Dr. Uzair Waheed

Dr. Uzair Waheed MBBS, FCPS (ORTHO)

27/06/2026
16/05/2026
03/02/2026

جب آپ ایک کلو وزن کم کرتے ہیں تو گھٹنوں سے چار کلو کا بوجھ اتر جاتا ہے

یہ کوئی موٹیویشنل جملہ نہیں بلکہ خالص سائنسی حقیقت ہے۔
چلیں سمجھتے ہیں !!

جب ہم چلتے ہیں تو ہمارا جسمانی وزن سیدھا گھٹنوں پر نہیں پڑتا بلکہ چار گنا زیادہ فورس کے ساتھ جوڑوں پر منتقل ہوتا ہے۔

اسی لیے اگر آپ 1 کلو وزن کم کریں تو
آپ کے گھٹنوں پر پڑنے والا بوجھ 4 کلو کم ہو جاتا ہے۔
اور اگر آپ 10 کلو زیادہ وزن رکھتے ہیں تو
آپ ہر قدم کے ساتھ اپنے گھٹنوں پر 40 کلو اضافی دباؤ ڈال رہے ہوتے ہیں۔

اور اگر آپ سیڑھیاں چڑھتے ہیں یا اسکوآٹس کرتے ہیں تو یہی فورس
چھ گنا تک بڑھ سکتی ہے۔
ایک ریسرچ کے مطابق صرف 5٪ وزن کم کرنے سے
گھٹنوں کے درد میں 40 سے 50 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

مثال کے طور پر:
اگر آپ کا وزن 80 کلو ہے تو
صرف 4 کلو وزن کم کرنے سے
آپ کے گھٹنوں کا درد آدھا ہو سکتا ہے۔
مسئلہ کارٹلیج نہیں، بوجھ ہوتا ہے

بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ:

“مجھے آرتھرائٹس ہے، اب کچھ نہیں ہو سکتا”

وہ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں،
ایکس رے کرواتے ہیں،
اور کارٹلیج ڈیمیج یا آرتھرائٹس کی تشخیص سن لیتے ہیں۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ:
جتنا زیادہ وزن ہوگا
اتنی ہی تیزی سے کارٹلیج کو نقصان پہنچے گا
کیونکہ جوڑ مسلسل مائیکرو انجریز برداشت کرتے رہتے ہیں۔

جب بوجھ کم ہو جاتا ہے تو
نقصان کی رفتار بھی سست ہو جاتی ہے۔

حل کیا ہے؟

نہ دوا
نہ انجیکشن
نہ معجون
نہ وقتی درد کش

بلکہ جوڑوں سے دباؤ کم کرنا۔

اور وہ کم ہو گا کیلوریز ڈیفسٹ سے۔
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے اور
گھٹنوں یا ہپس میں مسلسل درد رہتا ہے تو سرجری سے پہلے ایک بار وزن کم کر کے دیکھیں۔

اگر جسم بہتری دکھاتا ہے تو
اسی راستے پر چلتے رہیں۔

نہیں سے پہلے کونسا ورزش سے ہی زندگی چل رہی تھی
اور اگر درد کم ہو جائے تو
موبیلٹی، واک اور سٹرینتھ ایکسرسائز سے
درد کو تقریباً زیرو تک لایا جا سکتا ہے۔

Address

Burewala
61010

Opening Hours

Monday 16:00 - 19:00
Tuesday 16:00 - 19:00
Wednesday 16:00 - 19:00
Thursday 16:00 - 19:00
Friday 16:00 - 19:00
Saturday 16:00 - 19:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Uzair Waheed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share