Akhtar Ki Dastak

Directions Website Contact the practice

Akhtar Ki Dastak ✍️Akhtar Ki Dastak |Breaking News|Crimes|Current Affairs| Local News|Facts& Ground Reports..

13/10/2026

🚨 اٹک: لانگ مارچ کی خصوصی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی اپنے آبائی اضلاع کو واپسی شروع. لانگ مارچ کی خصوصی ڈیوٹی کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے اٹک بھیجے گئے 30 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی مکمل ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔
بیرونِ ضلع سے آنے والی پولیس نفری کو خیبرپختونخوا سے ملحقہ مختلف داخلی راستوں پر تعینات کیا گیا تھا۔پولیس اہلکاروں کا تعلق شیخوپورہ۔ گوجرانوالہ۔ لودھراں۔ منڈی بہاؤالدین۔ بہاولنگر اور مظفرگڑھ سمیت مختلف اضلاع سے تھا۔مہمان پولیس اہلکاروں کو بسوں کے ذریعے ان کے آبائی اضلاع کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ دورانِ ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے اور دیگر وجوہات کے باعث بیرونِ ضلع سے آنے والے 5 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے ضلع کے 41 سرکاری اسکولوں میں انتظامات کیے گئے تھے۔پولیس نفری کی واپسی کے بعد 21 روزہ تعطیلات کے اختتام پر 41 سرکاری اسکول کل سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
ہر خبر سے رہیں باخبر باوثوق
✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا

13/10/2026

🚨 پرانی دش م ن ی کے باعث ایک اور گھر کا چراغ گل ہوگیا آخر کب رکے گا خ و ن کا یہ کھیل؟
سرگودھا پرانی دش م ن ی ایک اور قیمتی جان نگل گئی ف ائ رن گ سے 35 سالہ شخص جاں بحق۔۔ تھانہ شاہپور صدر کی حدود میں ف ا ئ ر ن گ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اس ل حے سے لیس ملزم کی ف ائ رن گ سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت لیاقت حیات ولد محمد حیات سکنہ کوٹ بھائی خان کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اطلاع ملتے ہی شاہپور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ ق ت ل کی واردات کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا

13/10/2026

چونیاں
دلی شکریہ چھوٹے بھائیوں جناب حاجی چوہدری سجاد صاحب اور سردار ثاقب سلیم کا جنہوں نے خوبصورت محفل سجائی اور بہترین مہمان نوازی کی اللہ تعالٰی آپ کو مزید خوشیاں۔ صحت و تندرستی اور اپنی رحمتوں برکتوں سے مالا مال فرمائے آمین

🌾 چونیاں: گندم زیادہ اگاؤ مہم کے تحت سمارٹ فارمرز گیدرنگ کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہی۔چونیاں کے نواحی گاؤں قلع...
13/10/2026

🌾 چونیاں: گندم زیادہ اگاؤ مہم کے تحت سمارٹ فارمرز گیدرنگ کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقوں سے آگاہی۔چونیاں کے نواحی گاؤں قلعہ ناتھا سنگھ میں گندم زیادہ اگاؤ مہم کے سلسلے میں سمارٹ فارمرز گیدرنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کاشتکاروں کو گندم کی پیداوار بڑھانے جدید زرعی ٹیکنالوجی اپنانے اور ماحول دوست طریقہ ہائے کاشت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد ندیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ گندم کے زیرِ کاشت رقبے میں اضافہ کریں اور فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے سپر سیڈر کے ذریعے گندم کی کاشت پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی زیادہ سے زیادہ 25 ہزار روپے تک مالی معاونت کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر اسکیم کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی دی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چونیاں فیصل ادریس نے کاشتکاروں کو گندم کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی موزوں اقسام کے انتخاب متوازن کھادوں کے استعمال مؤثر آبپاشی اور جڑی بوٹیوں کے بروقت تدارک کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ جدید زرعی سفارشات پر عمل درآمد کرکے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
اجتماع کا مقصد کاشتکاروں کو جدید زرعی معلومات فراہم کرنا گندم کی پیداوار بڑھانا زمین کی زرخیزی کا تحفظ یقینی بنانا اور فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے ماحول دوست زرعی طریقوں کو فروغ دینا تھا۔
🌱 جدید زراعت خوشحال کسان اور سرسبز پاکستان!

✍️ اختر کی دستک
سوشل اینڈ ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک

#چونیاں

🚨 افسوسناک خبر | ملتان میں ٹرین حادثہ۔۔۔۔ملتان شیر شاہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی 4 افراد جاں بحق متعدد...
13/10/2026

🚨 افسوسناک خبر | ملتان میں ٹرین حادثہ۔۔۔۔
ملتان شیر شاہ کے قریب رحمان بابا ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی۔ملتان کے علاقے شیر شاہ کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ٹرین حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملتان کی امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔ ریسکیو اہلکار متاثرہ افراد کو نکالنے اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء کرے اور تمام زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

📢 مزید خبروں اور تازہ ترین اطلاعات کے لئے جڑے رہیں
✍️ اختر کی دستک
کے ساتھ۔

#ملتان #ریسکیو1122

13/10/2026

🚨 ساہیوال: ستھرا پنجاب کی کرین نے 3 سالہ معصوم بچے کو کچل دیا۔بچہ جاں بحق۔ ڈرائیور موقع سے فرار۔ ورثاء کا احتجاج

ہر خبر سے رہیں باخبر باوثوق معتبر
✍️ اختر کی دستک
ڈیجیٹل اینڈ سوشل میڈیا نیٹ ورک

چونیاں  حافط میڈیا گروپ اور مرکزی پریس کلب و الحاق شدہ پریس کلبز کا مشترکہ اجلاس صحافت کے معیار اور موجودہ صورتحال اور ز...
12/10/2026

چونیاں
حافط میڈیا گروپ اور مرکزی پریس کلب و الحاق شدہ پریس کلبز کا مشترکہ اجلاس صحافت کے معیار اور موجودہ صورتحال اور زرد و بلیک میلنگ صحافت پر تبادلہء خیال کیا گیا۔مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ تحصیل چونیاں کی قیادت میں الحاق شدہ پریس کلبز کے عہدیداران کا ایک مشترکہ اجلاس دفتر حافظ میڈیا گروپ چونیاں منعقد ہوا۔ جس میں صحافت کے معیار کو بہتر بنانے پریس کلبوں کی تنظیمی مضبوطی سرکاری اداروں کی مضبوطی قانون کی حکمرانی موجودہ صحافتی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہء خیال کیا گیا۔
اجلاس میں الہ آباد پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر و بانی محمد اشفاق ندیم ۔ پریس کلب الہ آباد کے سرور زاہد ۔ سید تنویر شاہ کنگن پور ۔ملک شریف اشرف آف چھانگا مانگا۔ملک شرافت علی گوہر رانا الیاس خاں آف چھانگا مانگا ۔مہر اسماعیل جاوید الہ آباد ۔ملک سہیل سٹی پریس کلب چونیاں۔ مہر رفیق ساجد ۔ رانا سلما یوسف عبدالرحمان ہاشمی چونیاں پریس کلب ۔ رانا اکرم اف چونیاں۔سردار ثاقب سلیم عوامی پریس کلب الہ آباد۔سابق صدر سردار رضوان۔ جنرل سیکرٹری حافظ میڈیا گروپ چوہدری اعظم ظفر ۔ ڈاکٹر عبدالغفور ۔ شہزاد چمن مغل ۔ملک عمران کھوکھر اور بندہ راقم الحروف چوہدری اختر ضیاء بانی و چئیرمین عوامی پریس کلب الہ آباد و دیگر صحافیوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ اور اس سے الحاق شدہ پریس کلبز کی بہتری صحافیوں کے باہمی اتحاد و اتفاق پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور مثبت صحافت کے فروغ زرد و بلیک میلنگ صحافت سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صحافتی کمیونٹی کو عوامی مسائل اجاگر کرنے حقائق پر مبنی خبریں پیش کرنے اور مظلوم طبقات کی آواز بلند کرنے اور ملکی و علاقائی ترقی امن بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے مؤثر کردار ادا کرنا چاہئے ۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صحافتی اقدار کے فروغ ۔ صحافیوں کے درمیان باہمی رابطوں ۔بھائی چارے کو مضبوط بنانے اور پریس کلبز کی بہتری کے لئے باہمی مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ حالات میں ذمہ دارانہ غیر جانب دار اور مثبت صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
✍️اختر کی دستک
چوہدری اختر ضیاء تحصیل رپورٹر ٹوئنٹی فور نیوز چونیاں۔ بانی و چئیرمین عوامی پریس کلب الہ آباد
#چونیاں

جہلم: تھانہ دینہ کی حوالات میں بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی خ ودک ش ی۔ ایس ایچ او سمیت چار اہلکار معطل۔تھا...
12/10/2026

جہلم: تھانہ دینہ کی حوالات میں بیٹی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کی خ ودک ش ی۔ ایس ایچ او سمیت چار اہلکار معطل۔
تھانہ دینہ کی حوالات میں سنگین مقدمے میں نامزد ملزم نے گلے میں پھندا ڈال کر مبینہ طور پر خ و د ک ش ی کر لی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عرفان کو اس کی 16 سالہ سگی بیٹی کی مدعیّت میں درج کئے جانے والے مقدمے کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزم کی اپنی پہلی بیوی سے دو سال قبل طلاق ہو چکی تھی اور مذکورہ بیٹی اسی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹی نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر والد پر زبردستی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس پر دینہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت ملزم عرفان جٹ حوالات میں اکیلا بند تھا۔ اس دوران اس نے مبینہ طور پر خود کو پ ھ ن دا لگا کر اپنی زندگی کا خ ات مہ کر لیا۔ اطلاع ملنے پر اعلیٰ پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو فوری طور پر قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ڈی پی او جہلم نے غفلت اور سستی برتنے پر سخت departmental action لیتے ہوئے ایس ایچ او دینہ شعیب کیانی محرر صدام اور دو کانسٹیبلز بابر سمیت کل چار اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے واقعے کی شفاف انکوائری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں۔انتظامی امور کو بہتر چلانے کے لئے سب انسپکٹر ایس آئی راحیل کو عارضی طور پر بطور ایس ایچ او دینہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ تھانے کے امور بلا تعطل جاری رہیں۔
✍️اختر کی دستک

🚨 پاکپتن: تیز آندھی اور بارش کے باعث چھتیں گرنے کے تین واقعات دو افراد جاں بحق۔ تین زخمی۔ گزشتہ روز پاکپتن میں تیز بارش ...
12/10/2026

🚨 پاکپتن: تیز آندھی اور بارش کے باعث چھتیں گرنے کے تین واقعات دو افراد جاں بحق۔ تین زخمی۔ گزشتہ روز پاکپتن میں تیز بارش اور آندھی کے باعث چھتیں گرنے کے تین مختلف واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
پاکپتن محلہ عیدگاہ اور کرماں والا چوک میں چھتیں گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔چھت گرنے کا تیسرا واقعہ 58 ایس پی میں پیش آیا جہاں چھت کے ملبے تلے دب کر دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 70 سالہ بارش علی اور 58 سالہ محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
💔 پاکپتن میں آندھی اور بارش نے دو زندگیاں نگل لیں افسوسناک واقعات پر علاقے میں سوگ کی فضاء۔

✍️ اختر کی دستک
ہر خبر سے باخبر رہنے کے لئے جڑے رہیں اختر کی دستک کے ساتھ۔

12/10/2026

🚨 کھاریاں: شہر میں جنگلی بندر کی آمد شہری خوفزدہ ہو گئے۔۔
کھاریاں شہر میں جنگلی بندر گھس آنے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جنگلی بندر کو گلیوں میں گھومتے اور دیواریں پھلانگتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔بندر کی موجودگی سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔شہریوں نے ریسکیو 1122 اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلی بندر کو بحفاظت پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
📢 عوام سے اپیل: بندر کے قریب جانے یا اسے پکڑنے کی کوشش سے گریز کریں اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں۔

✍️ اختر کی دستک
ہر خبر سے باخبر رہنے کے لئے جڑے رہیں اختر کی دستک کے ساتھ۔

Address

Ellahabad
Abu Dhabi
49153

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Akhtar Ki Dastak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Akhtar Ki Dastak:

Shortcuts

Sponsored

  • Prof. Dr Safwan A. Taha

    Prof. Dr Safwan A. Taha

    The Metabolic and Bariatric Surgery Center (COEMBS). Building D. Mediclinic Airport Road Hospital

Share