Dr Muhammd Ali Ch

Dr Muhammd Ali Ch Provide latest information, Entertainment and travelling.

09/08/2026

: سب پھڑے جانڑ گے : فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار میں اسلام آباد کی خاتون "ایس ایس پی آپریشنز" گرفتار ۔۔۔ ایک کیس کی تفت...
04/08/2026

: سب پھڑے جانڑ گے :
فیصل آباد کے تھانہ جھنگ بازار میں اسلام آباد کی خاتون "ایس ایس پی آپریشنز" گرفتار ۔۔۔ ایک کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ایس ایچ او صاحب نے فریقین کو بلا رکھا تھا ، ایک فریق کی جانب سے ایک خاتون بڑھ چڑھ کر بول رہی تھی ، اداکارہ میرا کی طرح گلابی انگریزی بھی بولتی رہی ، اسکا دعویٰ تھا کہ اس نے سی ایس ایس کررکھا ہے اور اسلام آباد میں ایس ایس پی آپریشنز تعینات ہے ،اس لیے جیسا وہ کہے ویسے کارروائی کی جائے ، تھانے میں تعینات ایک گریجوایٹ اے آیس آئی کو خاتون کی گلابی انگریزی اور سی سی ایس پاس ہونے پر شک گزرا ، خاتون سے اسکا تعارف اور ثبوت مانگے گئے جو اس نے اپنے بیگ میں ڈال رکھے تھے ، لیڈیز ایس ایچ او کو طلب کر لیا گیا اور حکام بالا سے درخواست کرکے کوائف کی تصدیق کی گئی تو تمام کاغذات اور کارڈ جعلی نکلے ، جسکے بعد جعلی ایس ایس پی آپریشنز کو ویمن پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ مزید کارروائی جاری ہے ۔۔۔

ڈاکٹر رضوان ۔رابطے کے لیے نمبر +92 331 9763621
03/08/2026

ڈاکٹر رضوان ۔رابطے کے لیے نمبر
+92 331 9763621

بورےوالا نوسرباز نے بزرگ خاتون کو بیٹے کے حادثے کا جھانسہ دے کر طلائی بالیاں چھین لیں۔تفصیل کے مطابق بورےوالا چک نمبر 50...
28/07/2026

بورےوالا نوسرباز نے بزرگ خاتون کو بیٹے کے حادثے کا جھانسہ دے کر طلائی بالیاں چھین لیں

۔تفصیل کے مطابق بورےوالا چک نمبر 505 ای بی کی رہائشی خاتون لاری اڈا پر موجود تھیں کہ ایک نامعلوم شخص ان کے پاس آیا اور جان لیوا اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ آپ کے بیٹے کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ اس کا بہت خون بہہ رہا ہے آپ فوری میرے ساتھ چلیں۔

خاتون نوسر باز کی اس خبر پر حواس باختہ ہو کر ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ گئی۔ملزم انہیں ملک پیلس کے قریب ایک سنسان مقام پر لے گیا جہاں اس نے خاتون کے کانوں سے طلائی بالیاں کھینچ لیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔۔

28/07/2026

*🚨لاہور میں اٹارنی جنرل پاکستان کےگھر پر چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہکاروں کیخلاف مقدمہ درج*

لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پر چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اٹارنی جنرل کے ڈرائیور عرفان نے بتایا کہ پولیس نے چھاپہ مارا تو صرف ملازم گھر پر تھے، پولیس اہلکاروں نےگھر کے باہر رکھےگملے بھی توڑ دیے، پولیس پارٹی جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم بھی ساتھ لےگئی تھی۔اطلاع ملنے پر اٹارنی جنرل میٹنگ سے فارغ ہوکر واپس گھر پہنچے تو پولیس سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ڈیلیٹ کرکے ڈی وی آر واپس کرگئی۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سرور روڈ کی قیادت میں پولیس پارٹی 27 جولائی کی شام 6 بجے گیٹ پھلانگ کر اٹارنی جنرل پاکستان منصور اعوان کےگھر میں داخل ہوگئی اور وہاں موجود ملازمین کو ہراساں کیا۔

پولیس کے مطابق اٹارنی جنرل کے ساتھ والےگھر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع تھی لیکن غلطی سے وہ اٹارنی جنرل کے گھرمیں داخل ہوگئے۔

پولیس نے ایس ایچ او سرور روڈعرفان سمیت 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں چارج شیٹ کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے چھاپہ مار کر اختیارات سے تجاوز کیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او سرور روڈ نے عدالت سے عبوری ضمانت بھی کرالی ہے۔
🤍

28/07/2026

*ᴘᴀᴋɪꜱᴛᴀɴ ᴛᴏᴜʀ ᴡɪ ᴛᴇꜱᴛ*
*Rai*
`1st Test Day 04`
*_🇦🇬WI --» 311/10_*
*_🇵🇰PAK --» 282/10_*
*_🇦🇬WI --» 181/10_*
*_🇵🇰PAK™ --» 021/02_*

_🏏Azan Awais » (03)🎯_
_🏏Babr Azam » (10)_

*_🇦🇬WI™ Over's (05.1)_*

*_🇦🇬WI Opt To Bat 1st🔰_*

28/07/2026

⭕ٹرمپ ایک بار پھر اپنی دہرائی جانے والی جھوٹی دھمکی کی طرف لوٹ آئے

🔹ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف اپنے دعوے دہرائے اور کہا: ’’اگر ایران ہمارے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا تو دو گھنٹے کے اندر اس کے زیادہ تر پل تباہ کر دیے جائیں گے۔‘‘

🔹یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ٹرمپ نے اس طرح کے دعوے کیے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو وہ ملک کے پلوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائیں گے؛ تاہم کچھ عرصے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض ثالثوں کی درخواست پر انہوں نے حملوں کو مؤخر کر دیا ہے۔

🔹ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ایران کی جانب سے خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو وہ ایران کے بنیادی ڈھانچے اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے؛ لیکن تھوڑی ہی دیر بعد انہوں نے کہا کہ اگر ایسا واقعہ پیش آیا تو بحری جہازوں کے مالکان کو ایران کے منجمد اثاثوں سے ہرجانہ ادا کیا جائے گا۔

دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دیامر بھاشہ ڈیم منصوبے میں لیبر اور انجینئرز کا احتجاج ۔۔۔🤍
28/07/2026

دو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف دیامر بھاشہ ڈیم منصوبے میں لیبر اور انجینئرز کا احتجاج ۔۔۔
🤍

28/07/2026

چین کا نیا بحری جہاز "لیاؤوانگ-1" دنیا کا سب سے بڑا میزائل ٹریکنگ جہاز ہے، جو امریکی جہاز سے تین گنا بڑا ہے یہ بیک وقت 1200 اہداف کو لاک کرنے اور پوشیدہ (اسٹیلتھ) ٹیکنالوجی کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے!
🤍🤍🤍

Address

Dina

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Muhammd Ali Ch posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Muhammd Ali Ch:

Shortcuts

Share

Category