04/06/2026
جناب اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ، زوالفقار صابر صاحب نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چوبارہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاقب شہزاد گوندل ان کے ہمراہ تھے۔
دورانِ وزٹ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیرِ علاج مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ مریضوں نے ہسپتال کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
معائنے کے دوران ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بہترین پائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صفائی اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔