Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat

Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، گجرات

گجرات: اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقے میں پبلک ہیلتھ آؤٹ ریچ سروسز کی نگرانیآج مورخہ 24 اگست 2026ء کو ڈپٹی کمشنر گجرات نورال...
24/08/2026

گجرات: اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقے میں پبلک ہیلتھ آؤٹ ریچ سروسز کی نگرانی

آج مورخہ 24 اگست 2026ء کو ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد عثمان نعیم کے ہمراہ اربن فلڈنگ سے متاثرہ لورائے گاؤں میں پبلک ہیلتھ آؤٹ ریچ سروسز کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے چیف منسٹر کلینک آن ویلز کی ٹیموں کا بھی معائنہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں عوام کو فراہم کی جانے والی طبی و پبلک ہیلتھ سروسز کا جائزہ لیا۔

سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات کو ہدایات جاری کیں کہ روٹیشن کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں میں چیف منسٹر کلینک آن ویلز کی ٹیموں کی باقاعدہ تعیناتی یقینی بنائی جائے تاکہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت اور معیاری پبلک ہیلتھ سروسز فراہم کی جا سکیں۔

صاف پانی، صحت مند زندگی — احتیاط ہی بہترین تحفظ ہے۔

Deputy Commissioner Gujrat
Punjab Health Reforms
Health & Population Department

گجرات: اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقے میں پینے کے پانی کی کلورینیشن ایکٹیویٹی کی نگرانیآج مورخہ 24 اگست 2026ء کو ڈپٹی کمشنر ...
24/08/2026

گجرات: اربن فلڈنگ سے متاثرہ علاقے میں پینے کے پانی کی کلورینیشن ایکٹیویٹی کی نگرانی
آج مورخہ 24 اگست 2026ء کو ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گجرات ڈاکٹر محمد عثمان نعیم کے ہمراہ اربن فلڈنگ سے متاثرہ لورائے گاؤں اور ملحقہ پبلک اسکول میں پینے کے پانی کی کلورینیشن ایکٹیویٹی کا گھر گھر جا کر جائزہ لیا اور مانیٹرنگ کی۔

اس موقع پر سینیٹیشن فوکل پرسن گل نواز اور متعلقہ ٹیمیں بھی موجود تھیں۔ متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے پانی کی ٹینکیوں میں کلورین ٹیبلٹس ڈالی گئیں اور شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کے استعمال کے حوالے سے ضروری آگاہی فراہم کی گئی۔

حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر گندہ یا آلودہ پانی کے استعمال سے پیٹ اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ پینے کے لیے پانی کو اچھی طرح ابال کر یا مناسب کلورینیشن کے بعد استعمال کریں اور اپنے پالتو جانوروں کے لیے بھی صاف اور محفوظ پانی یقینی بنائیں۔

صاف پانی، صحت مند زندگی — احتیاط ہی بہترین تحفظ ہے۔

Deputy Commissioner Gujrat
Punjab Health Reforms
Health & Population Department

Writingگجرات!آج مورخہ 22 اگست 2026ء کو ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ...
22/08/2026

Writing
گجرات!
آج مورخہ 22 اگست 2026ء کو ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی کے احکامات کی روشنی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد نے تحصیل لیول ہسپتال ڈنگہ کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورانِ دورہ سی ای او ہیلتھ نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملہ کی حاضری چیک کی اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں ایمرجنسی سروسز، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ، انڈور فارمیسی اور انڈور وارڈز شامل تھے۔

سی ای او ہیلتھ نے ایمرجنسی سروسز اور داخل مریضوں کے الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR) کا آن لائن مشاہدہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے کاغذی ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور آن لائن نظام میں منتقل کرنے کی جانب عملی اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں کمیونٹی ہیلتھ انسپیکٹرز (CHI) پروگرام ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے تحت گھر گھر رجسٹریشن اور ویری فکیشن کا عمل جاری ہے۔

مزید برآں، ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اعجاز احمد رنیاں کی جانب سے تحصیل لیول ہسپتال ڈنگہ کے میٹرنٹی سیکشن کو زچہ و بچہ کی معیاری صحت سہولیات اور ڈلیوری سروسز کے لیے مکمل فعال بنانے کی ہدایت اور درخواست پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سی ای او ہیلتھ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

سی ای او ہیلتھ نے میٹرنٹی سیکشن میں زچہ و بچہ کی صحت کی سہولیات، ڈلیوری سروسز اور مکمل فعالیت کے حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

یاد رہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال ڈنگہ گزشتہ سات سال سے زائد عرصہ سے تحصیل لیول ہسپتال ڈنگہ میں مکمل طور پر ضم ہو چکا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کی جانب سے عوام کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی اور بہتری کا عمل جاری ہے۔

Deputy Commissioner Gujrat
Punjab Health Reforms

20/08/2026
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کا مریم نواز کلینکس معین الدین پور اور چک س...
15/08/2026

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریوینٹو سروسز گجرات ڈاکٹر سید محمد اعتزاز احمد کا مریم نواز کلینکس معین الدین پور اور چک سادہ کا تفصیلی دورہ۔

ڈی ای او ہیلتھ نے عملہ کی حاضری چیک کی اس کے ساتھ ادویات کی دستیابی، آن لائن رپورٹ اور روٹین کے حفاظتی ٹیکہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔آئیں، آج ہم ایک عہدِ وفا کریں کہ اپنے پیارے وطن پا...
13/08/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی گجرات کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔

آئیں، آج ہم ایک عہدِ وفا کریں کہ اپنے پیارے وطن پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے تن، من اور دھن سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاکستان کے دفاع، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے ہم ہمیشہ متحد اور ثابت قدم رہیں گے اور دشمنانِ پاکستان کے مذموم عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین۔

پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد!





07/08/2026

Address

Deputy Commissioner Complex
Gujrat

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 15:00

Telephone

+92539260105

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Chief Executive Officer, District Health Authority, Gujrat:

Shortcuts

Share