Gulab Bano MediCare

Gulab Bano MediCare 🅶🅼🅲
Where Care Comes First

26/05/2026
ہر دوسرے مریض سے جب پوچھیں:“وقت پر علاج کیوں نہیں کروایا؟”تو جواب اکثر یہی ہوتا ہے:“ڈاکٹر صاحب، پیسے نہیں تھے…”پھر پوچھو...
22/05/2026

ہر دوسرے مریض سے جب پوچھیں:
“وقت پر علاج کیوں نہیں کروایا؟”
تو جواب اکثر یہی ہوتا ہے:
“ڈاکٹر صاحب، پیسے نہیں تھے…”

پھر پوچھو:
“عطائی نے مفت علاج کیا تھا؟”
جواب آتا ہے:
“نہیں جی… بس دو ہزار لگے تھے۔”

یعنی ایک غیر تربیت یافتہ شخص کو پیسے دے دیے…
مگر مستند علاج “مہنگا” لگتا رہا۔ مولانا آیاز ، حیدر مہمند جیسے لوگوں کے باتوں میں آکر کتنے لوگ ہزاروں دے کر اپنی صحت کو داؤ پر لگا رہے ہیں ؟

پھر کہتے ہیں:
“سرکاری ہسپتال میں رش ہوتا ہے… وہاں اچھے ڈاکٹر نہیں ہوتے…”

مگر یہی لوگ بعد میں انہی سرکاری ڈاکٹرز کو پرائیویٹ کلینک میں ہزاروں روپے دے کر دکھاتے ہیں۔
اور مزے کی بات؟
جس OPD میں میرے پاس آتے ہیں… وہ بھی سرکاری ہسپتال ہی ہوتا ہے۔

یقین کریں ، بچوں کو فلیجل ، انٹیمازول ب دیا ہوتا ہے خود سے ، بس پوچھو او آر ایس (نمکول) کیوں نہیں دیا تو جواب دیتے ہیں کہ جی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا تھا۔ مطلب بچوں پر تجربے کرو وہ صحیح ہے لیکن نمکول دینے کے لئے ڈاکٹر سے مشورہ لینا ہوگا حالانکہ یہ ہزار دفعہ سمجھایا بھی ہے کہ گھر میں خود سے نمکول بنا کر بچوں کو دیا کریں۔

اصل مسئلہ ہمیشہ پیسہ نہیں ہوتا…
اکثر مسئلہ سوچ ہوتا ہے۔

اللہ نے انسان کو عقل دی ہے۔
اسے استعمال بھی کرنا چاہیے۔

جو دو ہزار آپ عطائی کو دیتے ہیں…
اس سے کم خرچ میں سرکاری ہسپتال میں بہتر علاج ہو سکتا ہے۔
باقی پیسوں سے اپنے بچوں کے لیے دودھ، پھل یا گوشت لے جائیں۔

خدارا…
اپنی لاعلمی چھپانے کے لیے پورے نظام اور ڈاکٹرز کو بدنام نہ کریں۔اور عطائیوں کے ہاتھوں اپنی عزت، صحت اور جان برباد نہ کریں۔

آگاہی ہی تبدیلی لاتی ہے۔
ورنہ خاموشی اور جہالت…
دونوں بہت مہنگی پڑتی ہیں۔

~ ڈاکٹر سید شکیل بادشاہ
سلسلہ: صحت، ریاست اور معاشرہ

جو راتوں کی نیند قربان کر کے دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں، وہ صرف ملازم نہیں بلکہ انسانیت کے اصل محافظ ہوتے ہیں۔گلاب ...
12/05/2026

جو راتوں کی نیند قربان کر کے دوسروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں، وہ صرف ملازم نہیں بلکہ انسانیت کے اصل محافظ ہوتے ہیں۔
گلاب بانو میڈی کیئر کی جانب سے نرسز کے عالمی دن پر تمام نرسز کو خراجِ تحسین۔ آپ کی خدمت، صبر اور شفقت ہی ہر مریض کیلئے امید کا سہارا ہے۔


فالج کی چند وجوہات میں شامل ہیں ہائی بلڈ پریشر ذیابطیس دل کی بے قاعدہ دھڑکن خون میں چکنائی کا اضافہ درج ذیل چیزوں میں اح...
09/05/2026

فالج کی چند وجوہات میں شامل ہیں
ہائی بلڈ پریشر
ذیابطیس
دل کی بے قاعدہ دھڑکن
خون میں چکنائی کا اضافہ

درج ذیل چیزوں میں احتیاط برتنے سے فالج سے بچاؤ ممکن ہے
نمک کا کم استعمال
چینی کا کم استعمال
چکنائی کا کم استعمال
باقاعدگی سے ورزش

ا باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروائیں، متوازن غذا کا استعمال کریں اور صحت مند طرزِ زندگی اختیار کریں۔



.updates .official .punjab

09/04/2026

ڈینگی

Dengue Precautions
09/04/2026

Dengue Precautions


Address

Gulab Bano MediCare, Khaur Road, Dhoke Syedan, CPEC Interchange
Fatehjang
43350

Telephone

+923270053053

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gulab Bano MediCare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Gulab Bano MediCare:

Shortcuts

Share

Category