03/10/2026
انسانی اپیل برائے میڈیا کوریج
• یہ اپیل اُن تمام افراد سے ہے جو نیوز چینلز، ریڈیو، اخبارات و جرائد اور سوشل میڈیا سے وابستہ ہیں اور سماجی خدمت کو ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے اجاگر کرتے ہیں۔
• اسی طرح سوشل ورکرز، کمیونٹی انگیجمنٹ سے وابستہ افراد، ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس ، لکھاری، حضرات اور مبصرین جو ذمہ دارانہ اظہارِ خیال کا شعور رکھتے ہیں، اُن سے بھی اس انسانی خدمت کو اجاگر کرنے میں تعاون کی اپیل ہے۔
• عائشہ بشیر ٹرسٹ ہسپتال، المعروف”کلیفٹ ہسپتال “، جلیانی، جی ٹی روڈ، گجرات میں کٹے ہونٹ و تالو کے مریضوں کے لیے 58واں انٹرنیشنل پلاسٹک سرجری کیمپ 10 تا 20 اکتوبر 2026ء منعقد ہو رہا ہے۔
• اس کیمپ کی رضاکارانہ اور فی سبیل اللہ کوریج کے خواہش مند افراد ہسپتال کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و فوکل پرسن، حسین رضا سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
• یہ کیمپ آپ کے لیے وطنِ عزیز، بالخصوص گجرات، میں ہونے والی ایک مثبت اور انسان دوست سرگرمی کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا موقع ہے۔
• آپ کی کوریج کٹے ہونٹ و تالو کے علاج کے بارے میں عوامی آگاہی اور مستحق مریضوں تک علاج کی سہولت کا پیغام پہنچانے میں معاون ہو سکتی ہے۔
اپیل از جانب
ڈاکٹر اعجاز بشیر
بانی و سرپرستِ اعلیٰ،کلیفٹ ہسپتال
برائے رابطہ و معلومات
حسین رضا، 03127606077