02/12/2025
مفتی محمود میموریل ٹیچنگ ہسپتال، ایم ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان
آج کی ویڈیو میں ہمارا آئی سی یو اسٹاف سیزنل نمونیا کے بڑھتے کیسز اور بروقت علاج کی اہمیت پر بات کر رہا ہے۔ حال ہی میں ایک مریض کو شدید نمونیا کے باعث آئی سی یو میں داخل کرنا پڑا اور وینٹی لیٹر سپورٹ دینا ضروری ہوا۔ ہماری ٹیم نے فوری تشخیص، مسلسل مانیٹرنگ اور معیاری کریٹیکل کیئر فراہم کی۔
صرف چار دن کی وینٹی لیٹر مینجمنٹ کے بعد مریض مکمل طور پر مستحکم ہو گیا اور صحت مند حالت میں گھر روانہ ہوا۔ اس کے والد نے بھی ہسپتال کی سروسز، آئی سی یو ٹیم کی توجہ اور مجموعی کیئر کو دل سے سراہا۔
ہماری آئی سی یو میں وینٹی لیٹر سہولت، تربیت یافتہ ریسپائیریٹری تھیرپسٹ، جدید مانیٹرنگ سسٹمز اور چوبیس گھنٹے دستیاب ماہر اسٹاف موجود ہے تاکہ ہر مریض کو محفوظ اور معیاری علاج مل سکے۔
صحت آپ کی، خیال ہمارا۔