18/08/2026
🌟 ای این ٹی ڈیپارٹمنٹ (ENT Department) - جی ایم سی ٹی ایچ (GMCTH) 🌟
🎙️ کیا آپ کی آواز مسلسل بھاری یا خراب رہتی ہے؟
آواز کا بیٹھ جانا یا گلے میں کچھ اٹکا ہوا محسوس ہونا محض عام گلا خراب ہونا نہیں ہوتا، بلکہ یہ آواز کے پردوں (Vocal Cords) پر کسی رسولی، دانہ یا گانٹھ (Growth/Polyp) کی علامت بھی ہو سکتا ہے۔
شکر الحمدللہ! حال ہی میں ہمارے شعبہ ای این ٹی (ENT) میں ایک کامیاب آپریشن انجام دیا گیا ہے جس میں مریض کے آواز کے پردے کی رسولی/دانے کو جدید مائیکروسکوپک طریقے (Microlaryngeal Surgery) سے بغیر کسی بیرونی چیرا کے کامیابی سے نکال دیا گیا ہے۔
📸 تصویر میں دیکھیں:
پہلی تصویر: آپریشن سے پہلے کی، جس میں آواز کے پردے پر دانا/رسولی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔
دوسری تصویر: کامیاب آپریشن کے بعد بالکل صاف اور صحت مند آواز کے پردے۔
⚠️ ان علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں:
🔹 آواز کا مسلسل ۲ ہفتوں سے زائد بیٹھ جانا یا تبدیل ہونا
🔹 بولتے وقت درد یا دشواری کا احساس
🔹 گلے میں کوئی چیز اٹکنے کا احساس ہونا
🔹 سانس لینے میں معمولی دشواری