Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology

Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology Provide the city and scattered neighboring communities of South Punjab easy accessibility to timely quality cardiac care. To provide specialized

To make available cardiac procedures and surgeries at subsidized costs to the low socio-economic population.

14/08/2026

Happy independence Day
Pakistan zindabad

14/08/2026

Happy independence Day 🇵🇰🇵🇰

*14 اگست، یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔*خصوصاً *ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل...
14/08/2026

*14 اگست، یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔*
خصوصاً *ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور تمام ہیلتھ کیئر ورکرز* کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
آئیے عہد کریں کہ دیانت، خلوص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اپنے وطن کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
*پاکستان ہماری پہچان، ہماری شان اور ہماری ذمہ داری ہے۔ 🇵🇰

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب رانا شکیل اسلم نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا تف...
10/08/2026

ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب رانا شکیل اسلم نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد رمضان سمرا نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب رانا شکیل اسلم کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا اور ادارے میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب نے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان سے طبی سہولیات اور علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا جبکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور دیگر انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب رانا شکیل اسلم نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران و عملے کو مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
دورے کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان نیازی احمد ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایمن واحد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عالم شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے ہسپتال کے...
01/08/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا۔دورانِ وزٹ انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، ان ڈور وارڈز، فارمیسی اور دیگر اہم شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور مجموعی انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی اور مریض دوست ماحول برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال آنے والا ہر مریض ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کے علاج، دیکھ بھال اور سہولت میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ صاحب، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایمن واحد صاحبہ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عالم شاہ صاحب پی اے ٹو ایم ایس عبدالمناف پی اے ٹو اے ایم ایس مرسلین نواز و دیگر موجود تھے۔

ڈیرہ غازی خان اے ایم ایس سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ صاحب نے ہ...
23/07/2026

ڈیرہ غازی خان اے ایم ایس سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ صاحب نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے وارڈز میں صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مجموعی ماحول کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ صاحب نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور مریضوں کو بروقت، معیاری اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مختلف شعبہ جات میں موجود سہولیات اور دیگر انتظامی معاملات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہسپتال میں مریضوں کو صاف، محفوظ اور بہترین طبی ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایمن واحد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر عالم شاہ، پی اے ٹو ایم ایس عبدالمناف، پی اے ٹو اے ایم ایس مرسلین نواز و دیگر موجود تھے ۔

ڈیرہ غازی خان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاح...
09/07/2026

ڈیرہ غازی خان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا اور طبی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی، او پی ڈی، ان ڈور وارڈز اور دیگر شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری چیک کی۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی فعالیت اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان سے علاج معالجے اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت، معیاری اور باوقار طبی خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور مریضوں کی بہترین نگہداشت اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے تمام شعبہ جات کے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض پوری ذمہ داری، دیانتداری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے۔
اس موقع پر اے ایم ایس ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ صاحب، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایمن واحد صاحبہ، پی اے ٹو ایم ایس عبدالمناف و دیگر موجود تھے۔

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ ا...
04/07/2026

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر افتخار پارس نے انہیں ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مریضوں کی دیکھ بھال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر افتخار پارس اور اے ایم ایس ڈاکٹر ارسلان احمد شاہ کے ہمراہ ایمرجنسی، او پی ڈی، ان ڈور وارڈز اور ہسپتال کے دیگر مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان سے براہ راست ملاقاتیں کیں اور علاج معالجے، ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور طبی عملے کے رویے سمیت فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، مریضوں کی بروقت دیکھ بھال اور طبی خدمات کے معیار کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور بہترین رویہ اختیار کرنا بھی علاج کا اہم حصہ ہے، لہٰذا تمام ڈاکٹرز اور طبی عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر ایمن واحد،ڈی ایم ایس ڈاکٹر عالم شاہ، پی اے ٹو ایگزیکٹو ڈائریکٹر شہباز ، پی اے ٹو ایم ایس عبدالمناف، پی اے ٹو اے ایم ایس مرسلین نواز و دیگر موجود تھے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے آج صبح 8:...
03/07/2026

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈیرہ غازی خان، ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے آج صبح 8:30 بجے ہسپتال کے او پی ڈی، ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورانِ وزٹ انہوں نے ڈاکٹرز، نرسنگ و دیگر سٹاف کی حاضری چیک کی، جبکہ صفائی ستھرائی، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ہسپتال کے مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کی فارمیسی کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کے لیے ادویات کی دستیابی سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت دل کے مریضوں کو گھروں تک مفت ادویات کی فراہمی کے پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ادویات کی بروقت اور شفاف فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ مستحق مریضوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد رمضان سمرا صاحب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق دل کے مریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات، مفت ادویات اور بہترین علاج کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ تمام ڈاکٹرز اور سٹاف اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں تاکہ مریضوں کو بہترین طبی خدمات میسر آ سکیں۔

25/06/2026

Address

Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Sardar Fateh Muhammad Khan Buzdar Institute of Cardiology:

Shortcuts

Share

Category