23/04/2026
سکن کینسر
ڈاکٹر طیبہ مسعود ماہر امراض جلد
سرطان کی ایک عام شکل ہے جو کہ زیادہ تر سورج کا زیادہ سامنے کرنے والے افراد میں سامنے آ تی ہے۔ دیگر محرکات میں نقصان دہ کیمیائی اجزا شامل ہیں۔
کیمیکلز سے پاک مصنوعات کا استعمال اس بیماری سے بچنے میں معاون ہے۔ جلد کے سرطان کی تشخیص اکثر کسی غیر معمولی تل یا نشان کی جانچ سے ہوتی ہے۔ ایسے نشانات جو رنگ اور شکل تبدیل کرتے ہوں یا جلد کے وہ زخم جو تا دیر مندمل نہ ہوں ان کی جانچ ضروری ہے تا کہ اس سرطان کی بر وقت تشخیص کی جا سکے۔ اس سرطان کی کئی اقسام ہیں جو جلد کے مختلف خلیوں میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔
اسکن کینسر کی علامات : ایسے تل یا دھبے جو وقت کے ساتھ بدل رہے ہوں.
غیر متوازی شکل ، بے قاعدہ کنارے ، مختلف رنگ ، بڑا سائز ، اور تیزی سے بدلتی شکل
زخم جو نہ بھرے: ایسے داغ یا نشان جو چار ہفتوں میں ٹھیک نہ ہوں.
خارش یا خون: جلد پر کوئی ایسا نشان جس میں خارش ہو، خون آئے یا پپڑی جمے.
جلد کی قسم: ہلکی رنگت والی جلد پر خطرہ زیادہ ہوتا ہے.
خاندانی تاریخ: اگر خاندان میں کسی کو اسکن کینسر ہو.
احتیاطی تدابیر
سن اسکرین : باہر نکلنے سے پہلے اچھی کوالٹی کی سن اسکرین لگائیں.
لباس: ایسے کپڑے پہنیں جو جلد کو ڈھانپ کر رکھیں.
دھوپ سے بچاؤ: صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچیں.
چیک اپ: اپنی جلد کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور کسی بھی تبدیلی کی صورت میں ڈرمیٹولوجسٹ سے رجوع کریں.
اگر آپ کو جلد پر کوئی مشکوک نشان نظر آئے تو ماہر امراض جلد سے مشورہ کریں.
مزید مشورے کے لئے ڈاکٹر طیبہ مسعود ماہر امراض جلد
معائنہ ہر سوموار اور جمعرات صبح 10 بجے سے 1 بجے دن
0544 633585
عدیل کلینک نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک جی ٹی روڈ دینہ تشریف لائیں.
゚viralシfypシ゚ ゚viralシ