Kotla Dialysis Centre

Call Directions Website

Kotla Dialysis Centre Serving Humanity, Spreading Happiness

02/10/2026
29/09/2026

اہلیان لالہ موسی کو مبارکباد
لالہ موسی ڈائیلاسز سنٹر کی منظوری اور مینجمنٹ ٹیم کا کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ۔ وفد میں چیف آفیسر لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی تنویر گجر، میاں حبیب اللہ اور راجہ شہزاد ہم نیوز شامل تھے۔ وفد کو چوہدری شفقات عدالت نے ڈائیلاسز سنٹر کے قیام ورکنگ اور ٹیکنیکل پہلوؤں پر مکمل بریفنگ دی اور مستقبل میں بھی لالہ موسیٰ ڈائیلاسز سنٹر کے لئے کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کی طرف سے مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی کمیونٹی کے تعاون سے قائم ہونے والے تمام ادارے اگر یکجا ہو جائیں تو کوئی بھی رکاوٹ یا مشکل پیش نہیں آتی ۔

اہلیان لالہ موسی کو مبارکبادلالہ موسی ڈائیلاسز سنٹر کی منظوری اور مینجمنٹ ٹیم کا کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ۔ وفد میں چی...
29/09/2026

اہلیان لالہ موسی کو مبارکباد
لالہ موسی ڈائیلاسز سنٹر کی منظوری اور مینجمنٹ ٹیم کا کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ۔ وفد میں چیف آفیسر لالہ موسیٰ میونسپل کمیٹی تنویر گجر، میاں حبیب اللہ اور راجہ شہزاد ہم نیوز شامل تھے۔ وفد کو چوہدری شفقات عدالت نے ڈائیلاسز سنٹر کے قیام ورکنگ اور ٹیکنیکل پہلوؤں پر مکمل بریفنگ دی اور مستقبل میں بھی لالہ موسیٰ ڈائیلاسز سنٹر کے لئے کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کی طرف سے مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی کمیونٹی کے تعاون سے قائم ہونے والے تمام ادارے اگر یکجا ہو جائیں تو کوئی بھی رکاوٹ یا مشکل پیش نہیں آتی ۔

⚖️ کھاریاں بار کے وفد کی جانب سے انسانیت کے نام خوبصورت عطیہ ❤️کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے معزز وفد کی جانب سے کوٹلہ ڈائی...
26/09/2026

⚖️ کھاریاں بار کے وفد کی جانب سے انسانیت کے نام خوبصورت عطیہ ❤️
کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے معزز وفد کی جانب سے کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ، مستحق مریضوں کے علاج اور مفت ڈائیلاسز کی سہولت کے لیے ایک لاکھ روپے کا عطیہ پیش کیا گیا۔
ہم کھاریاں بار کے تمام معزز وکلاء کا تہہ دل سے شکریہ اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کے اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالا۔ آپ کا یہ تعاون صرف ایک عطیہ نہیں بلکہ کسی مجبور مریض کے لیے امید، حوصلے اور زندگی کی ایک نئی کرن ہے۔ 🌿
وفد میں شامل سابق صدر چوہدری زمان جاتریہ ایڈووکیٹ، سابق صدر چوہدری محبوب ایڈووکیٹ، سابق صدر چوہدری جعفر ٹوپہ ایڈووکیٹ، سابق صدر چوہدری عارف تھوتھال ایڈووکیٹ، سابق صدر چوہدری ساجد خونی چک ایڈووکیٹ، چوہدری تنویر بزرگوال ایڈووکیٹ، چوہدری شمشاد ایڈووکیٹ، چوہدری عمیر ساجد ایڈووکیٹ، رجب شہباز ایڈووکیٹ، چوہدری غلام حیدر ایڈووکیٹ، چوہدری ممتاز ایڈوکیٹ و دیگر کا چوہدری شفقات عدالت نے شکریہ ادا کیا۔
اللہ تعالیٰ آپ کے اس نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، آپ کے رزق، عزت اور مال میں برکت عطا فرمائے اور اس تعاون کو آپ کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین 🤲
آئیے! مل کر کسی کی زندگی کی امید کی کرن بنیں۔ 💚

🌿 انسانیت کے سفر میں ایک اور روشن مثال 🌿چوہدری حیدر عباس ککرالی (آسٹریلیا) کا اپنے والدِ محترم چیئرمین عباس ککرالی، بھائ...
25/09/2026

🌿 انسانیت کے سفر میں ایک اور روشن مثال 🌿

چوہدری حیدر عباس ککرالی (آسٹریلیا) کا اپنے والدِ محترم چیئرمین عباس ککرالی، بھائی چوہدری ذاکر عباس ککرالی اور چوہدری امداد عباس ککرالی کے ہمراہ کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر کا دورہ۔

اس موقع پر مستحق مریضوں کے مفت علاج و ڈائیلاسز کے لیے 10 لاکھ روپے کا خصوصی عطیہ پیش کیا گیا۔ 💚

یہ خدمت ان کے جذبۂ انسانیت کا تسلسل ہے۔ اس سے قبل بھی چوہدری حیدر عباس ککرالی اپنی والدہ محترمہ کے نام سے منسوب وارڈ کے لیے 40 لاکھ روپے کا خطیر عطیہ دے چکے ہیں، جبکہ ڈائیلاسز سنٹر کی تعمیر کے لیے 8 ڈمپر بجری بھی عطیہ کر چکے ہیں۔ 👏

یہ صرف عطیات نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے ساتھ کھڑے ہونے، مستحق مریضوں کو امید دینے اور زندگیوں کو آسان بنانے کا عملی عزم ہے۔ ❤️

کوٹلہ ڈائیلاسز سنٹر انتظامیہ اور تمام مریضوں کی جانب سے چوہدری حیدر عباس ککرالی اور ان کے اہلِ خانہ کا تہہ دل سے شکریہ۔

اللہ تعالیٰ ان کے اس صدقۂ جاریہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کے والدین کو صحت و سلامتی عطا فرمائے اور ان کے مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین 🤲

آئیے! مل کر کسی کی زندگی کی امید کی کرن بنیں۔

Address

Gujrat
50990

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 14:00
Saturday 08:00 - 14:00

Telephone

+923335304717

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kotla Dialysis Centre posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category