، وہ سکون اور خطرے کے درمیان فرق پہچاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

4. اجنبی لوگ آپ سے اپنی زندگی کی باتیں شیئر کرتے ہیں
یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ میں سننے کی صلاحیت (active listening) اور اعتماد پیدا کرنے کی خوبی موجود ہے۔

5. آپ کے داخل ہونے سے ماحول میں تبدیلی محسوس ہوتی ہے
یہ آپ کی emotional presence، self-confidence اور مجموعی رویّے کا اثر ہوتا ہے، جو ماحول پر اثر انداز ہوتا ہے۔

6. کچھ لوگ آپ سے بے وجہ الجھن محسوس کرتے ہیں
جب آپ خود کے ساتھ سچے اور واضح ہوتے ہیں، تو بعض غیر محفوظ (insecure) افراد آپ سے بے چینی محسوس کرتے ہیں۔
7. کچھ لوگ آپ سے حسد کرتے ہیں، اور آپ کو وجہ سمجھ نہیں آتی
یہ اکثر اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنی زندگی میں وضاحت، استحکام اور خود اعتمادی رکھتے ہیں—جو ہر کسی کے پاس نہیں ہوتی۔
حقیقی نقطۂ نظر:
ان تمام باتوں کو کسی “High Vibration” سے جوڑنا سادہ وضاحت ہے۔

حقیقت میں یہ سب self-awareness، emotional intelligence اور متوازن شخصیت کی نشانیاں ہیں۔
آخری بات:
آپ کی اصل طاقت کسی پوشیدہ توانائی میں نہیں…
بلکہ اس سمجھ میں ہے کہ آپ خود کو اور دوسروں کو کس حد تک بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔
خود سے سوال کریں:
کیا میں واقعی کسی خاص “توانائی” کا حامل ہوں…
یا میں نے صرف ایک صحت مند اور متوازن شخصیت بنانا سیکھی ہے ۔۔









30/04/2026

‏کچھ لوگ ہماری زندگی کے موسم ہوتے ہیں
وہ چلے جائیں , تو
درجہ حرارت منفی ہو جاتا ہے
وہ بے وقت سو جائیں , تو
ٹھنڈک مزید بڑھ جاتی ہے
وہ آ جائیں , تو
دھوپ میں بارش ہونے لگتی ہے
وہ دور ہو جائیں, تو
دل کا آسمان بے رنگ ہو جاتا ہے💙

"آپ ٹھیک نہیں ہیں… آپ صرف عادی ہو چکے ہیں"بہت سے لوگ بار بار یہ کہتے ہیں: “میں ٹھیک ہوں۔”لیکن جب ان کی زندگی، رویے اور ا...
30/04/2026

"آپ ٹھیک نہیں ہیں… آپ صرف عادی ہو چکے ہیں"

بہت سے لوگ بار بار یہ کہتے ہیں: “میں ٹھیک ہوں۔”
لیکن جب ان کی زندگی، رویے اور اندرونی کیفیت کو غور سے دیکھا جائے، تو حقیقت کچھ اور ہوتی ہے۔
وہ واقعی ٹھیک نہیں ہوتے…

بلکہ وہ اس حالت کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔
نفسیات کے مطابق، انسان کا دماغ بار بار پیش آنے والی کسی بھی کیفیت کو آہستہ آہستہ معمول بنا لیتا ہے۔ اس عمل کو نفسیاتی مطابقت (adaptation) کہا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ جو چیز ابتدا میں تکلیف دہ محسوس ہوتی ہے، وقت کے ساتھ وہی چیز ہمیں عام لگنے لگتی ہے—چاہے وہ ہمارے لیے نقصان دہ ہی کیوں نہ ہو۔
مثال کے طور پر:

مسلسل ذہنی دباؤ میں رہنا، بار بار نظر انداز ہونا، یا جذباتی طور پر تھکن محسوس کرنا—یہ سب علامات ہیں کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
لیکن جب یہی کیفیت لمبے عرصے تک جاری رہے، تو انسان اسے اپنی زندگی کا حصہ سمجھنے لگتا ہے۔
یہ صحت مند ہونا نہیں ہے…
یہ صرف عادت بن جانا ہے۔
ایسا کیوں ہوتا ہے؟
1. دماغ کا حفاظتی نظام

دماغ خود کو بار بار ہونے والی تکلیف سے بچانے کے لیے اس کیفیت کو نارمل بنا دیتا ہے، تاکہ انسان اس کے ساتھ جینا سیکھ لے۔ یہ وقتی طور پر مددگار ہوتا ہے، لیکن طویل مدت میں نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
2. حقیقت سے گریز

کئی بار حقیقت کو تسلیم کرنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ اس کے ساتھ تبدیلی کی ضرورت جڑی ہوتی ہے۔ اس لیے انسان خود کو یہ یقین دلا دیتا ہے کہ سب ٹھیک ہے، تاکہ وہ مشکل فیصلوں سے بچ سکے۔
3. خود کی قدر میں کمی

جب انسان اپنی اہمیت کو کم سمجھتا ہے، تو وہ کم معیار کی زندگی، تعلقات اور رویوں کو بھی قبول کر لیتا ہے، کیونکہ اسے لگتا ہے کہ وہ اسی کا حق دار ہے۔
4. تبدیلی کا خوف

نامعلوم صورتحال کا خوف انسان کو پرانی تکلیف میں ہی رہنے پر مجبور کرتا ہے۔ انسان اکثر وہی برداشت کرتا رہتا ہے جس کا وہ عادی ہو چکا ہو، بجائے اس کے کہ وہ کسی نئی اور غیر یقینی حالت کا سامنا کرے۔
اصل حقیقت کیا ہے؟

کسی چیز کا عادی ہو جانا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ وہ چیز آپ کے لیے درست یا صحت مند ہے۔
عادت اور صحت میں فرق کو سمجھنا ضروری ہے۔
خاموشی سے برداشت کرنا، ہر چیز کو نظر انداز کرنا، اور خود کو یہ باور کرانا کہ سب ٹھیک ہے—یہ سب اوقات میں برداشت نہیں بلکہ خود سے غفلت (self-neglect) کی شکل ہوتے ہیں۔
صحیح رویہ کیا ہونا چاہیے؟

سب سے پہلے، اپنے ساتھ ایماندار ہونا ضروری ہے۔
اپنی اندرونی کیفیت کو پہچاننا اور اسے تسلیم کرنا پہلا قدم ہے۔
اس کے بعد، اپنی حدود (boundaries) طے کرنا، اور ایسے فیصلے لینا ضروری ہیں جو آپ کی ذہنی اور جذباتی صحت کے حق میں ہوں۔

آخر میں خود سے سوال کریں
:
کیا میں واقعی ٹھیک ہوں…
یا میں صرف اس کیفیت کا عادی ہو چکا ہوں جو مجھے آہستہ آہستہ اندر سے ختم کر رہی ہے؟

ہم جلدی attach کیوں ہو جاتے ہیں؟اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی سے جلدی attach اس لیے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ بہت جذباتی ...
29/04/2026

ہم جلدی attach کیوں ہو جاتے ہیں؟

اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کسی سے جلدی attach اس لیے ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ بہت جذباتی ہیں، یا انہیں واقعی کسی سے محبت ہو گئی ہے۔
لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔
نفسیات کے مطابق، زیادہ تر صورتوں میں جلدی attachment محبت نہیں بلکہ اندرونی جذباتی خلا کا ردِعمل ہوتا ہے۔
جب کوئی شخص ہمیں توجہ، خیال یا مستقل رویہ دیتا ہے—خاص طور پر وہ چیزیں جو ہمیں پہلے کم ملی ہوں—تو ہمارا دماغ اسے غیر معمولی سمجھ لیتا ہے۔
اسی وجہ سے ہم حقیقت کو سمجھے بغیر ہی جذباتی طور پر invest کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
جلدی attachment کی بنیادی وجوہات:

1. ماضی کی کمی یا نظر انداز ہونا:

اگر ماضی میں ہمیں جذباتی سہارا، توجہ یا اہمیت کم ملی ہو، تو ہم کسی بھی نئی توجہ کو زیادہ اہمیت دینے لگتے ہیں، اور جلدی attach ہو جاتے ہیں۔
2. اکیلے رہنے کا خوف:

تنہائی کا خوف ہمیں کمزور فیصلے کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ ہم کسی بھی تعلق کو جلدی پکڑ لیتے ہیں تاکہ اکیلے پن سے بچ سکیں، چاہے وہ تعلق ہمارے لیے درست نہ ہو۔
3. خود کی قدر میں کمی

جب انسان خود کو اندر سے قیمتی محسوس نہیں کرتا، تو وہ دوسروں کی توجہ کو اپنی اہمیت کا ثبوت سمجھنے لگتا ہے۔ یہی سوچ attachment کو تیز کر دیتی ہے۔
4. تصوراتی تعلق (Fantasy Bonding):

ہم اکثر اصل انسان کو جاننے کے بجائے اس کے بارے میں ایک خیالی تصویر بنا لیتے ہیں، اور پھر اسی تصور سے attach ہو جاتے ہیں۔ حقیقت اور خیال میں فرق نہ کرنا بعد میں نقصان دیتا ہے۔

5. شدت کو مطابقت سمجھ لینا:

شروع میں strong جذبات یا excitement کو ہم مضبوط تعلق سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ اصل مطابقت وقت، رویے اور تسلسل سے ثابت ہوتی ہے، نہ کہ صرف احساسات سے۔
اصل مسئلہ کیا ہے؟

Attachment خود کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم حقیقت کو سمجھے بغیر attach ہو جاتے ہیں، اور ایک ایسی کہانی بنا لیتے ہیں جو حقیقت سے میل نہیں کھاتی۔
صحیح طریقہ کیا ہونا چاہیے؟
ایک مضبوط اور صحت مند تعلق وقت لیتا ہے۔ اس میں صبر، مشاہدہ اور واضح سمجھ شامل ہوتی ہے۔ جلدی attachment وقتی خوشی دیتا ہے، لیکن بعد میں الجھن اور مایوسی کا سبب بنتا ہے۔
آخر میں خود سے سوال کریں:

کیا میں واقعی اس انسان کو سمجھ رہا ہوں…
یا صرف اس احساس سے attach ہو رہا ہوں جو وہ مجھے اس وقت دے رہا ہے؟










شادی شُدہ افراد کے نام“عقلمندوں کے لیے اشارے ہی کافی ہوا کرتے ہیں۔پچھلے ایک ہفتے سے بے شمار سیشنز ایسے ہی آ رہے ہیں کہ د...
27/04/2026

شادی شُدہ افراد کے نام“
عقلمندوں کے لیے اشارے ہی کافی ہوا کرتے ہیں۔
پچھلے ایک ہفتے سے بے شمار سیشنز ایسے ہی آ رہے ہیں کہ دل دکھتا ہے، بات طلاق تک پہنچی ہوتی ہے، آدھی آدھی رات کو لوگ سفارش کر کے کال کرتے ہیں، ایک بار مدد کر دیں بس ایک بار لیکن اپنے آپ کو بدلتے نہیں۔۔
دیکھیں جی، جب ہم اپنے گھروالوں کو چھوڑ کر،باقی ساری دنیا کا حال احوال پوچھتے ہیں، اُن کی اداسیوں اور غم کی فکریں ہمیں کھائے جاتی ہیں۔
کس نے کیا پہنا، کس کے چہرے پہ اداسی تھی، کس نے کیا کھایا، کون کہاں گیا اور کہاں سے آیا۔۔ جیسے سوالات ہم اپنے قریبی لوگوں سے پوچھ لیں تو یقین کیجیئے یہ دنیا ہمارے لئے جنت بن جائے۔
لیکن۔۔ لیکن ہمیں زندگی کو گلِ گلزار تو بننا ہی نہیں، ہم نے اپنے گھر کا ماحول ایسا بننا ہے کہ ہمارا شریکِ سفر تکلیف اُٹھائے، ہمارے بچے ہمارے گندے کردار تلے پرورش پائیں، ہم سب کے سامنے ”خدا کے نیک بندے“ بن کر رہیں، اپنے ”شریکِ سفر“ کی برائیاں کریں خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لیے ہر حد کو پھلانگ جائیں۔
مقافاتِ عمل ہوتا ہے یا نہیں اس بات پہ میں بحث نہیں کروں گا لیکن یہ بات یاد رکھیں ،اس بات پہ تحقیق کر لیں دنیاوی طور پر اور دینی طور پر بھی آپ کو ایک ہی جواب ملے گا۔۔
”جس نے اپنے گھر والوں ( بیوی بچوں) کا حق مارا، جو وقت اور روپے پیسے کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے،وہ انسان ناکام و نامراد رہا ہے، اُس کو ذہنی اور دلی سکون میسر نہیں ہوتا، وہ اپنی زندگی میں گروتھ نہیں کرتا، وہ ایک ہی جگہ پہ گل سڑ کر تباہ و برباد ہو جاتا ہے اور بہت سے کیسزز میں وہ بہت ساری بیماریوں کا شکار ہو جایا کرتا ہے“۔
دنیا کی بہترین کتابیں پڑھیں اور دینِ اسلام کا مطالعہ کیجیئے ایک بات واضح اور صاف صاف الفاظ میں لکھی ملے گی کہ ”اپنے گھر والوں کو وقت دیں، توجہ دیں“ اور اس کی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں کہ آپ کو ذہنی سکون ملتا ہے، آپ کی صحتمند زندگی لمبی ہوتی ہے، کاروبار میں برکت ہوتی ہے، کام آگے بڑھتا ہے، نئے نئے مواقع ملتے ہیں، خوشیاں حاصل ہوتی ہیں۔
ڈاکٹر عرفان اقبال

Address

H No/133
Burewala
61000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afia wellness Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category