RHQ Hospital Chilas

RHQ Hospital Chilas Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RHQ Hospital Chilas, Hospital, Chilas.

06/12/2024

پریس ریلیز ۔ینگ ڈاکٹر ایسوسییشن دیامر مورخہ 6 دسمبر 2024 بمقام ڈاکٹرز ہاسٹل آر ایچ کیو اسپتال چلاس
بموقت رات سات بجے
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن دیامر ،پاکستان میڈیکل اسیوسی ایشن دیامر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن دیامر کا ایک ہنگامی اجلاس ہوا
اجلاس میں آج کا کے دن اسپتال ہزا کے احاطے میں اسپتال کی زمین پر جابرانہ قبضے کی کوشش کے دوران ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور پی ایم اے کے نمائیندہ وفد کے ساتھ ہونے والے غیر مہزب اور توہین آمیز روئے کے خلاف بھرپور انداز میں احتجاج رکارڈ کیا گیا۔۔۔
واقعہ یوں ہے کہ اسپتال کے احاطے میں ایک لائو لشکر اور جم غفیر کی موجودگی کے پیش نظر ینگ ڈاکٹرز ایسی ایشن دیامر اور پی ایم اے کا وفد جائے وقوع پر پہنچا۔۔۔
وہاں پہ چیف جسٹس پورے جلال میں فرما رہے تھے کہ زمین تو ہماری ہے اور ہم اٹھا کہ ہی رہنگے
ہم نے شائیستہ اور مہزب انداز میں ان سے گزارش کی کہ حضور آپ اور محافظوں کے لئے زمینوں کی کیا کمی ہے،جہاں ہاتھ رکھ دے وہی لکیریں کھنچ جاتی ہے ،اس احاطے میں ایک پی ایس ڈی پی پراجیکٹ تین سو بسترو کا اسپتال شروعات تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اور ایسے پروجیکٹس سالوں بعد آتے ہیں،اور عوامی مفادات کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے آپ کہیں اور اپنے لئے زمین لے لیں۔۔۔۔انکا رویہ نسبتا عین انسانی تھا مگر ساتھ کھڑے ایک شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ایک نامعقول شخص جو بعد میں جج ہی ثابت ہوئے انہوں نے تکبرانا اور فرعونہ لہجے میں گرجتے ہوئے کہا کہ ہم" چھوٹے ملازمین کو جوتی کی نوک پہ رکھتے ہیں"یہ جملہ ایک پڑھے لکھے طبقے کے لئے گالی سے کم نہیں ہے اور بدقسمتی سے ہم بھی اس سیگمنٹ میں ہی آتے ہیں
ہم نے انسے انکے روئے کی شدید الفاظ میں مخالفت کی اور انکو کہ دیا کہ اب" تم تیر آزمائو ہم جگر آزمائنگے". اور ہمیں سمجھ آگیی کہ کیوں اس وقت عدلیہ 140 ویں نمبر پر ہے۔
فی الحال ہم نے مشترکہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ کل بروز ہفتہ 7 دسمبر 2024 سے اسپتال ہزا تمام او پی ڈی سروسس سے مکمل ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں اور ان نام نہاد عدلیہ کے بڑوں سے اسعداع کرتے ہیں کہ فی الفور اسپتال آکر معافی مانگے ہم مرکزی قیادت کی مشاورت سے ہڑتال کے دائرہ کار کو گلگت بلتستان کے تمام اضلاع تک وسعت دینگے۔
ڈاکٹر محمد مشتاق مرکزی ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان ۔

*پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسییشن دیامر استور ڈویژن* اج ینگ ڈاکٹر ایسوسییشن دیامر استور کے صدر  ڈاکٹر نسیم اللہ اور ڈاکٹر...
15/09/2024

*پریس ریلیز ینگ ڈاکٹرز ایسوسییشن دیامر استور ڈویژن*
اج ینگ ڈاکٹر ایسوسییشن دیامر استور کے صدر ڈاکٹر نسیم اللہ اور ڈاکٹر فہیم خان نے چیف منسٹر گلگت بلتستان حاجی گلبر صاحب کے ساتھ چلاس میں ایک مختصر سی ملاقات کی۔
وائی ڈی اے کے وفد نے ڈاکٹرز کنونشن میں چیف منسٹر کی طرف سے ریگولرائزیشن کے اعلان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی انہیں اگاہ کیا کہ اعلان کے بعد اس عمل کو اگے بڑھانے کے لیے کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی اور غیر ضروری طور پر تاخیری حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ چیف منسٹر صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ اسمبلی میں ایکٹ لانے کے لیے کمیٹی کا تعین کر دیا گیا ہے اور اس پہ کام ہو رہا ہے اور جلد ہی اس کے متعلق خوشخبری ڈاکٹرز کو مل جائے گی، ساتھ ہی ینگ ڈاکٹرز ایسوسییشن کے وفد نے ہارڈ ایریاز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی مشکلات کے بارے میں بھی چیف منسٹر کو اگاہ کیا اور اس بابت ایک تفصیلی ملاقات کے لیے وقت دینے کی بھی گزارش کی ۔ چیف منسٹر صاحب نے تمام مسائل پہ بیٹھ کے بات کرنے اور ان کو حل کرانے کے لیے یقین دہانی کرائی۔
پریس سیکٹری ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹرز ایسوسییشن دیامر استور .

سیکٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر  ڈاکٹر انعام اللہ صا...
23/08/2024

سیکٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام اللہ صاحب، میڈیکل سپریڈنڈ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبدالحد صاحب اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر شکور نے ان کا استقبال کیا ۔ ان کو نئے قائم ہونے والے 200 بیڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کرایا اور کام کی رفتار کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔ بعد ازاں سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم پی ایم اے کے چیئرمین ڈاکٹر صالح اور وائی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر نسیم اللہ کی قیادت میں ہسپتال کے ڈاکٹروں سے تفصیلی ملاقات کی ۔ ہسپتال کے اور ڈاکٹروں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پہ ہی احکامات جاری کیے۔

دیامر استور ڈویژن کے تمام  ڈاکٹرز متوجہ ہوں۔ جیسا کہ اپ سب کو علم ہے کہ وائی ڈی اے کا کنوینشن بروز اتوار گلگت میں منعقد ...
15/08/2024

دیامر استور ڈویژن کے تمام ڈاکٹرز متوجہ ہوں۔
جیسا کہ اپ سب کو علم ہے کہ وائی ڈی اے کا کنوینشن بروز اتوار گلگت میں منعقد ہونے لگا ہے ،جس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ تمام ڈاکٹرز جن امیدوں کے ساتھ اس کنوینشن کا انتظار کر رہے تھے، اور اس کنونشن کی کامیابی کے لیے مالی طور پر سپورٹ کی تھی، وہ وقت ان پہنچا ہے ۔ وقت اگیا ہے کہ دیامر استور ڈویژن اپنی مکمل طاقت کے ساتھ اس کنونشن میں سرزمین دیامر استور کی کی نمائندگی کریں ، خصوصی طور پہ داریل تانگیر اور مختلف پیری فریز کے ڈاکٹرز اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔ہماری لیڈی ڈاکٹر سے بھی خاص گزارش ہے کہ اس موقع پر وہ بھی اس کنونشن کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں ۔
ہمیں امید ہے کہ متحد رہ کے اور یک سوئی کے ساتھ ہم اس کنونشن کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور دیامر ڈویژن کے ڈاکٹرز ایسوسییشن کی ممتاز حیثیت کو واضح کر سکتے ہیں ۔ ہمارا اتحاد دیامر استور ڈویژن کے کی کامیاب نمائندگی کی ضامن ہے اور اس اتحاد کا اظہار کنونشن کے دن ہم سب نے گلگت میں شرکت کر کے ثابت کرنا ہے۔ لیڈی ڈاکٹرز کے لیے پک اینڈ ڈراپ کی سہولت بھی دی جائے گی ۔ اپ سب کی شمولیت کا منتظر صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسییشن دیامر استور ڈاکٹر نسیم اللہ۔

Address

Chilas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RHQ Hospital Chilas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category