Voice of Hyderabad

Voice of Hyderabad Welcome to Voice of Hyderabad

20/08/2026

سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا!

حیدرآباد پبلک پلیس پر فیملیز کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے قاسم آباد کے ٹک ٹاکر مذکر چانگ عرف سردار کے خلاف ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی کارروائی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکر چانگ کو حراست میں لے لیا، جس کے بعد اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معذرت کرلی۔

مذکر چانگ کا کہنا ہے:
"مجھ سے غلطی ہوگئی۔ پولیس مجھے پہلے بھی اٹھا کر لے گئی تھی، اس کے باوجود میں نے دوبارہ ایسی ویڈیوز بنائیں۔ میں اپنی غلطی پر معذرت خواہ ہوں اور آئندہ ایسی حرکت نہیں کروں گا۔"

عوامی مقامات پر دوسروں کی پرائیویسی کا خیال رکھیں، کیونکہ چند لمحوں کی ویڈیو کسی کے لیے بڑی پریشانی بن سکتی ہے۔

وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹ...
18/08/2026

وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 34 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

18/08/2026

بیوی میکے کیا پہنچی، سسرالیوں نے داماد پر دھاوا بول دیا، تشدد کے بعد شوہر کا کان کاٹ دیا

حیدرآباد شوہر سے تلخ کلامی پر بیوی میکے پہنچی تو سسرالی داماد کے گھر پہنچ گئے، سسرالیوں کا داماد پر مبینہ بہیمانہ تشدد، نوجوان کا کان کاٹ دیا گیا

حیدرآباد کے علاقے پھلیلی تھانے کی حدود ٹنڈو طیب میں مبینہ گھریلو تنازع پر سسرالیوں کی جانب سے داماد کو تشدد کا نشانہ بنانے اور چھری سے اس کا کان کاٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

واقعے میں 24 سالہ فائز شیخ شدید زخمی ہوگیا۔ متاثرہ نوجوان کے مطابق سسرالی رشتہ داروں نے گھر میں داخل ہوکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور چھری کے وار سے اس کا ایک کان کاٹ دیا، جبکہ دوسرے کان اور ناک کو بھی کاٹنے کی کوشش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق فائز شیخ کی تقریباً 14 ماہ قبل نیہا بنت انور سے شادی ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ شوہر اور بیوی کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بیوی میکے چلی گئی، جس کے بعد مبینہ طور پر اس کے اہلِ خانہ فائز کے گھر پہنچے۔

متاثرہ نوجوان کا الزام ہے کہ ملزمان کٹا ہوا کان بھی اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ گھر سے طلائی زیورات، موبائل فون اور نقد رقم لے جانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

فائز شیخ، جو فوڈ پانڈا کا رائیڈر بتایا جاتا ہے، واقعے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے پھلیلی تھانے پہنچ گیا، جہاں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔

شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

18/08/2026

ہر بچے کی صحت، ہم سب کی ذمہ داری!

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 2 حیدرآباد مہوش اعجاز کا پیغام

پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو بوسٹر کے قطرے ضرور پلوائیں، چاہے معمول کی ویکسین پہلے ہی دی جا چکی ہو۔

والدین سے اپیل ہے کہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہر بچہ، ہر بار، پولیو کے قطرے ضروری ہیں۔

17/08/2026

وفاقی حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن

17/08/2026

حیدرآباد: لطیف آباد میں ماں بیٹی پر بدترین تشدد

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں تھانہ بی سیکشن کی حدود میں مشتعل افراد کی جانب سے ماں اور بیٹی پر مبینہ طور پر بدترین تشدد کیا گیا۔

متاثرہ خاتون کے مطابق ایک لڑکا ان کی بیٹی کو تنگ کرتا تھا، جس پر فریقین کے درمیان تکرار چل رہی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ لڑکے نے اپنے اہلِ خانہ اور کزنز کے ساتھ مل کر انہیں اور ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

مشہور ٹک ٹاکر گیلامنہ کا آخری سفر مکمل ہوگیا، اسلام آباد کے فیصل ہلز میں ان کی نمازِ جنا زہ ادا کردی گئی۔سوشل میڈیا پر ل...
16/08/2026

مشہور ٹک ٹاکر گیلامنہ کا آخری سفر مکمل ہوگیا،
اسلام آباد کے فیصل ہلز میں ان کی نمازِ جنا زہ ادا کردی گئی۔
سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی شخصیت کے جنازے میں چند افراد کی شرکت واقعی لمحۂ فکریہ ہے۔
شہرت، فالوورز اور سوشل میڈیا کی مقبولیت عارضی ہے،

14/08/2026

حیدرآباد: ٹاؤن میاں سرفراز میں جشنِ آزادی کی پروقار تقریب، ٹاؤن چیئرمین بلال مصطفیٰ کی خصوصی شرکت، بچوں کے ملی نغموں اور ٹیبلوز نے سماں باندھ دیا

Address

Liberty Choke
Hyderabad
71000

Telephone

+92229210207

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Hyderabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Voice of Hyderabad:

Shortcuts

Share