Maano is Cooking

Maano is Cooking Good food makes good mood. Easy cooking with great taste.

https://youtu.be/B8jlGf8h5Gg
05/08/2026

https://youtu.be/B8jlGf8h5Gg

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

وہ ایک استاد ہے۔ ۔کوئی مجرم تو نہیں؟ وہ تو علم بانٹنے بیٹھتی تھی۔ ۔موت کیسے بانٹ سکتی تھی؟ ریاست تب کہاں تھی؟ جب ایک سفی...
02/07/2026

وہ ایک استاد ہے۔ ۔کوئی مجرم تو نہیں؟
وہ تو علم بانٹنے بیٹھتی تھی۔ ۔موت کیسے بانٹ سکتی تھی؟
ریاست تب کہاں تھی؟ جب ایک سفید پوش استانی اپنی دو وقت کی دال روٹی کا سلسلہ قائم رکھنے کے لئیے ٹپکتی چھت تلے تگ و دو کر رہی تھی۔ کیونکہ اسکی عزت نفس گوارہ نہیں کرتی تھی کہ وہ منگتی بن کر انکم سپورٹ لینے کے لیئے لائن میں لگے۔
اور وہی ریاست اب کس منہ سے اس عزت دار استانی صاحبہ کو گرفتار کرنے کے در پہ ہے؟
حیرت ہے ہمارے معاشرے کی بے حسی پہ۔ ۔ کہ ایک استاد کی، نیوز چینلز، فقط حکومت کی داد رسی کے لئیے۔ (کہ کہیں کسی کی انگلی حکومت پہ نہ اٹھے) رات دن تذلیل کیئے جا رہے ہیں۔ اور کسی کو کوئی فرق ہی نہیں پڑ رہا۔ ۔
سوال یہ ہے کہ۔ ۔
کیا استانی صاحبہ نے لوگوں کے بچوں کو مارنے کی باقائدہ منصوبہ بندی کی تھی؟
یا۔ ۔
وہ استانی ہونے کہ ساتھ ایک مستری بھی تھی جسے اندازہ تھا کہ چھت مرمت کرتے ہوئے گر جائے گی پھر بھی وہ بچوں کو لئیے نیچے بیٹھی رہی؟
یا۔ ۔
لوگوں کے بچے اس نے چھت کے نیچے دے کے مارے مگر خود کو اور اپنے بچے کو بچا گئی۔ ۔
ہے ان سب میں سے کوئی اسکا جرم؟
ہاں!
یہ بات ہے۔
کہ اس کو دوران مرمت بچوں کو چھٹی دینی چاہیے تھی۔ ۔
جو اس نے نہیں دی۔
حالانکہ۔ اس نے ٹی وی پہ ایک بیان میں کہا بھی ہے کہ بجلی بند ہوتی ہے میں بچوں کو چھٹی دے دیتی ہوں۔ ۔
تو پھر گھر مرمت کراتے وقت اس نے چھٹی کیوں نہ دی۔
اسکی ممکنہ وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عید اورعاشورہ کی وجہ سے پہلے ہی بہت چھٹیاں ہو چکی ہیں۔ ٹیوشن پڑھانے والوں پہ پریشر ہے والدین کا کہ بہت چھٹیاں ہو گئی ہیں۔ آپ چھٹی نہ کروائیں۔
پھر بتائیں کہ کیا قصور ہے اس غریب استاد کا؟ جو پورا مہینہ بچے پڑھا کر 300 اور 500 لے رہی تھی تا کہ اسکا گزارہ ہو سکے۔ ۔
پڑھنے والے بھی سفید پوش۔۔پڑھانے والی بھی۔۔
کیوں رات دن نیوز چینلز والے ڈھنڈورا پیٹ رھے کہ استانی صاحبہ جیسے ہی صحت یاب ہو گی۔ ۔۔دھر لی جائے گی؟
کیوں؟ کس جرم میں؟
یہ تو وہی بات ہوئی کہ، ماڑے دے گھر نو چور پہ گیئے تے ماڑا ای ٹنگیا جاوے
جکڑنا ہی ہے تو حکومت کو جکڑیں۔ جو بجلی، پانی، گیس کے بلوں کی مد میں نا جانے کون کون سے ٹیکس وصولتی ہے۔ ۔اور اسے عوام کی فلاح پہ صرف کرنے کے بجائے اپنی، اپنے چیلے چانٹوں اور اپنی اولاد کی عیاشییوں پہ اجاڑتی ہے۔
دھری جائے تو ریاست دھری جائے۔ جو اپنی عوام کو با عزت مالی تحفظ اور روزگار فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
میں کسی جماعت کی حامی نہیں۔ نا کسی بھی سیاسی جماعت کی مخالف ہوں۔
مگر انتہائی کرب کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جس قوم کے بجٹ میں تعلیم کا حصہ خیرات( انکم سپورٹ) کے حصے کا نصف کے برابر بھی نہیں۔ ۔ جہاں امراء اور وزراء کی اتنی دیدہ دلیری ہو چکی کہ وہ اپنے اساتذہ کو پنکھا چور اور ٹونٹی چور کہہ جائیں حالانکہ سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ فرض کر لیں کہ کسی لاچار و مجبور استاد نے پنکھا یا ٹونٹی چوری کر بھی لی ہو گی تو کیوں کی ہو گی؟ اپنی گھر کی کوئی اشد ضرورت کے لیئے ہی نا! سیاست دانوں سے آج تک کوئی پوچھ سکا کہ تم لوگ جو ملک کو توڑ توڑ کے کھا گئے ہو۔ ۔۔اتنے بڑے بڑے شاہی محلوں میں رہ رہے ہو۔ ۔کس کے خرچ پہ؟ تو ایسے معاشرے میں استاد کے ساتھ کسی بھی سلوک کی توقع کی جا سکتی ہے۔
سانحہ کاہنہ سراسر ایک حادثہ ہے۔ تنبیہ خداوندی!
کہ سنبھل جائیں۔ ۔
ریاست، حکومت اور اقتدار عوام کی so called خدمت نہیں کہ دو روپیے عوام پہ لگائے اور باقی دس اپنے کھیسے میں۔۔
بلکہ اقتدار حقیقی معنوں میں عوام کی۔۔ایک ایک فرد کی فلاح کے لیئے کام کرنے کا نام ہے۔۔ حضرت عمر اگر دریا کے کنارے ایک کتے کے بھوکے مر جانے کے بدلے میں ہونے والی پرسش سے خوف زدہ ہو سکتے ہیں۔۔ تو کیا ہمارے حکمرانوں کو خوف نہیں آتا؟
اور ہماری عوام کو یہ سوچنا ہے کہ ہماری کون سی خصلتیں ہیں جن کی وجہ سے ہمارا معاشرہ تعفن زدہ ہوگیا ہے۔۔جس کی پاداش میں ہم پر ایسے حکمران مسلط ہو جاتے ہیں جو اقتدار میں آتے ہی صمً بکمً عمً فھمً لا یر جعون ہو جاتے ہیں؟
جس معاشرے میں استاد کی عزت نہیں کی جاتی۔۔
اسکو معاشی تحفظ حاصل نہیں۔۔ وہ معاشرہ ایسے حکمران ہی تیار کرے گا۔اور عوام بھی اپنے حقوق نہ کھڑی ہو گی۔۔جیسے ہم لوگ۔۔نہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ایماندار رہے گی
مجھے جب سانحہ کا پتہ چلا۔۔دل کو سخت رنج ہوا۔
مگر جب حقائق سے آگاہی ہوئی تو سمجھ گئی کہ یہ آفت تھی اگر کسی کا قصور نکلتا ہے تو وہ صاحب اقتدار کا ہے۔
ورنہ آپ استانی صاحبہ کے چہرے سے انکے حالات کا بخوبی اندازہ کر سکتے ہیں۔
اب کیا ہو گا؟ حکومت گھر گھر ٹیوشن پڑھانے والوں کے پیچھے پڑ جائے گی۔۔اپنا حصہ کھائے گی۔۔اور چین کی بین بجائے گی۔۔۔نیرو کی طرح!
از
معلمہ مدثرہ بانو۔

Maivy or beej k laddu,Nuts and seeds balls by Maano Is Cooking. A must try recipe.
15/01/2026

Maivy or beej k laddu,
Nuts and seeds balls by Maano Is Cooking.
A must try recipe.

بیج میوے کے لڈو مزیدار ریسیپی | Nuts and Seeds ball recipe by Maano Is Cooking | PCOS Solution 👇https://youtu.be/7_LpTTlX2RUGaram masala restaura...

Haldi, swanjny ki mooli, adrak or hari march ka achar is now available at your convenience.250g Price 350 rupees Half kg...
11/12/2025

Haldi, swanjny ki mooli, adrak or hari march ka achar is now available at your convenience.
250g Price 350 rupees
Half kg 700 rupees
For orders
Please DM.
This offer is only for Faisalabad.
Location
Abdullah Pur.
*Note*
Delivery charges will apply according to the distances.

https://youtu.be/QEBr3Wnv5hg
18/11/2025

https://youtu.be/QEBr3Wnv5hg

مولی کا پراٹھا | Mooli ka paratha by Maano Is Cooking | خاص اور پرفیکٹ ریسیپی | پرونٹھا ریسیپیUnique chilli garlic paratha recipe by Maano Is Cooking | Multi...

Address

Faisalabad
92

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maano is Cooking posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Maano is Cooking:

Shortcuts

Share