25/08/2026
راکھی گاج میں فی سبیل اللہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد
ڈاکٹرز ہسپتال ڈیرہ غازی خان اور علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے شعبہ پیڈیاٹرک سرجری کے اشتراک و تعاون سے راکھی گاج میں ایک کامیاب فری پیڈیاٹرک سرجیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔
اس کیمپ میں بچوں کو مکمل طور پر مفت طبی معائنہ، مشاورت اور سرجیکل رہنمائی فراہم کی گئی۔
ہم اپنے قابلِ قدر ڈاکٹرز کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں حصہ لیا:
ڈاکٹر اسد امیر (پیڈیاٹرک سرجن)
ڈاکٹر عبداللہ
ڈاکٹر زخرف
ڈاکٹر شاہد
ڈاکٹر نورین
ہماری کوشش ہے کہ ہر بچے تک معیاری صحت کی سہولیات پہنچائی جائیں۔