24/12/2020
!انسانیت کے خدمت گاروں کو سلام!
شھید اسامہ ریاض کیلیئے ایک اور اعزاز!
پیٹریوٹک ایسوسی ایشن آف پرایئویٹ سکولز اور کشمیر یوتھ الائینس کی جانب سے اسامہ ریاض شھید کیلئے "شھیدِ انسانیت"
ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ جو کہ شہیدکےچچا محترم قاری عتیق نے وصول کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کشمیر کمیٹی کے چئیرمین جناب شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے مزہبی امور جناب نورالحق قادری صاحب تھے۔
تقریب میں اسامہ ریاض شہید سمیت مشکل کی اس گھڑی میں اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر مسیحا کے فرایئض سر انجام دینے والے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو شیلڈز اور انعامی سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔