Rana Naqushband Khan

Rana Naqushband Khan Get your life disease free.......

16/06/2023

گھڑی (Watch)

گھڑی صدیوں پہلے ایجاد ہوئی تھیک کہا جاتا ھے گھڑی کو سب سے پہلے فارسی سائنسدان ابن یونس نے بنائی تھی اور ھارون الرشید نے اسکو تحفہ طور روم کے بادشاہ کو بھجوائی تھی اس گھڑی کا وزن ایک ٹن کے قریب تھا۔
دوسری بات مشہور ھے عمر خیام رباعی والے جس نے پہلی بار ثابت کیا تمام سیارے زمین سورج کے گرد گھومتے ھیں
اور زمین پر ھر 300میل کے بعد وقت بدل جاتا ھے اسکو ثابت کرنے کے لئے عمر خیام نے پورا سورچ،سیارے اور زمین کو لکڑی کے سانچوں میں ڈھال کر بنایا اور ساتھ گھڑی بھی وقت سورج کے ساتھ وقت کیسے بدلتا ھے
عمر خیام اور امام ابو حامد غزالی ایک ھی استاد کے شاگرد تھے جب عمر خیام نے امام غزالی کو بلا کر اور تجربہ کرکے بتایا تو امام ابو غزالی استغفار پڑھتے اور عمر خیام کو برا بھلا کہنے کے ساتھ یہ بھی کہتے ھوئے گئے خیام تو اللہ تعالیٰ کے کاموں میں دخل اندازی کر رھا ھے۔
امام ابو غزالی جنھوں نے فلاسفر پر حیا العلوم جیسی کتب لکھی ھیں انکو بھی پتہ نہیں تھا زمین گھومتی ھے۔
عام طور پر کہا جاتا ھے جیب Pocket میں رکھنے والی گھڑی کا موجد پیٹر بیلی ھے جس نے 1485 جدت کر کے اس کو استعمال کے قابل بنایا تھا
جب گھڑیاں عام نہیں تھیں تو گھڑیوں کو اونچی عمارتوں میں نصب کر دیا جاتا، جسے گھنٹہ گھر یا کلاک ٹاور کہتے ہیں۔ پہلا مکینکل کلاک Escapements کے ساتھ 1285ء میں نمودار ہوا۔ پہلا عوامی کلاک میلان اٹلی میں 1335ء میں بنایا گیا۔ دنیا کی پہلی رسٹ واچ 1892ء میں لانچ کی گئی۔
دنیا کی پہلی کوارٹز گھڑی 1960ء میں بنائی گئی۔ یہ گھڑیاں بیٹری سے چلتیں اور انہیں چابی دینے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ برقی گھڑی 1840ء میں ایجاد ہوئی تھی۔

16/06/2023

حقیقت کا وضو

شریعت میں پانی طریقت میں آنسو حقیقت میں شوق اور معرفت میں عشق سے وضؤ ہوتا ھے ۔
شریعت میں وضؤ ایک دروازہ ھے جو ناپاک کو پاک کرتا ھے ۔۔
طریقت میں وضؤ یادِ محبوب اور حقیقت میں وصل محبوب ھے
معرفت میں خود عشق بن کر درجہ محبوب بن جاتا ھے جب تک شوق کے وضؤ تک انسان نہ پہنچے اُسے نمازِ عشق نہیں ملتی ۔
نماز عشق وصل محبوب ھے اور کچھ نہیں ۔۔
وضؤ کی اصل حقیقت نماز میں ھے اور وصل کی نماز ہی بحضور القلب ہوتی ھے اور کوئی نہیں ۔۔۔
وضؤ کی ابتداء شریعت ھے اور انتہاء درجہ محبوبیت کا ملنا شریعت میں وضؤ بار بار کرنا پڑتا ھے
طریقت کا وضؤ دیدار سے شروع ہوتا ھے اور وصل تک رہتا ھے
وصل کا وضؤ عشق بناتا ھے قیامت تک رہتا ھے اور ماسوائے الله سب جلا دیتا ھے یہی مقام وحدانیت ھے جو کہ بندے کا جسم راکھ بنا کر اُڑا دیتا ھے اور پھر نور کا نزول ہو کر جسم سے وجود میں تبدیل ہو کہ زمیں پر موجود رہتا ھے یعنی اللہ تعالیٰ بندے اور اس کے قلب کے درمیان شانِ قربت خاصہ سے حائل رہتا ھے ۔
وضؤ کے ستائیس درجات ہیں شریعت میں چھ طریقت میں بارہ حقیقت میں نؤ اور معرفت انہیں وضؤ کے ستائیس درجات کے باطن کے علوم میں ھے۔
شریعت میں وضؤ کے چھ درجات کا تعلق ظاہر کی پاکیزگی سے ، طریقت میں وضؤ کے بارہ درجات کا انسان کے باطن اور اندرونی مخلوقات سے اور حقیقت میں وضؤ کے نؤ درجات حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی نؤ مقامات پر لگنے والی کچھریوں سے ھے ۔کامل مرشد اپنی نگاہ سے پہلے دن ہی شوق کا وضؤ عطا فرماتا ھے اور عشق کی سیڑھی پر کھڑا کر دیتا ھے اگر آپ کے اندر جستجو پیدا نہیں ہوئی تو آپ فیضیاب نہیں ہوئے صاحب دعا وہی ھے جو آپ کو صاحب دعا بنا دے۔
صاحب نگاہ جب نگاہ کر دیتا وہ عشق عطا فرما دیتا ھے سارا سفر اور وقت صاحب نگاہ تک پہنچنے اور اس کی رضا حاصل کرنے ہی میں لگتا ھے
اللہ کریم سب کو اپنے عشق میں گرفتار فرما لے اور اپنے محبوب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی زیارت کے وضؤ سے فیضیاب فرما دے سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور آسانیاں تقسیم کرنے کا ہنر سیکھا دے
آمین

Address

Madina Town
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rana Naqushband Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Rana Naqushband Khan:

Shortcuts

Share