16/10/2026
🏥 کاٹلنگ کے عوام کے لیے خوشخبری — ٹائپ ڈی ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح 🎉
کاٹلنگ (نمائندہ خصوصی)
کاٹلنگ کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت!
🏥 ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ میں آپریشن تھیٹر کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کاٹلنگ قیصر حسین مغل کے دستِ مبارک سے کر دیا گیا۔
اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) محمد سعد، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایم ایس) ڈاکٹر سید لقمان سمیت دیگر ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ بھی موجود تھا۔
آپریشن تھیٹر کا افتتاح کاٹلنگ اور گردونواح کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات میں بہتری کی جانب ایک خوش آئند قدم ہے۔ اس اقدام سے مقامی سطح پر جراحی سہولیات کی فراہمی میں بہتری کی امید ہے۔
👏 اہلیانِ کاٹلنگ کی جانب سے اس مثبت اقدام کا خیرمقدم!
ہم امید کرتے ہیں کہ ہسپتال میں جدید طبی سہولیات، ضروری آلات، ادویات اور ماہر طبی عملے کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں اس سہولت کا فائدہ پہنچ سکے۔
🌹 صحت مند کاٹلنگ، خوشحال کاٹلنگ! 🌹
#کاٹلنگ