DHQ hospital Chitral

DHQ hospital Chitral District headquarter hospital, Chitral (Lower) is a provincial health institution of Khyber Pakhtunk

20/06/2026

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر ڈاکٹر فیاض علی رومی صاحب کی زیرِ صدارت ماہوار اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں ہسپتال کے مختلف انتظامی و طبی امور، مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز اور عملے کو درپیش مسائل، رہائش کے انتظامات اور ہسپتال کی مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر فیاض علی رومی صاحب نے شرکاء سے مسائل اور تجاویز سُنیں اور ہدایت کی کہ مریضوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز اور عملے کو بہتر ماحول اور ضروری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اجلاس میں باہمی تعاون، نظم و ضبط، وقت کی پابندی اور عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی پر خصوصی زور دیا گیا۔ شرکاء نے ہسپتال میں طبی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

چترال اپر و لوئر کے دل کے مریضوں کے لیے اہم خوشخبریڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی سہول...
20/06/2026

چترال اپر و لوئر کے دل کے مریضوں کے لیے اہم خوشخبری

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی سہولت کے لیے ایک روزہ فری کارڈیالوجی کیمپ اور فالو اپ کلینک کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زاہد اسلم اعوان (الیکٹرو فزیالوجسٹ/کارڈیالوجسٹ) اپنی ٹیم کے ہمراہ 27 جون بروز ہفتہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ اس موقع پر دل کے مریضوں کو مفت مشاورت اور طبی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

تمام دل کے مریضوں سے گزارش ہے کہ بروقت ہسپتال پہنچ کر اس سہولت سے استفادہ کریں۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

سعادت حسین
📞 +92 345 9777311

یہ اقدام چترال کے عوام کو ان کے اپنے ضلع میں معیاری کارڈیالوجی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کی انتظامیہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ
ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
ڈاکٹر فیاض علی رومی

16/06/2026

آج ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں ICRC (International Committee of the Red Cross) کے نمائندہ ڈاکٹر عمران صاحب نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر ڈاکٹر فیاض علی رومی سے ملاقات کی اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ ICRC کی جانب سے قبل ازیں میڈیکو لیگل کیسز کے حوالے سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی تھی، جس سے طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید بہتری آئی۔

دورے کے دوران ہسپتال کی ضروریات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فیاض علی رومی کی سفارش پر ICRC کے نمائندے نے ہسپتال کی مورچری کی اپ گریڈیشن اور جدید سردخانہ (Cold Storage Facility) کے قیام میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کی انتظامیہ ICRC کے تعاون اور ہسپتال کی بہتری کے لیے جاری کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ یہ اقدامات عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انتقال پر ملالانتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پرویز خان ساکن فیض آباد، ہون چترال جو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لو...
11/06/2026

انتقال پر ملال

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پرویز خان ساکن فیض آباد، ہون چترال جو ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کے ٹی بی کنٹرول آفس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے، آج انتقال کر گئے ہیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کی انتظامیہ، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور تمام ملازمین مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ مرحوم ایک خوش اخلاق، محنتی اور ذمہ دار ساتھی تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

منجانب: ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر انتظامیہ

11/06/2026

اہم اطلاع برائے عوامِ چترال

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں ہونٹ و تالو (Cleft Lip & Palate) کے مفت علاج اور آپریشن کے سلسلے میں خصوصی ٹیم اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان کامیاب میٹنگ کے بعد باقاعدہ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خصوصی ٹیم آج بروز جمعرات اور کل بروز جمعہ صبح 8:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی۔ اس دوران ہونٹ و تالو کے مریضوں کی اسکریننگ اور طبی جانچ کی جائے گی تاکہ مفت آپریشن کے لیے موزوں مریضوں کا انتخاب کیا جا سکے۔

متعلقہ مریض اور ان کے اہل خانہ مقررہ وقت پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر تشریف لا کر اس مفت طبی سہولت سے استفادہ حاصل کریں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
ہسپتال انتظامیہ

اہم اطلاع برائے عوامِ چترالہونٹ و تالو (Cleft Lip & Palate) کے مفت آپریشن کے سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ...
10/06/2026

اہم اطلاع برائے عوامِ چترال

ہونٹ و تالو (Cleft Lip & Palate) کے مفت آپریشن کے سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل کسی بھی مریض کا معائنہ، اسکریننگ یا آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح کل ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں کوئی میڈیکل کیمپ بھی منعقد نہیں ہوگا۔

کل کا دن صرف خصوصی ٹیم اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان میٹنگ کے لیے مختص ہے۔ مریضوں کے معائنے اور آپریشن کے حوالے سے آئندہ کا شیڈول میٹنگ کے بعد جاری کیا جائے گا۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر
ہسپتال انتظامیہ

09/06/2026

نوجوانوں میں دل کے امراض کیوں بڑھ رہے ہیں؟

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر کے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر جنید الرحمن صاحب اس اہم ویڈیو پیغام میں نوجوانوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دل کے امراض، ان کی وجوہات اور بچاؤ کی مؤثر احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں۔

جدید طرزِ زندگی، غیر متوازن غذا، فاسٹ فوڈ کا بڑھتا ہوا استعمال، جسمانی سرگرمیوں کی کمی، تمباکو نوشی، ذہنی دباؤ اور نیند کی کمی نوجوان نسل کو دل کی بیماریوں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ ڈاکٹر جنید الرحمن صاحب نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ باقاعدہ ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، صحت بخش غذا استعمال کریں، تمباکو نوشی سے اجتناب کریں اور اپنے بلڈ پریشر، شوگر اور کولیسٹرول کا بروقت معائنہ کروائیں۔

اپنی صحت کا خیال رکھیں، کیونکہ آج کی احتیاط کل کی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے۔

ویڈیو مکمل دیکھیں اور دوسروں تک بھی پہنچائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اہم پیغام سے مستفید ہو سکیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر

Address

DHQ Hospital Road
Chitral
17200

Telephone

+92943412634

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHQ hospital Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to DHQ hospital Chitral:

Shortcuts

Share

Category