31/08/2026
ابراٹینم Abrotanum.
ھومیو ڈاکٹر خالق علی مغل ڈسکہ.
ابراٹینم جتنی گریٹ ریمڈی ھے اتنا ھی اسے ھومیو پیتھی میں کم استعمال کروایا گیا ھے دراصل اس گریٹ ریمڈی کو بہت کم ڈاکٹر سمجھے ھیں کہ اس کا استعمال کس طرح اور کیسے ھونا چاہیے ؟
میں نے بھی اس دوا کو شروع شروع میں بہت کم استعمال کروایا لیکن اللہ تعالیٰ نے جب اس دوا کا راز مجھ پہ آشکار کیا تو پھر میں نے کئی مریضوں پر استعمال کر کے شاندار رزلٹ حاصل کیے جن میں کئی امراض ایسے بھی تھے جو
لاعلاج تھے یا جن کا علاج سرجری تھا آپ اس بات سے اس دوا کی اہمیت کو باخوبی سمجھ سکتے ھیں کہ یہ کتنی بڑی اور اہم میڈیسن ھے اور مزے کی بات یہ ھے کہ اس دوا کو prescribe کرنا بھی انتہائی آسان ھے صرف توجہ سے کیس ٹیک کرنے کی ضرورت ھے اور آپکو بہت سے مریضوں کو ابراٹینم دینا پڑے گی ھو سکتا ھے کہ آپ کے پاس پہلے بھی ایسے بہت سے مریض آئے ھوں اور آپ نے اگنور کر کے دوسری میڈیسنز دے دی ھوں اور اکثر کیسز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ھو.
قارئین کرام ھومیو پیتھی واقعی ایک مشکل فن ھے لیکن بعض اوقات بہت ھی آسان بھی ھو جاتی ھے بعض اوقات ایک منٹ بھی نہیں لگتا اور آپ دوا سلیکٹ کر لیتے ھیں لیکن یہ اس طرح ھی ممکن ھے کہ آپ بیماری کی causation کو سمجھ لیں پھر اسکے مطابق دوا دینا انتہائی آسان ھو جاتا ھے cause کے مطابق جب دوا دی جاتی ھے تو علامات کے جھنجھل میں پڑنے کی ضرورت نہیں ھوتی لیکن اس کو سمجھنے میں بھی محنت اور ریاضت درکار ھوتی ھے
کیونکہ تینوں سطحوں کی causes کو دیکھنا
مثلاً mind بہت سے مریضوں کی بیماری کی وجہ بنتا ھے اگر اسکو سمجھ لیا جائے اور اس cause پہ دوا دی جائے تو body بھی ٹھیک ھو جاتی ھے مثلاً میں نے ایک مریض کو اورم میٹ اس وجہ سے دی کہ وہ مالی نقصانات کا بہت ڈپریشن لیتا تھا جس سے اس کی کمر پر نکلے ھوئی پھنسیاں اور پھوڑے بھی ٹھیک ھو گئے
اسی طرح Emotions ھوتے ھیں کئی دفعہ غم میں اگنیشیا دی اور اس سے ھائی بلڈ پریشر معدہ کے امراض اور سر درد وغیرہ ٹھیک ھو گئے
اسی طرح body cause دیکھ کر مثلاً اگر کسی کو کوئی نوکدار چیز چبھ جائے تو لیڈم پال سے کمال کا رزلٹ ملتا ھے میں نے اس سے کئی کیسز ٹھیک ھوتے دیکھے جن میں ایک کیس ایک نو عمر لڑکے کا تھا جسکو آنکھ میں نوک دار تنکا لگ جانے سے دھندلا دکھائی دیتا تھا اس نے بہت علاج کروائے ٹھیک نہ ھوا لیڈم 1m کی صرف ایک خوراک سے مکمل شفا یاب ھو گیا
دوستو ان مثالوں سے سنگل ریمڈی اور کمپاؤنڈ یعنی میکس میڈیسنز کا فرق بھی واضح ھو جاتا ھے
ھومیو پیتھی کلاسیکل پریکٹس کرنے والے جو مزے اور رزلٹس لے سکتے ھیں کمپاؤنڈ پریکٹس والے سوچ بھی نہیں سکتے.
واپس آتے ھیں
ابراٹینم کی طرف دوستو اسی طرح ابراٹینم کو بھی prescribe کرنا بہت آسان ھے
کیونکہ یہ metastasis یعنی انتقال مرض کی اہم ترین دوا ھے مطلب مرض کا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ھو جانا اور خواہ یہ کسی وجہ سے بھی ھو اگر جگر کی علامات ٹھیک ھونے کے بعد تھائیرائیڈ گلینڈ خراب ھو جائے یا پٹھوں میں درد رہنے لگ یا کوئی اور مرض لاحق ھو جائے تو اس کا مطلب ھے کہ مرض ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ھو گیا ھے اور مریض کو ابراٹینم کی ضرورت ھے میں نے اس سے اس طرح کے کئی کیسز ٹھیک ھوتے دیکھے ھیں جن میں فی میل ھارمونز خراب ھونے پر تھائیرائیڈ گلینڈ خراب ھو گیا جگر سے مرض ٹھیک ھونے پر عضلات اور پٹھوں کے امراض پیدا ھو گئے حاتکہ ایک نو عمر لڑکے کا شدید پیٹ درد ایلوپیتھک انجیکشن اور میڈیسنز سے ٹھیک ھونے کے بعد Te**es میں شدید swelling ھو گئی جسکو ابراٹینم دینے سے مکمل شفا ھو گئی.
دوستوں سینتھسز ریپرٹری میں metastasis جنرلز چیپٹر میں دیا گیا ھے اور اسکی 64 میڈیسنز ھیں لیکن گریٹ ون کی میڈیسن ابراٹینم ھی ھے اسکے بعد پلساٹیلا کا نمبر آتا ھے پلساٹیلا mumps دب جانے کے بعد Te**es swelling کی چوٹی کی دوا ھے اسکے علاوہ خسرہ دب جانے کے بعد اثرات میں بھی لاثانی دوا ھے.
پلاٹینا بھی انتقال مرض کی اچھی دوا ھے لیکن ابراٹینم انتقال مرض کی بہت ھی اہم دوا ھے
الحمدللہ میرے ذاتی تجربے میں یہ دوا ہر طرح کے انتقال مرض حتیٰ کہ کینسر میں بھی بہترین رزلٹس دیتی ھے
مجھے یقین ھے کہ انشاء اللہ آئندہ آپ اسے کبھی اگنور نہیں کریں گے اس کو سمجھانے میں مضمون تھوڑا طویل ھو گیا ھے لیکن چونکہ اس طرح اس دواکو کسی نے پہلے ایسے سمجھانے کی کوشش نہیں کی اس لیے میں نےآپ کو تفصیل سے سمجھانے کی کوشش کی ھے اس بارے میں آپکے کمنٹس بتائیں گے کہ میں کہاں تک کامیاب ھوا ھوں Dyspepsia.
Anemia. خون کی کمی
Angioma.خونی پھوڑا
Arthritis. جوڑوں کا درد
Ascarides آنتوں کے کیڑے
Brain, congestion.
Chlorosis.سبز بس
Contractions . تنگی
Dyspepsia.بدہضمی
Emaciation. لاغری
Epilepsy. مرگی
Gastralgia. معدہ کی سوزش
Hydrocele. پانی پڑ جانا
Indigestion.بدہضمی
Influenza. زکام
Gout. گھٹیا
Influenza. نزلہ و زکام
Marasmus. سوکھاپن
Nervousness. اعصابیت
Nosebleeds. نکسیر
Otorrhea. کان بہنا
Peritonitis. ورم باریطون
Pleurisy, pain. پھیپھڑوں کی سوزش
Restlessness.بے سکونی
Rheumatism. جوڑوں کا درد
Sleeplessness. بے خوابی
Spinal congestion.
Typhoid. ٹائیفائیڈ بخار
Worms.کیڑے
مزاج Constitution
ابروٹینم نوزائیدہ بچوں اور خاص طور پر چھوٹے لڑکوں کے امراض کے لیے موزوں ہے۔
نومولود کی ناف سے خون اور نمی کا بہنا ۔
کمزور لاغر بچے، خاص طور پر جنکی ٹانگیں کمزور ھوں
سوکھا پن معمر افراد جن کا ہاضمہ کمزور ہوتا ہے۔
اب آتے ھیں اسکی دوسری key Symptoms کی طرف سب سے پہلے تو انتقال مرض Metastasis جب کسی مریض میں دیکھیں تو ابراٹینم کی طرف آپکی توجہ جانی چاہیے. چاھے مرض کوئی بھی ھو
چہرہ سے قبل از وقت بڑھاپے کے آثار دکھائی دیتے ھیں چہرہ مرجھایا ھوا زرد آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے.
اس دوا کے مریض کا نچلہ دھڑ کمزور ھو جاتا ھے اور اوپر والا ٹھیک رہتا ھےایسے سوکھاپن کی بہترین دوا ھے برعکس لائیکو پوڈیم باوجود کھانے پینے کے جبکہ آئیوڈیٹم میں غدود بڑھ جاتے ھیں اور جسم سوکھ جاتا ھے)
معدہ میں احساس کہ معدہ پانی میں تیر رہا ھے یا لٹکا ھوا ھے.
دست بند ھو جانے سے بائی کے درد شروع ھو جائیں درد ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ھوں کمر درد کو حرکت سے آرام ملتا ھے.
کبھی قبض کبھی دست اس دوا سے ٹھیک ھو جاتے ھیں.
نوزائیدہ بچے کی ناف سے سیلان خون یا رطوبت کے لیے مفید ھے.
چھوٹے بچوں کے خاص کر لڑکوں کے فوطوں سے پانی اترنے نکسیر اور سوکھا پن میں مفید ھے
گٹھیاوی مزاجوں میں تکلیفات کے دب جانے سے بد نتائج.
گردن اس قدر کمزور کہ سر کا وزن نا اٹھا سکے
زیادتی مرض اس دوا کی علامات ٹھنڈی ھوا میں اور اخراجات رک جانے سے اور رات کے وقت بڑھ جاتی ھیں. کمی مرض حرکت سے علامات میں کمی ھو جاتی ھے.
طاقت دوا
30 سے cm تک انتقال مرض میں خاص کر 1m یا اس سے اوپر کی طاقتیں زیادہ فائدہ مند ھوتی ھیں
ایڈمن گروپ
خالق کلاسیکل ھومیوپیتھک کلینک ڈسکہ
what's app
03006438154
03157974975