30/10/2023
کاش!۔۔۔
کاش بچے نا مرا کرتے!
کاش وہ وقتی طور ہو آسمان کی جانب پرواز کر جایا کرتے!
جب جنگ ختم ہو جایا کرے تو وہ سکون سے اپنے گھروں کو لوٹ آیا کرتے۔
جب گھر والے حیران ہو کر پوچھا کرتے تم کدھر تھے؟
وہ کہا کرتے
ہم تو بادلوں سے کھیل رہے تھے۔