Dr Zafar Iqbal Khosa

Dr Zafar Iqbal Khosa Plastic, Reconstructive & Aesthetic Surgeon based in DG khan

Polydactyly اس بیماری میں کسی ایک ہاتھ یا پاوں یا دونوں ہاتھوں یا پیروں میں پانچ سے زیادہ انگلیاں ہوتی ہیں۔ اس معصوم بچی...
13/07/2026

Polydactyly
اس بیماری میں کسی ایک ہاتھ یا پاوں یا دونوں ہاتھوں یا پیروں میں پانچ سے زیادہ انگلیاں ہوتی ہیں۔
اس معصوم بچی کے پاوں میں بھی پیدائشی طور پر پانچ انگلیوں کے علاوہ دو اضافی انگلیاں تھیں جن کی وجہ سے جوتے پہننے میں مشکل پیش آتی تھی۔ تاہم پلاسٹک سرجری کی مدد سے اس کا علاج کامیابی سے ممکن ہوا۔ اب وہ معمول کے مطابق جوتے پہن سکتی ہے اور چل پھر سکتی ہے۔

اپنے پلاسٹک سرجری سے متعلق مسائل کے لیے آپ دئیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
حلیمہ سرجیکل ہسپتال، بالمقابل کے ایف سی، بلخ سرور سٹی، ڈیرہ غازی خان۔
Mobile: 0323-2923232

ہر جمعرات: گوندل آرتھوپیڈک اینڈ ٹراما سنٹر، بالمقابل لغاری ہاوس، ڈیرہ روڈ، جامپور۔
Mobile: 0332-3073200

رنگ گورا کرنے والے ٹیکے آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ جلد کا گہرا رنگ آپ کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے حفاظت فراہم ...
01/07/2026

رنگ گورا کرنے والے ٹیکے آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ جلد کا گہرا رنگ آپ کو سورج کی خطرناک شعاعوں سے حفاظت فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گوری رنگت کے لوگوں میں جلد کے کینسر کے امکانات کالی رنگت کے لوگوں کی نسبت کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔
اپنی صحت کی حفاظت کریں اور غیر سائنسی اور غیر ضروری علاج سے اپنا وقت، اپنے پیسے اور سب سے بڑھ کر اپنی صحت کا نقصان نہ کریں۔

ذرا سی بے احتیاطی بچوں کو لمبے عرصے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔ جلنے کے زخموں اور نشانات ک...
27/06/2026

ذرا سی بے احتیاطی بچوں کو لمبے عرصے کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔
جلنے کے زخموں اور نشانات کو معمولی مت سمجھیں۔
احتیاطی تدابیر اختیار کر کے آپ اپنے بچوں کو جلنے سے بچا سکتے ہیں۔
اور خدا نخواستہ جلنے کی صورت میں فوری طبی امداد اور مکمل علاج کے ذریعے بعد میں آنے والی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔
اپنے پلاسٹک سرجری سے متعلق مسائل کے لیے معائنے کے لئے تشریف لائیں۔
حلیمہ سرجیکل ہسپتال
بالمقابل کے ایف سی، بلخ سرور سٹی، ڈیرہ غازی خان۔
رابطہ نمبر:
0323-2923232

ہر جمعرات: گوندل آرتھوپیڈک اینڈ ٹراما سنٹر۔
بالمقابل لغاری ہاوس، ڈیرہ روڈ، جامپور
رابطہ نمبر:
0332-3073200

09/06/2026

Plastic, Reconstructive & Aesthetic Surgeon based in DG khan

اس بچے کے ہونٹ اور تالو پیدائشی طور پر کٹے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے ناک بھی مناسب نظر نہیں آتی۔ اگرچہ کہ ابھی ناک اور تالو...
09/05/2026

اس بچے کے ہونٹ اور تالو پیدائشی طور پر کٹے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے ناک بھی مناسب نظر نہیں آتی۔
اگرچہ کہ ابھی ناک اور تالو کے آپریشن ہونے باقی ہیں، لیکن ہونٹوں کا ابتدائی آپریشن اس روتے ہوئے بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کافی ہے۔
پیدائشی طور پر کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کے مناسب علاج کے لئے کسی پلاسٹک سرجن سے مشورہ کریں۔

Congenital Torticollis یہ ایک پیدائشی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے گردن کا پٹھا مسلسل کھنچاؤ کی حالت میں رہتا ہے اور گردن کو ای...
28/04/2026

Congenital Torticollis
یہ ایک پیدائشی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے گردن کا پٹھا مسلسل کھنچاؤ کی حالت میں رہتا ہے اور گردن کو ایک طرف کو جھکائے رکھتا ہے۔ اس مسئلے کا بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں مختلف طبی پیچیدگیاں ظاہر ہو سکتی ہیں، مثلاً نظر کے مسائل اور گردن میں مہروں اور نسوں کے دب جانے کے مسائل۔
اس معصوم بچے کو بھی پیدائشی طور پر گردن میں پٹھے کے کھنچاؤ کا مسئلہ درپیش تھا، تاہم پلاسٹک سرجری کی مدد سے اس کا علاج کامیابی سے ممکن ہوا۔

اپنے پلاسٹک سرجری سے متعلق مسائل کے لیے آپ بھی دئیے گئے نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
سوموار سے ہفتہ
حلیمہ سرجیکل ہسپتال
بالمقابل کے ایف سی، گلی نمبر 6، بلخ سرور سٹی، ڈیرہ غازی خان۔
0323-2923232

ہر جمعرات
گوندل آرتھوپیڈک اینڈ ٹراما سنٹر، بالمقابل لغاری ہاوس، ڈیرہ روڈ، جامپور۔
0332-3073200

Address

Haleema Surgical Hospital, Balkh Sarwar City, Street No. 6, Opposite KFC
Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Zafar Iqbal Khosa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share