Faraz Medical Store

Faraz Medical Store Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faraz Medical Store, Medical and health, Faraz Medical Store DHQ Hospital Road Chitral, Chitral.

18/04/2026

ای پی آئی کوارڈنیٹر ڈاکٹر فرمان نظار کو گریڈ 18 میں ترقی دیدی گئی

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) لوئر چترال میں محکمہ صحت سے وابستہ ڈاکٹر فرمان نظار کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔ وہ گزشتہ چند برسوں سے بطور ای پی آئی کوآرڈینیٹر لوئر چترال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اپنے دورِ تعیناتی کے دوران محکمہ صحت لوئر چترال نے متعدد بار بہترین کارکردگی پر ایوارڈز حاصل کیے، جن میں ڈاکٹر فرمان نظار اور ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور کردار نمایاں رہے۔ خصوصاً پولیو جیسے موذی مرض کو دوبارہ چترال میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ ستائش قرار دی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کی معمول کی ویکسینیشن کو بروقت یقینی بنانے اور سو فیصد اہداف کے حصول میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

محکمہ کے اندر بہترین نظم و نسق، اسٹاف کے ساتھ خوشگوار رویہ اور مؤثر ٹیم ورک کو بھی ان کی کامیابی کی اہم وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فرمان نظار کے اعزاز میں یہ بات بھی شامل ہے کہ انہوں نے حال ہی میں ایمرجنسی میڈیسن میں ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ بھی مکمل کیا ہے۔

ان کا تعلق اپر چترال کے علاقے سرغوز مستوج سے ہے۔وہ اپنے علاقے سے پہلا ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہونے کا اعزا ز بھی رکھتے ہیں۔ علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے ان کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔

20/03/2026
Avail
17/03/2026

Avail

15/03/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر ڈاکٹر فیاض علی رومی صاحب کی تعیناتی کے بعد کیے گئے اقدامات کا جامع جائزہ

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر، ڈاکٹر فیاض علی رومی صاحب نے چارج سنبھالتے ہی ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اہم اقدامات کیے۔ ان کی قیادت میں ہسپتال کے مختلف شعبوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

🔹 ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے آئی پی سی کے مطابق سسٹم کو فعال بنایا گیا۔
🔹 بائیومیٹرک اٹینڈنس سسٹم متعارف کروایا گیا جس کے ذریعے اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا گیا۔
🔹 لیبارٹری کو جدید مشینری سے اپ گریڈ کیا گیا جس سے اب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بیشتر اہم ٹیسٹ دستیاب ہیں۔
🔹 لیبارٹری کے لیے بائیو کیمسٹری اینالائزر مشین خریدی گئی جس سے ٹیسٹ کے معیار اور رفتار میں بہتری آئی۔
🔹 لیبارٹری کے لیے یو پی ایس سسٹم نصب کیا گیا تاکہ بجلی کی بندش کے باوجود ٹیسٹ کا عمل جاری رہے۔
🔹 زیر التوا نئے کیژولٹی بلاک پر کام کا باقاعدہ آغاز کروایا گیا جبکہ اس کی رنگ و روغن اور مرمت بھی کروائی گئی۔
🔹 ایمرجنسی ڈریسنگ روم کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا۔
🔹 ہسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی ادویات اور آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔
🔹 صحت سہولت پروگرام کے اوقات کو بڑھا کر رات 10 بجے تک کر دیا گیا تاکہ مریض زیادہ وقت تک اپنا صحت کارڈ استعمال کر سکیں (پہلے یہ سہولت شام 5 بجے تک محدود تھی)۔
🔹 ہسپتال میں پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے دو نئے ٹیوب ویل لگائے گئے جبکہ تین ٹیوب ویلز کی صفائی بھی کروائی گئی جس سے پانی کی فراہمی بحال ہوئی۔
🔹 ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں چار واش رومز کو فعال کیا گیا اور دو نرسنگ کاؤنٹر قائم کیے گئے۔
🔹 ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تاکہ سیکیورٹی اور نظم و ضبط بہتر ہو۔
🔹 ادویات کو محفوظ رکھنے کے لیے نئی الماریاں بنائی گئیں۔
🔹 گائنی وارڈز، پیڈز وارڈز اور فی میل میڈیکل وارڈ میں رنگ و روغن، ٹائلز اور مرمت کا کام مکمل کیا گیا۔
🔹 لیبر روم کی مکمل صفائی، رنگ و روغن اور ای پی سی کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق نظام کو فعال بنایا گیا۔
🔹 فزیوتھراپی یونٹ اور او پی ڈی سائیڈ کی رنگ و روغن اور بہتری کا کام کیا گیا۔
🔹 کئی مرتبہ فائر بریگیڈ کی مدد سے ہسپتال کی مکمل صفائی کروائی گئی۔
🔹 الیکٹریشن روم اور جنریٹر روم کا قیام عمل میں لایا گیا۔
🔹 مسجد اور وضو خانے کی مرمت اور رنگ و روغن کروایا گیا۔
🔹 سیپٹک ٹینکس کی تعمیر کی گئی تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
🔹 ہسپتال کے ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار بنانے کے لیے مختلف اقسام کے پھول اور پودے لگائے گئے۔
🔹 میڈیکل ویسٹ کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر انسینیریٹر مشین کو فعال کیا گیا۔
🔹 سی ٹی اسکین مشین کو فعال کرنے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں اور ان شاء اللہ امید ہے کہ آئندہ ایک ماہ کے اندر یہ سہولت بھی عوام کے لیے دستیاب ہو جائے گی۔

ڈاکٹر فیاض علی رومی صاحب کی قیادت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال لوئر میں بہتری کا سفر تیزی سے جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو معیاری، بروقت اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہے

We are here to serve you the quality medicines...
23/02/2026

We are here to serve you the quality medicines...

11/02/2026

ڈاکٹر تبریز والی شاہ 14-15 فروری کو شفا ہسپتال چترال میں کلینک کرینگے - اپوئنٹمنٹس کے لی ابھی دیئے گئے نمبر پر کال کریں -

0943-414622

Address

Faraz Medical Store DHQ Hospital Road Chitral
Chitral
17200

Telephone

+92 943 412904

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faraz Medical Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share