Dr Habib ur Rehman Health Care clinic

Dr Habib ur Rehman Health Care clinic Good health comes first. Contact us for information about treatment of any type of health problem.

آشوب چشم کا مرض تیزی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے اسکولوں کالجوں میں پھیل رہا ہے ۔ آشوب چشم کی تشخیص ۔ آشوب چشم ایک دوسرے کو ت...
25/09/2023

آشوب چشم کا مرض تیزی سے ڈیرہ اسماعیل خان کے اسکولوں کالجوں میں پھیل رہا ہے ۔
آشوب چشم کی تشخیص ۔
آشوب چشم ایک دوسرے کو تیزی سے پھیلنے والی وائرل بیماری ہے اس سے بچاؤ کے لیے کورونا والی احتیاط ضروری ہے ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں بار بار ہاتھ دھوئیں منہ دھوئیں اپنا تولیہ ذاتی استعمال کی اشیاء علیحدہ رکھیں ۔ سوشل ڈسٹنسنگ کریں ۔ یہ بیماری خود ہفتہ سے دس دن میں ٹھیک ہو جاتی ہے لیکِن دوران بیماری لوگوں سے ہرگز نہ ملیں نہ ہاتھ ملائیں اور اپنے آپکو مکمل طور پر علیحدہ رکھیں ۔ اس بیماری میں دس سے بیس فیصد کارنیا کی بیماری ہو جاتی ہے جو خطرناک ہے اور وہ پھر کئی مہینے سالوں تک چلتی ہے لہٰذا اس کو سیریس لینا ضروری ہے ۔
اس بیماری میں اینٹی بائیوٹک سٹیرایڈ قطروں کا کوئی رول نہیں ہے غیر ضروری طور پر قطرے دے کر آنکھیں مزید پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہیں
اس میں مصنوعی قطرے الرجی کے قطرے دے سکتے ہیں

05/04/2023

Rabies is there in the city...
Stay away from dogs and cats...
Protect yourself and your kids from rabid dogs...

31/12/2022

مجھے اکثر اوقات دوست احباب ایک لیبارٹری ٹسٹ کی تصویر وٹس ایپ یا میسنجر پر بھیجتے ہیں اور پھر پوچھتے ہیں کہ اس ٹسٹ سے کونسی بیماری کا پتہ چلا ہے اور ساتھ ہی ساتھ علاج بھی پوچھتے ہیں۔ پہلے لوگ ڈاکٹر کے پاس جا کر اپنی تکلیف بتاتے تھے۔ ڈاکٹر طبی معائنہ کے بعد اگر موزوں سمجھتا تو ٹسٹ تجویز کرتا تھا۔ لیکن اب یہ ٹرینڈ بدل گیا ہے۔ لوگ پہلے ٹسٹ کروا لیتے ہیں بعد میں ڈاکٹر کے پاس جاتےہیں میں انہیں عرض کرتا ہوں کہ ٹسٹ سے بیماری کی تشخیص نہیں ہوتی۔ بیماری کی تشخیص کے لئے مریض کی ہسٹری history یعنی تکالیف کی تفصیل، اور طبی معائنہ یعنی clinical examination لازمی ہے۔ ہسٹری اور معائنہ کے بعد ڈاکٹر ذہن میں ایک یا چند بیماریوں کا خاکہ یا تصور بناتے ہیں جسے provisional diagnosis یا ابتدائی تشخیص کہتے ہیں۔ اس تشخیص کی تصدیق یا تنسیخ کے لئے ڈاکٹر اس کے متعلق چند ٹسٹس یعنی relevant investigations تجویز کرتا ہے اور آخر میں حتمی تشخیص یا final diagnosis تک پہنچتا ہے۔ لیبارٹری ٹسٹ کا رول زیادہ سے زیادہ دس فیصد ہوتا ہے۔ لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ ٹسٹ سے سب کچھ پتہ چلتا ہے۔ حالانکہ یہ درست نہیں ۔ میں ان پر واضح کرتا ہوں کہ اگر محض لیبارٹری سے مرض کا پتہ چلتا تو میڈیکل کالجز کو بڑے بڑے تالے لگے ہوتے۔ طلباء بھاری سرمایہ لگا پانچ سال اتنی مشکل اور ضخیم کتابیں نہ پڑھتے۔ بس چند لاکھ روپے میں ایک اعلی لیبارٹری بنا کر امراض کی تشخیص کرواتے ۔

24/09/2022

Address

Dera Ismail Khan

Telephone

+923496556501

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Habib ur Rehman Health Care clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Habib ur Rehman Health Care clinic:

Shortcuts

Share

Category