02/08/2026
*گجرانوالہ: وائی ڈی اے اور پی ایم اے کے مشترکہ وفد کی کمشنر سے ملاقات*
بروز جمعہ وائی ڈی اے اور پی ایم اے کے ایک مشترکہ وفد نے کمشنر گجرانوالہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے تمام امور زیرِ بحث آئے۔
کمشنر صاحب کے استفسار پر وفد نے ہسپتالوں کی سکیورٹی، پرائیویٹ لیبز، فارمیسی اور جینیٹوریل سروسز کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے اختتام پر کمشنر صاحب کو یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی جسے انہوں نے فراخ دلی سے قبول فرمایا۔
وفد کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد گجرانوالہ کے متعلقہ حکام کو ڈاکٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کرنا ہے تاکہ شہریوں، بالخصوص گجرانوالہ کے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔