Dr. Naveed Zafar Pediatrician

Dr. Naveed Zafar Pediatrician Pediatrician | Child Health Specialist

𝗙𝗥𝗘𝗘 𝗢𝗣𝗗معروف چائلڈ اسپیشلسٹ 👨‍⚕️ ڈاکٹر نوید ظفر اب Chiniot Diagnostic Center (نزد بابر میڈیکل اسٹور، کچہری روڈ چنیوٹ) م...
26/11/2025

𝗙𝗥𝗘𝗘 𝗢𝗣𝗗
معروف چائلڈ اسپیشلسٹ 👨‍⚕️ ڈاکٹر نوید ظفر اب Chiniot Diagnostic Center (نزد بابر میڈیکل اسٹور، کچہری روڈ چنیوٹ) میں ٭٭دوپہر 2 بجے سےشام 6 بجے تک٭٭ کے اوقات میں بچوں کے فری میڈیکل چیک اپ اور علاج کے لیے موجود ہوں گے۔
👧🧒 دستیاب خدمات:
✅ بچوں کا میڈیکل چیک اپ اور علاج
📏 قد اور وزن کی پیمائش
🥦 غذائیت اور متوازن خوراک سے متعلق رہنمائی
👨‍👩‍👧 والدین کے لیے صحت سے متعلق مشاورت اور آگاہی
📍 ایڈریس: چنیوٹ ڈائیگناسٹک سنٹر، نزد بابر میڈیکل اسٹور، کچہری روڈ، چنیوٹ
🕒 اوقات: ٭٭دوپہر 2 بجے سےشام 6 بجے تک٭٭
رابطہ: 0320 9791842
اپنے بچوں کی صحت کے لیے بہترین ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 💚

🩺 اطلاع برائے موسم سرما کیلئے تبدیلی اوقات کار 👶معروف چائلڈ اسپیشلسٹ 👨‍⚕️ ڈاکٹر نوید ظفر اب Chiniot Diagnostic Center (ن...
20/11/2025

🩺 اطلاع برائے موسم سرما کیلئے تبدیلی اوقات کار 👶
معروف چائلڈ اسپیشلسٹ 👨‍⚕️ ڈاکٹر نوید ظفر اب Chiniot Diagnostic Center (نزد بابر میڈیکل اسٹور، کچہری روڈ چنیوٹ) میں ٭٭دوپہر 12 بجے سےشام 6 بجے تک٭٭ کے اوقات میں بچوں کے میڈیکل چیک اپ اور علاج کے لیے موجود ہوں گے۔
👧🧒 دستیاب خدمات:
✅ بچوں کا میڈیکل چیک اپ اور علاج
📏 قد اور وزن کی پیمائش
🥦 غذائیت اور متوازن خوراک سے متعلق رہنمائی
👨‍👩‍👧 والدین کے لیے صحت سے متعلق مشاورت اور آگاہی
📍 ایڈریس: چنیوٹ ڈائیگناسٹک سنٹر، نزد بابر میڈیکل اسٹور، کچہری روڈ، چنیوٹ
🕒 اوقات: ٭٭دوپہر 12 بجے سےشام 6 بجے تک٭٭
رابطہ: 0320 9791842
اپنے بچوں کی صحت کے لیے بہترین ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 💚

🩺 اہلِ چنیوٹ کیلئے خوشخبری 👶معروف چائلڈ اسپیشلسٹ 👨‍⚕️ ڈاکٹر نوید ظفر اب Chiniot Diagnostic Center (نزد بابر میڈیکل اسٹور...
10/10/2025

🩺 اہلِ چنیوٹ کیلئے خوشخبری 👶

معروف چائلڈ اسپیشلسٹ 👨‍⚕️ ڈاکٹر نوید ظفر اب Chiniot Diagnostic Center (نزد بابر میڈیکل اسٹور، کچہری روڈ چنیوٹ) میں شام کے اوقات میں بچوں کے میڈیکل چیک اپ اور علاج کے لیے موجود ہوں گے۔

👧🧒 دستیاب خدمات:
✅ بچوں کا میڈیکل چیک اپ اور علاج
📏 قد اور وزن کی پیمائش
🥦 غذائیت اور متوازن خوراک سے متعلق رہنمائی
👨‍👩‍👧 والدین کے لیے صحت سے متعلق مشاورت اور آگاہی

📍 ایڈریس: چنیوٹ ڈائیگناسٹک سنٹر، نزد بابر میڈیکل اسٹور، کچہری روڈ، چنیوٹ
🕒 اوقات: شام کے وقت 4 بجے سے 7 بجے تک

رابطہ: 0320 9791842
اپنے بچوں کی صحت کے لیے بہترین ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ 💚

ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ یہ فقرہ ہمیں بچپن میں "پیاسا کوا" کہانی کے نتیجہ میں پڑھایا گیا تھا- آج ایک ماں کی ایجاد دیکھ کر ...
29/09/2025

ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔

یہ فقرہ ہمیں بچپن میں "پیاسا کوا" کہانی کے نتیجہ میں پڑھایا گیا تھا- آج ایک ماں کی ایجاد دیکھ کر یہ فقرہ مجھے یاد آگیا۔
آج ایک ماں اپنے بچے کو چیک کروانے کے لیئے میرے کلینک میں تشریف لائی، گود میں ایک سال کی عمر کا پیارا سا بچہ تھا آنے کی وجہ پوچھنے پر ماں نے بتایا کہ بچے کو زکام اور بخار ہے ماں کی مکمل بات سن کر میں نے بچے کا معائنہ کیا اور دوائی لکھ دی۔ مجھے بچے میں ایک غیر معمولی چیز نظر آئی جو کہ بچے کے پاؤں میں بندھا ایک گھنگرو تھا جیسا کہ اکثر ہم اپنی پالتو بلی کے گلے میں شوق سے لٹکا دیتے تھے۔ مجھے حیرت ہوئی کہ اس گھنگرو کا اس بچے سے کیا تعلق،

کیا یہ کوئی نئی طرز کا تعویذ ہے یا کوئی رسم ہے؟؟

تجسس میں میں نے بچے کی والدہ سے پوچھ لیا کہ باجی یہ کیوں باندھا ہے اس نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ میرے بچے نے ابھی کچھ دن پہلے چلنا شروع کیا ہے اور گھنگرو کی آواز سے مجھے پتا چلتا رہتا ہے کہ بچہ اس وقت کہاں پر موجود ہے۔ اس کا یہ غیر متوقع جواب سن کر میں حیران رہ گیا اور اس کی عقل کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔

صحتمند بچہ ہی خوشحال خاندان اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔فری چلڈرن میڈیکل کیمپ بروز جمعہ 26 ستمبر 2025 دوپہر 2 بجے تا 4 ب...
24/09/2025

صحتمند بچہ ہی خوشحال خاندان اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
فری چلڈرن میڈیکل کیمپ
بروز جمعہ 26 ستمبر 2025 دوپہر 2 بجے تا 4 بجے تک
بمقام: چنیوٹ ڈائیگناسٹک سنٹر، کچہری روڈ چنیوٹ

فری میڈیکل کیمپ میں بچوں کا چیک اپ چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نوید ظفر کریں گے اور کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

- بچوں کی عمومی صحت کا چیک اپ
- قد و وزن کی پیمائش
- غذائیت اور خوراک سے متعلق مشورے
* والدین کے لیے صحت سے متعلق رہنمائی

Child Specialist Dr. Naveed Zafar (MBBS, FCPS II, Pediatric Medicine)
اب آپ کے شہر چنیوٹ میں بچوں کے علاج کیلئے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نوید ظفر موجود ہیں۔
شام 4 بجے سے 6 بجے تک چنیوٹ ڈائیگناسٹک سنٹر، کچہری روڈ چنیوٹ
رات 7 بجے سے 9 بجے تک الخلیل کلینک مندر روڈ، چنیوٹ
اپائنٹمنٹ کیلئے کال یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
0320 9791842

٭ اگر آپ کے بچے میں چڑچڑاپن یا ضد٭ چہرے یا جسم پر پیلاہٹ مٹی کھانے کی عادت،٭ بچوں کے ساتھ کم کھیلنا یا کھیلتے ہوئے جلد ت...
15/09/2025

٭ اگر آپ کے بچے میں چڑچڑاپن یا ضد
٭ چہرے یا جسم پر پیلاہٹ مٹی کھانے کی عادت،
٭ بچوں کے ساتھ کم کھیلنا یا کھیلتے ہوئے جلد تھک جانا،
٭ یا روتے وقت سانس کھینچنے کی علامت پائی جاتی ہے،
تو یہ خون کی کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔ آج ہی اپنے بچے کا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اور بروقت علاج شروع کریں۔

Child Specialist Dr. Naveed Zafar (MBBS, FCPS II, Pediatric Medicine)
اب آپ کے شہر چنیوٹ میں بچوں کے علاج کیلئے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نوید ظفر موجود ہیں۔
شام 4 بجے سے 6 بجے تک چنیوٹ ڈائیگناسٹک سنٹر، کچہری روڈ چنیوٹ
رات 7 بجے سے 9 بجے تک الخلیل کلینک مندر روڈ، چنیوٹ
اپائنٹمنٹ کیلئے کال یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
0320 9791842

ہیضہ (cholera) اکثر ہم سنتے ہیں کہ فلاں شخص کو ہیضہ ہو گیا، یا اس چیز کے ساتھ یہ چیز نہ کھاؤ ہیضہ ہو جاۓ گا۔ کیا آپنے کب...
02/09/2025

ہیضہ (cholera)
اکثر ہم سنتے ہیں کہ فلاں شخص کو ہیضہ ہو گیا، یا اس چیز کے ساتھ یہ چیز نہ کھاؤ ہیضہ ہو جاۓ گا۔
کیا آپنے کبھی سوچا ہے کہ ہیضہ کیوں ہوتا ہے اور اس بیماری کو اتنا خطرناک کیوں بتایا جاتا ہے۔

👈ہیضہ کیوں ہوتا ہے؟
یہ ایک بیماری ہے جو ہر عمر کے لوگوں کو متاثر کرسکتی ہے لیکن بچوں میں اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ ہیضہ ایک بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جو آلودہ کھانے اور پانی سے پھیلتا ہے۔ قدرتی آفات جیسے سیلاب، زلزلہ وغیرہ جس کے بعد معمولات زندگی متاثر ہوتے ہیں اور لوگ بے گھر ہو جاتے ہیں یہ بیکٹیریا وباء کی صورت میں پھیلتا ہےاور پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔

👈اس کی علامات کیا ہیں؟
آلودہ کھانا کھانے یا پانی پینے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی الٹیاں اور موشن شروع ہو جاتے ہیں جو پانی کی طرح پتلے اور مقدار میں انتہائی زیادہ ہوتے ہیں اکثر بچے ایک دو موشن کے بعد ہی نڈھال ہو جاتے ہیں اور ان کو فوری طور پر طبی مدد کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

👈اس کا علاج کیا ہے؟
اگر آپکے علاقے میں ہیضہ کی وباء پھیلی ہوئی ہے اور آپکے بچوں کو الٹی یا موشن شروع ہو جائیں جو معمول کے موشن سے زیادہ پتلے اور مقدار میں انتہائی زیادہ ہوں تو گھریلوں ٹوٹکوں میں وقت ضائع نہیں کریں اور بچے کو فوری طور پر ہسپتال لے جا کر ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اگر بچے کو داخلے کی ضرورت ہو تو اس کو داخل کروائیں اور ڈاکٹر کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ علاج میں ذرا سی غفلت بچے کے لیئے جان لیوا ہو سکتی ہے۔

👈ہیضہ سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
اس کے پھیلاؤ کو حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کر کے روکا جاسکتا ہے۔
🫵بچوں کو شروع سے سکھائیں کہ ہمیشہ کھانے سے پہلے ہاتھ اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔
🫵باتھ روم استعمال کرنے کے بعد ہاتھ دھوئیں۔
🫵پینے کے لئے ہمیشہ
پانی ابال کر یا فلٹر والا پانی استعمال کریں۔
🫵کھانے کی چیزوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔
🫵 ڈھابوں سے کھانا کھانے سے گریز کریں۔
🫵 ہیضہ سے بچاؤ کے لیئے vaccination بھی موجود ہے۔

👈ایک سوال جو اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ سب نے ساتھ کھانا کھایا ہے تو پھر سب کو ہیضہ کیوں نہیں ہوا؟
جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ یہ بیماری ایک bacteria سے ہوتی ہے معدے میں موجود تیزاب bacteria کو ختم کر دیتا ہے اگر کسی کے کھانے میں یہ بیکٹیریا زیادہ مقدار میں ہوں یا اس کا معدہ مناسب مقدار میں تیزاب نہ بنا رہا ہو تو وہ شخص ان بیکٹیریا سے نسبتاً زیادہ متاثر ہو سکتا ہے۔

Breath holding spellsبچوں میں روتے ہوئے سانس کھینچ لینا یا سانس روک لینا اور پھر رنگ نیلا یا پیلا پڑ جانا اس دوران نڈھال...
25/08/2025

Breath holding spells
بچوں میں روتے ہوئے سانس کھینچ لینا یا سانس روک لینا اور پھر رنگ نیلا یا پیلا پڑ جانا اس دوران نڈھال ہو جانا اور پھر سانس کا واپس آجانا۔

👈کیا آپ کے بچے کے ساتھ کبھی ایسا ہو چکا ہے؟
یہ 6 ماہ سے 5 سال کی عمر میں بچوں کا ایک عام رویہ ہے کہ بچہ روتے ہوئے سانس روکتا ہے اور نیلا یا پیلا ہو کر بے جان ہو جاتا ہے اور اگر اس کا دورانیہ بڑھ جائے تو آنکھیں اوپر کی طرف مڑ جاتی ہیں جھٹکے بھی لگ سکتے ہیں۔ اس کو ڈاکٹری زبان میں breath holding spells کہا جاتا ہے۔

👈بچہ ایسا کیوں کرتا ہے؟
بچے کسی چیز سے پریشان ہو کر، اگر ان کی بات نہ مانی جائے، درد کی صورت میں یا ناپسندیدگی کے اظہار کے طور پر روتے ہیں اور اس دوران سانس روک لیتے ہیں۔ کچھ بچے خون کی کمی کی وجہ سے بھی ایسا کرتے ہیں۔

👈اگر بچہ سانس روکے تو کیا کرنا ہے؟
سانس روکنے کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ ایک منٹ تک ہوتا ہے۔ اگر بچہ سانس روکے تو اس کو الٹا کر کے اس کی کمر کو آہستہ سے تھپتھپائیں اگر بچے کے منہ میں کچھ موجود ہے جیسے کھانا، فیڈر، چوسنی وغیرہ تو اس کو باہر نکال دیں منہ میں پانی، چینی، چمچہ، انگلی وغیرہ ڈالنے سے گریز کریں۔ بچہ خود سے ہی ایک منٹ کے اندر اندر سانس بحال کر لیتا ہے اور اس کا رنگ نارمل ہو جاتا ہے ۔ اس دوران اپنے حواس پر قابو رکھیں بچے کو لے کر بھاگیں نہیں اور نہ اس کے منہ میں کچھ ڈالیں۔ اکثر والدین بچے کو لے کر ڈاکٹر کے پاس بھاگتے ہیں اور بچہ گھر سے نکلتے ہوئے یا ڈاکٹر کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی خودبخود سانس بحال کر لیتا ہے اور نارمل ہو جاتا ہے پر اس افراتفری میں والدین یا بچے کا کوئی نقصان ہو سکتا ہے۔

👈بچے کو سانس کھینچنے سے کیسے روکا جائے؟
جب آپ کا بچہ سانس روکنا شروع کر دے تو ڈاکٹر سے اس کی جانچ کروائیں اور ڈاکٹر کو مکمل معلومات فراہم کریں کہ بچہ روتے ہوئے ایسا کرتا ہے یا بغیر روئے سانس روکتا ہے۔ اگر ڈاکٹر صاحب کوئی رپورٹ یا دوا تجویز کرتے ہیں ان کی ہدایات پر عمل کریں اور خود بھی غور کریں کہ بچہ کس چیز سے تنگ ہو کر روتا ہے اور سانس روکتا ہے، اس تنگ کرنے والے عمل کو دہرائیں نہیں اور کوشش کریں بچے کو رونے نہ دیا جائے اگر رونا شروع کرے تو فوری طور پر اس کو گود میں اٹھا لیں اور پر سکون کرنے کی کوشش کریں۔

🚑 اگر بچہ سانس روکے جس کا دورانیہ ایک منٹ سے بڑھ جائے یا بچے کو جھٹکے لگیں تو فوراً سے اس کو قریبی ہسپتال میں لے جائیں۔

یاد رکھیں یہ بچے کا ایک رویہ ہے اور رویے ایک دو دن میں صحیح نہیں ہو سکتے بچے کو رونے نہ دیں جو چیزیں بچے کو پریشان کرتی ہیں ان سے بچے کو دور رکھیں۔ بچے آہستہ آہستہ اس عادت کو کم کر دیتے ہیں اور 5 سال کی عمر تک اس کو چھوڑ دیتے ہیں۔

Chicken poxکاکڑا لاکڑایہ بچوں کی ایک عام بیماری ہے جو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے، زیادہ تر اسکول جانے والے بچوں میں دیکھ...
23/08/2025

Chicken pox
کاکڑا لاکڑا

یہ بچوں کی ایک عام بیماری ہے جو کسی بھی عمر میں ہو سکتی ہے، زیادہ تر اسکول جانے والے بچوں میں دیکھنے کو ملتی ہے ۔ اس کی وجہ ایک وائرس ہے۔

👈اس کی علامات کیا ہیں؟
یہ بیماری 3 سے 4 دن کے تیز بخار سے شروع ہوتی ہے جس میں بچے کو سردرد، بھوک نہ لگنا، جسم میں درد کی شکایت ہو سکتی ہے۔ 3 سے 4 دن بعد جسم پر پانی والے دانے نمودار ہوتے ہیں جو چھاتی کمر اور پیٹ سے شروع ہو کر سارے جسم پر پھیل جاتے ہیں۔ 2 سے 3 دن بعد دانے پر کھرنڈ آجاتا ہے اور پھر سے نئے دانے نمودار ہو جاتے ہیں یہ سلسلہ 5 سے 10 دن تک جاری رہتا ہے۔ بخار اور باقی علامات دانے نکلنے کے 2 سے 3 دن بعد ختم ہو جاتی ہیں۔

👈کاکڑا لاکڑا کیسے پھیلتا ہے؟
یہ سانس کی بوندوں کو مریض کھانستے اور چھینکتے ہوئے پیدا کرتا ہے اور متاثرہ فرد کی رطوبتوں کے براہ راست رابطے سے پھیلتا ہے۔

👈کیا یہ خطرناک ہے؟
زیادہ تر مریضوں میں یہ بغیر کسی مستقل نقصان کے ٹھیک ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کی پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔

👈 پیچیدگیاں
1)دماغی بخار
2)آنکھوں میں اور جنسی اعضاء میں دانے
3)جوڑوں کی سوجن
4) دانوں میں انفکشن

👈علاج
اس کا علاج علامتی ہے جس میں بخار اور خارش کی دوائیں دی جاتی ہیں۔ اگر دانوں میں انفکشن ہو جائے تو antibiotics تجویز کی جاتی ہیں۔

👈کاکڑا لاکڑا سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟
حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے کاکڑا لاکڑا سے بچوں کو بچایا جاسکتا ہے۔ اگر آپکے بچے کو کاکڑا لاکڑا ہو جائے تو اس کو سکول سے چھٹی کروائیں جب تک سب دانوں پر کھرنڈ نہ آجائے۔

٭ اگر آپ کے بچے میں چڑچڑاپن یا ضد٭ چہرے یا جسم پر پیلاہٹ مٹی کھانے کی عادت،٭ بچوں کے ساتھ کم کھیلنا یا کھیلتے ہوئے جلد ت...
14/08/2025

٭ اگر آپ کے بچے میں چڑچڑاپن یا ضد
٭ چہرے یا جسم پر پیلاہٹ مٹی کھانے کی عادت،
٭ بچوں کے ساتھ کم کھیلنا یا کھیلتے ہوئے جلد تھک جانا،
٭ یا روتے وقت سانس کھینچنے کی علامت پائی جاتی ہے،
تو یہ خون کی کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔ آج ہی اپنے بچے کا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اور بروقت علاج شروع کریں۔

Child Specialist Dr. Naveed Zafar (MBBS, FCPS II, Pediatric Medicine)
اب آپ کے شہر چنیوٹ میں بچوں کے علاج کیلئے چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر نوید ظفر ۔
صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک چنیوٹ ڈائیگناسٹک سنٹر، کچہری روڈ چنیوٹ
شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک الخلیل کلینک مندر روڈ، چنیوٹ
اپائنٹمنٹ کیلئے کال یا واٹس ایپ پر رابطہ کریں۔
03209791842

Address

Al Khalil Clinic, Mandir Road
Chiniot
35400

Opening Hours

Monday 18:00 - 22:00
Tuesday 18:00 - 22:00
Wednesday 18:00 - 22:00
Thursday 18:00 - 22:00
Friday 18:00 - 22:00
Saturday 18:00 - 22:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Naveed Zafar Pediatrician posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share