19/04/2026
ھردیو سوم مشقولگی
================
کاشغر میڈیکل سنٹر چترال کی جانب سے امراضِ قلب کے مریضوں اور عوام الناس کی آگاہی کے لیے ایک اہم ویڈیو سلسلے کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں چترال کے ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر سعید احمد ہر ہفتے ویڈیو پیغام کے ذریعے دل کی بیماریوں، ان کی وجوہات، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرزِ زندگی کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کریں گے۔ یہ ویڈیو پیغامات چترالی زبان (کھوار) میں پیش کیے جائیں گے۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مفید سلسلے کا حصہ بنیں، ویڈیوز کو دیکھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں۔
ان شاء اللہ آپ کے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات آنے والی ویڈیوز میں پیش کیے جائیں گے۔
ہلپ لائین نمبر کاشغر میڈیکل سنٹر چترال
0943412224