10/08/2026
بعض الفاظ تکلیف دیتے ہیں، مگر اُن کے ساتھ جڑے ہوئے تلخ لہجے اکثر اندر تک توڑ دیتے ہیں۔ لفظ شاید کچھ دیر بعد بھول بھی جائیں، لیکن کسی کا لہجہ دل میں ٹھہر جاتا ہے۔ کبھی ایک نرم جملہ بھی بہت سے زخم بھر دیتا ہے، اور کبھی معمولی سی بات سخت لہجے میں کہی جائے تو دل میں برسوں رہ جاتی ہے۔ اس لیے بات صرف یہ نہیں کہ کیا کہا جا رہا ہے، بلکہ یہ بھی ہے کہ کس انداز سے کہا جا رہا ہے۔
ہما ء خالد