Nabeel's Dentistry and Aesthetic Centre

Call Directions Website Contact the practice

Nabeel's Dentistry and Aesthetic Centre Premium care and wellness in Gujranwala
(1)

عقل داڑھ کا درد اور اس کا بروقت علاجعقل داڑھ منہ کے بالکل آخری حصے میں سب سے دیر سے نکلتی ہے۔ جگہ کی کمی یا غلط زاویے کی...
17/09/2026

عقل داڑھ کا درد اور اس کا بروقت علاج
عقل داڑھ منہ کے بالکل آخری حصے میں سب سے دیر سے نکلتی ہے۔ جگہ کی کمی یا غلط زاویے کی وجہ سے اکثر یہ جبڑے کی ہڈی یا مسوڑھے میں پھنس جاتی ہے، جس کے باعث شدید درد، سوجن اور انفیکشن پیدا ہو جاتا ہے۔
اہم علامات
* جبڑے کے پچھلے حصے اور کان میں شدید کھچاؤ یا درد ہونا۔
* منہ کھولنے، کھانا چبانے یا نگلنے میں دشواری پیش آنا۔
* داڑھ کے اردگرد مسوڑھوں پر سرخی، سوجن یا پیپ آنا۔
* منہ سے مسلسل ناگوار بو آنا اور سر میں بھاری پن رہنا۔
علاج اور حل
* ایکسرے کے ذریعے داڑھ کی پوزیشن اور جڑوں کی ساخت کا جائزہ۔
* انفیکشن کی صورت میں مسوڑھے کی صفائی اور دوائی کے ذریعے سوجن میں کمی۔
* ٹیڑھی یا پھنسی ہوئی داڑھ کو بغیر درد اور محفوظ طریقے سے نکالنا۔
* اردگرد کے دانتوں کو سڑن اور نقصان سے بچانے کے لیے بروقت تدبیر۔
عقل داڑھ کے درد کو نظر انداز کرنا قریبی دانتوں اور جبڑے کی ہڈی کو مستقل نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بروقت معائنہ کروائیں اور تکلیف سے مستقل نجات پائیں۔
ڈاکٹر نبیل حسن
فون: 0333-4249686
پتہ: نبیل اینڈ ثناء ہیلتھ کیئر، کشمیر روڈ، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ


16/09/2026

لاہور اسلام آباد والے ہمارے پاس علاج کرانے آتے ایک آپ ھیں کہ ۔۔۔
گھبرانا نہیں مسکرانا ھے

کیا آپ منہ کی ناگوار بدبو کی وجہ سے محفل میں بات کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں؟طبی اصطلاح میں منہ کی دائمی بدبو کو ہی...
16/09/2026

کیا آپ منہ کی ناگوار بدبو کی وجہ سے محفل میں بات کرتے ہوئے ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں؟
طبی اصطلاح میں منہ کی دائمی بدبو کو ہیلیٹوسس (Halitosis) کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر کیسز میں اس کا آغاز دانتوں اور زبان پر موجود بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے جو گندھک (Sulfur) کے مرکبات پیدا کرتے ہیں۔ یہ مسئلہ مسوڑھوں کی سوزش، دانتوں میں کیویٹی، زبان پر جمی میل یا خشک منہ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے اور محض ماؤتھ واش یا ٹوتھ پیسٹ سے وقتی طور پر ہی دبایا جا سکتا ہے۔
اس مسئلے کا مستقل حل دانتوں کی گہری صفائی (Scaling) اور بنیادی وجہ کا مستند علاج ہے۔
گھبرانا نہیں، مسکرانا ہے! آج ہی معائنہ کروائیں اور دیرپا تازہ سانسیں پائیں۔
ڈاکٹر نبیل حسن
نبیل اینڈ ثناء ہیلتھ کیئر اینڈ ایستھیٹک سینٹر
کشمیر روڈ، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ
رابطہ: 0333-4249686

میرے پاس ایک فیملی آئی اور اس فیملی کا مسئلہ یہ تھا کہ اس فیملی نے علاج کرانا تھا مجھ سے بریسز کے لیے، دانتوں پہ تار لگا...
15/09/2026

میرے پاس ایک فیملی آئی اور اس فیملی کا مسئلہ یہ تھا کہ اس فیملی نے علاج کرانا تھا مجھ سے بریسز کے لیے، دانتوں پہ تار لگانے کے لیے۔
ان دنوں میں میں نے ایک بات رکھی تھی کہ جو متوسط طبقے کے لوگ بریسز لگانا چاہتے ہیں اور افورڈ نہیں کر سکتے، وہ اس ہفتے کے دوران آجائیں تو انشاءاللہ ان کا بغیر کسی چارجز کے ہم علاج کردیں گے۔
وہ فیملی آئی اور انہوں نے بتایا کہ جی ہماری بیٹی کی شادی ہے اور اس کی شادی میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ اس کے دانت کچھ آگے پیچھے ہیں تو اس کی وجہ سے رشتہ دیکھنے میں مسئلہ آرہا ہے۔ عام طور پر یہ ایک پرابلم فیس کرنی پڑتی ہے۔ بچے والدین کو بہت پیارے ہوتے ہیں، عزیز ہوتے ہیں مگر جب ان کے لیے کوئی اچھا رشتہ تلاش کرنا ہو تو اس ٹائم پہ ایک رئیلٹی چیک ان کو ملتا ہے کہ وہ جن کو پیارا سمجھتے ہیں، جو واقعتاً پیارے ہیں، وہ دنیا کی جو ایک ظاہری میلی آنکھ ہے اس میں وہ، اس کرائیٹیریا پہ خوبصورتی کے شاید نہیں اترتے۔ تو پھر وہ وجوہات تلاش کرتے ہیں تو اس میں جا کر ایک وجہ یہ ٹیڑھے دانت بھی نکل آتی ہے۔
تو وہ فیملی آئی اور بہت ایموشنل تھی اور انہوں نے آ کے کہا کہ ہم نے علاج کرانا ہے۔ اور پھر میں نے بتا دیا، ہو جائے گا، ٹھیک ہو جائیں گے۔ سال کا ٹائم بتایا، فیملی کہتی ہے ٹھیک ہے سال سے تھوڑا اوپر ہو جائے گا، یہ بھی، اس بات پہ بھی وہ ایگری ہوگئے۔ پھر میں نے بتایا کہ ہفتے میں، اکیس دن بعد ایک دفعہ چکر لگانا ہے، اس بات پہ بھی وہ مطمئن ہو گئے۔
اب اس کے بعد جب فیملی باہر چلی گئی تو اس کا باپ اندر آیا اور آکر کہتا ہے کہ، "ڈاکٹر صاحب! ایک ایشو یہ ہے کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور میں نے اپنی بچی کا علاج کرانا ہے۔" اور وہ بہت ایموشنل تھے اور جس انداز میں اور جو جو باتیں انہوں نے کر کے وہ بات رکھی، میں نے کہہ دیا علاج شروع کر دیتے ہیں، کوئی مسئلہ نہیں۔ اچھا، جاتے جاتے اس نے ایک بات کی کہ، "ڈاکٹر صاحب! میرے پاس جیسے پیسے آئیں گے سب سے پہلے میں آپ کے دوں گا۔"
میں جو یہ ارادہ کر بیٹھا تھا کہ یار ٹھیک ہے، پیسے نہیں ہیں کوئی مسئلہ نہیں ہم کردیتے ہیں، بات بھی کی ہوئی ہے اور میں کون سا اپنے لیے کر رہا ہوں اللہ کے لیے کر رہا ہوں۔ میرے کلینک پہ آسانی ہو، میری فیملی پہ، میرے بچوں پہ، میرے والدین پہ آسانیاں رہیں، اس کے لیے یہ ایک راستہ میں نے چنا ہوا تھا کہ اللہ کے ساتھ ایک ڈیل رکھی ہوئی ہے۔ تو میں نے کہا جی ٹھیک ہے کوئی مسئلہ نہیں سر، نہ دیجیے گا کوئی ایشو نہیں ہوتا۔
ابھی کل پرسوں ان کا، بچی کا علاج کمپلیٹ ہوا اور وہ بڑے خوش تھے اور آکر انہوں نے الائنرز لگائے اور بڑا محبت سے ملے اور بڑا شکریہ ادا کیا۔ بچی کے ماشاءاللہ دانت ٹھیک ہوگئے ہیں، فلاں فلاں بات ہوگئی ہے، باقی اللہ دیکھے گا جیسے ہوگا، رشتہ جہاں، جو نصیب، اس طرح کی باتیں وہ کرتے رہے۔ اینڈ پہ جاتے جاتے فیملی باہر گئی اور وہ بندہ پھر واپس اندر آیا اور اس نے جو میرے آج کل کے دور کے بریسز کے جو چارجز ہیں وہ سارے کے سارے لا کے مجھے دے دیے۔
تو میں حیران ہو کر اس کو دیکھنا شروع ہوگیا، میں بھول بھی چکا تھا کیا بات ہوئی ہے۔ تو اس نے کہا کہ، "ڈاکٹر صاحب! میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ جیسے میرے پاس پیسے ہوں گے تو میں دوں گا۔ میں پورا سال پیسے جوڑتا رہا اور اللہ کی طرف سے آپ کے لیے رقم، ضروریات کو دینے دلانے کے بعد یہ میری جڑ گئی ہے۔ آپ کے آج کل چارجز یہ ہیں، اس دور میں اتنے تھے، آپ کے اس دور کے نہیں میں اس دور کے دے رہا ہوں۔"
میں نے بہرحال اس میں سے آدھے پیسے رکھ لیے، کیونکہ آئی رقم کو واپس کرنا بھی جو ہے نا ان کا بھی دل ٹوٹے گا اور اس طرح، سمجھ سکتے ہیں آپ۔ تو دوسرے نمبر پہ جو ہے میں نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا اور میں یہ سوچ میں بھی پڑ گیا کہ یہ کیا سین ہے، کیا چکر ہوا ہے۔ اچھا، اس فیملی نے اس درمیان میرے پاس کئی پیشنٹ بھی ریفر کیے۔ میں نے اس سے کہیں زیادہ جو ہے نا پیشنٹس کمائے اور پیشنٹس کے ذریعے سے اللہ نے رزق میں برکت دی تھی۔
تو بہرحال، جو پیسے میں نے ان سے لیے، پہلے تو میں انکار کرتا رہا کہ نہیں مجھے پیسوں کی ضرورت نہیں، بس ٹھیک ہے جو میں نے ڈن کردیا تھا کردیا، آپ نے اپنا حق ادا کر دیا، میں نے بھی اپنا حق ادا کر دیا، لیکن انہوں نے کہا، "نہیں ڈاکٹر صاحب، اس طرح نہیں کریں گے، اس طرح میری خودداری پہ چوٹ لگے گی" اور کہا کہ "میری فیملی کو اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ میں نے پیسے نہیں دیے اور یہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے پہلے دن ہی جو ہے نا وہ اس چیز کو پردے میں رکھا اور سارے معاملات کیے۔"
تو بڑی دعائیں دے کر گئے میرے لیے، میری فیملی کے لیے، والدین کے لیے، بچوں کے لیے اور میں اتنا خوش ہوا اور اس خوشی کو میں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر بھی کر رہا ہوں۔ کہ اس واقعے کے اندر بہت ساری چیزیں چھپی ہوئی ہیں۔ میں یہاں پر ظاہری طور پہ اپنے، اپنی کوئی چیز سامنے نہیں رکھ رہا۔ میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ لوگوں کے راستوں میں جو رکاوٹیں ہیں آپ ان کی دور کریں۔ اللہ آپ کے راستے کی رکاوٹیں دور کرے گا۔ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا۔ لوگوں کی مسکراہٹوں کو خوبصورت بنائیں، ان کو دل سے خوبصورتی دیں، میرا یہ ماننا ہے تو اللہ مجھے بھی مسکراہٹ دے گا، میرے دل کو بھی سکون دے گا۔
اور جس رزق کی فکر کر کے ہم نہیں کرتے، اللہ اس سے دگنا تگنا دے گا، جیسے اس کیس کے ذریعے سے انہوں نے اتنے پیشنٹ مجھے ریفر کیے کہ میں انگلیوں پہ گننا شروع کروں تو دس بارہ تو میرے سامنے آتے ہیں کہ وہ بھی پیشنٹ انہوں نے بھیجا، وہ بھی بھیجا، تو ادھر سے بھی اللہ نے کردیا اور اس پیشنٹ نے بھی دے دیے۔
دوسری جو چیز مجھے جو سب سے اچھی لگی وہ یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف ٹریٹمنٹ مکمل کروایا، اپنی بات بھی پوری کی اور معاملات کو بھی دیکھا۔ ایک بڑا اچھا، ایک ہولسم انوائرمنٹ بنا اور ایک زبردست چیز بنی۔ یہ میں نے کہا اپنی عوام کے ساتھ بھی میں ساری چیزیں شیئر کر دوں۔ کیونکہ میرا موٹو یہی ہے کہ گھبرانا نہیں، مسکرانا ہے۔ علاج کے لیے ڈاکٹر نبیل کے پاس ہی آنا ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ شکریہ۔

کیا آپ کا کوئی دانت گر چکا ہے یا نکلوانا پڑا ہے؟گرے ہوئے دانت کی خالی جگہ کو بروقت پر نہ کیا جائے تو ساتھ والے دانت اپنی...
15/09/2026

کیا آپ کا کوئی دانت گر چکا ہے یا نکلوانا پڑا ہے؟
گرے ہوئے دانت کی خالی جگہ کو بروقت پر نہ کیا جائے تو ساتھ والے دانت اپنی جگہ چھوڑنے لگتے ہیں، چبانے میں دشواری ہوتی ہے اور جبڑے کی ہڈی سکڑنے لگتی ہے۔
ڈینٹل امپلانٹ یا ڈینٹل برج:
* ڈینٹل امپلانٹ: جبڑے کی ہڈی میں فکس ہو کر قدرتی دانت جیسا تا عمر ساتھ دیتا ہے، جس میں ساتھ والے دانت بالکل محفوظ رہتے ہیں۔
* ڈینٹل برج: کم وقت میں خالی جگہ کو پر کرنے کا روایتی طریقہ، جس میں ساتھ والے دانتوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔
معائنے کے بعد اپنے لیے بہترین طریقہ کار کا انتخاب کریں۔
معالج: ڈاکٹر نبیل حسن
نبیل اینڈ ثناء ہیلتھ کیئر اینڈ ایستھیٹک سینٹر
کشمیر روڈ، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ
رابطہ: 0333-4249686

14/09/2026

گھبرانا نہیں مسکرانا ھے

مسوڑھوں سے خون آنا دانتوں کی کمزوری اور انفیکشن کا آغاز ہو سکتا ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے تو دانت ہلنے اور گرنے ...
14/09/2026

مسوڑھوں سے خون آنا دانتوں کی کمزوری اور انفیکشن کا آغاز ہو سکتا ہے۔ اگر بروقت علاج نہ کروایا جائے تو دانت ہلنے اور گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
جدید طریقہ علاج اور دانتوں کی گہری صفائی سے مسوڑھوں کی سوزش ختم کریں اور اپنی قدرتی مسکراہٹ کو محفوظ بنائیں۔
معالج: ڈاکٹر نبیل حسن
فون نمبر: 0333-4249686
پتہ: نبیل اینڈ ثناء ہیلتھ کیئر، کشمیر روڈ، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ
طبی احتیاطی تدابیر:
* ہمیشہ نرم ریشوں (Soft Bristles) والا ٹوتھ برش استعمال کریں۔
* دانتوں کو زور سے رگڑنے کے بجائے ہلکے ہاتھوں سے دائروں کی صورت میں برش کریں۔
* دن میں کم از کم ایک بار خلال (Dental Floss) کا استعمال ضرور کریں۔
* ہر چھ ماہ بعد اپنے ڈینٹسٹ سے مکمل معائنہ کروائیں۔

13/09/2026

ہمارے نبیل اینڈ ثناء ہیلتھ کیئر اینڈ ایستھیٹک سینٹر میں ہیپاٹائٹس B اور C کی اسکریننگ کے دوران 60٪ ٹیسٹ ری ایکٹو آئے۔

اپنی صحت کے لیے بروقت اسکریننگ کروائیں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

بچوں کے دانتوں کی دیکھ بھال اور علاجدودھ کے دانتوں کی صحت بچوں کی مجموعی نشوونما، بول چال اور مستقل دانتوں کی درست ساخت ...
12/09/2026

بچوں کے دانتوں کی دیکھ بھال اور علاج
دودھ کے دانتوں کی صحت بچوں کی مجموعی نشوونما، بول چال اور مستقل دانتوں کی درست ساخت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ دانتوں میں معمولی سا کیڑا یا سڑن وقت پر نہ روکی جائے تو یہ شدید درد اور انفیکشن کا سبب بن سکتی ہے۔
اہم علامات جن پر توجہ دینا ضروری ہے
* میٹھا یا ٹھنڈا گرم کھانے پر دانت میں درد محسوس ہونا۔
* مسوڑھوں پر سوجن یا سرخی ظاہر ہونا۔
* دانتوں کی سطح پر سیاہ یا بھورے نشانات بننا۔
* رات کو سوتے وقت دانت پیسنا یا دانت میں کھچاؤ کا گلہ کرنا۔
بچوں کے لیے ضروری حفاظتی اور علاجی طریقے
* دانتوں میں کیڑا لگنے سے بچاؤ کے لیے حفاظتی لیپ لگوانا۔
* معمولی سڑن کی صورت میں فوری طور پر مسالہ بھروا کر دانت کو محفوظ بنانا۔
* شدید خرابی کی صورت میں جڑوں کی صفائی کا طریقہ کار تاکہ دانت کو گرنے سے بچایا جا سکے۔
* دودھ کے دانت قبل از وقت ٹوٹنے کی صورت میں نئی جگہ برقرار رکھنے والے آلات کا استعمال۔
بچوں کے دانتوں کا بروقت معائنہ ان کے مستقبل کے دانتوں کو ٹیڑھا ہونے اور دائمی مسائل سے محفوظ رکھتا ہے۔
ڈاکٹر نبیل حسن
فون: 0333-4249686
پتہ: نبیل اینڈ ثناء ہیلتھ کیئر، کشمیر روڈ، پیپلز کالونی، گوجرانوالہ


1980 ki aik yaadgar shaam میں اور ڈاکٹر صاحبہ❤️
09/09/2026

1980 ki aik yaadgar shaam
میں اور ڈاکٹر صاحبہ❤️

Address

Peoples Colony, Kashmir Road, Nabeel And Sana HealthCare And Aesthetic Centre
Gujranwala

Opening Hours

Monday 14:00 - 21:00
Tuesday 14:00 - 21:00
Wednesday 14:00 - 21:00
Thursday 14:00 - 21:00
Friday 18:00 - 22:00
Saturday 14:00 - 21:00
Sunday 14:00 - 21:00

Telephone

03334249686

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nabeel's Dentistry and Aesthetic Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Nabeel's Dentistry and Aesthetic Centre:

Shortcuts

Share