29/07/2026
🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧🌧
اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ عَلَى الْأَكَامِ وَالْجِبَالِ وَالْآجَامِ وَالظِّرَابِ وَالْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَر رِ
شدید بارش کے وقت نبی کریم ﷺ یہ دعا فرماتے تھے
«اللَّهُمَّ حَوَالَيْنَا وَلَا عَلَيْنَا، اللَّهُمَّ عَلَى الْأَكَامِ وَالْجِبَالِ وَالْآجَامِ وَالظِّرَابِ وَالْأَوْدِيَةِ وَمَنَابِتِ الشَّجَرِ»
(ترجمہ: اے اللہ! ہمارے اردگرد برسا، (جو نفع بخش ہو) ہم پر نہ برسا (جو ہلاکت کا باعث ہو)۔ اے اللہ! ٹیلوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، وادیوں اور درختوں کے اگنے کی جگہوں پر برسا۔)
📚 (صحیح بخاری: 1013، صحیح مسلم: 897)
🤲 🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲🤲
اے باری تعالیٰ! اے رحمان و رحیم! ہماری خطاؤں کو معاف فرما۔ ہم کمزور ہیں، ہم تیرے قہر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ یا اللہ! اس بارش کو ہمارے لیے قہر نہیں بلکہ رحمت بنا دے۔ 😭😭
اے اللہ! جو لوگ سیلاب کی زد میں ہیں، ان کی حفاظت فرما۔ جن کے گھر اجڑ گئے، انہیں صبر اور نعم البدل عطا فرما۔ یا رب! ان بادلوں کو حکم دے کہ وہ وہاں برسیں جہاں پانی کی ضرورت ہے، نہ کہ وہاں جہاں یہ بربادی کا سبب بنیں۔
اے مشکل کشا! ہمارے حال پر رحم فرما، اس آزمائش کو ٹال دے اور اپنی عافیت و سلامتی کی چادر تان دے۔ آمین یا رب العالمین۔ 😭🤲💙
#بارش #سیلاب #دعا #اللہ #استغفار #رحمت