20/04/2026
میری پیاری فریلانسر بہنوں، لڑکے تنگ کر رہے ہیں ناں؟
میں جانتی ہوں۔ جہاں آج آپ ہیں، میں بھی وہاں کھڑی تھی۔ لڑکوں کا تنگ کرنا، غلط باتیں کر دینا، کلائنٹ بن کر ٹھڑک جھاڑنا، اور پریشان کرنا کچھ تنگ سوچ کے مردوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
لڑکیاں اگر فزیکل بزنس کریں، جاب کریں، یا آنلائن کام کریں۔ پردے میں رہ کر کریں یا پردے کے بغیر کریں۔ چھوٹی بچیاں ہوں یا پختہ عمر کی خواتین۔ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ۔ یہ سب کے ساتھ کبھی نہ کبھی یا آئے دن ہوتا رہتا ہے۔
میں جانتی ہوں ڈر لگتا ہے، آپ سہم جاتی ہو، رونا آتا ہے۔ مگر اگر آج خودمختار نہیں ہوگی۔ اپنے آپ کو فنانشلی سٹرونگ نہیں بناؤں گی تو ایسے کئی مردوں کا گھر سے باہر جا کر ہر روز سامنا کرنا پڑے گا ابھی تو گھر میں محفوظ ہو۔
تو چلو، اس مسئلے کا حل مل کر نکالتے ہیں:
1. اپنے آپ کو گھر سے سب سے پہلے مضبوط کریں۔ آپ کی فیملی آپ کی محفوظ ترین پناہ گاہ ہے۔ اپنی فیملی کو اپنے کام میں شامل رکھیں۔ انہیں باخبر رکھیں۔ آپ کن کلائنٹس کے ساتھ کس نوعیت کا کام کر رہی ہیں، ضرور بتائیں!
آپ کے گھر والوں کا آپ پر اعتماد آپ کو سارے مسئلوں سے بچا لے گا۔
2۔ وقت کے ساتھ پتہ چل جاتا ہے کہ کلائنٹ سنجیدہ ہے یا نہیں! کبھی بھی ڈائیرکٹ کال پر مت جائیں۔ کال سے پہلے تمام بنیادی معلومات لیں۔ اگر کلائنٹ معلومات ہی نہیں دے رہا اور کال کی ضد کیے جا رہا ہے تو اگنور کردیں۔ سنجیدہ کلائنٹ ایک ہی میسج میں معلومات دے دیتے ہیں۔
3۔ کلائنٹ سے سنجیدہ لہجے میں بات کریں۔ کلائنٹ فرینک ہونے کی کوشش کرے تب بھی اس کی بات کو اگنور کریں۔ ذاتی معلومات دینے سے پرہیز کریں۔ کلائنٹ کو اس سے کوئی سرو کار نہیں ہونا چاہیے کہ آپ کا گھر کہاں ہے، آپ کے کتنے بہن بھائی ہیں، آپ کے ابو کیا کرتے ہیں، آپ کی شادی ہوگئی ہے یا نہیں( کچھ کلائنٹس شادی کا پوچھ لیتے ہیں کہ اگر بچوں والی ہے تو کام کو کیسے ٹائم دے گی اگر کام لمبے عرصے کا ہو تبھی کلائنٹ پوچھتا ہے).
4۔ اپنی باؤنڈریز بنائیں۔ کلائنٹ پر واضح کردیں کہ میں رات کے وقت میسر نہیں ہوتی۔ دن میں کام کرتی ہوں۔ میرے کام کے گھنٹے یہ ہیں۔ تاکہ اسے پتہ ہو کہ آپ ایک اچھے گھر سے تعلق رکھتی ہیں اور آپ کسی شارٹ کٹ کی تلاش میں نہیں ہیں۔ آپ کو پیسے سے بڑھ کر اپنی عزت اور رزق حلال کی خواہش ہے۔
5۔ اگر کوئی گرا ہوا آدمی آپ کے پیچھے پڑ جائے تو فوراً اپنے گھر والوں کو بتائیں۔ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی آپ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا اگر آپ حق پر ہیں۔
6۔ سائبر کرائم میں رپورٹ کریں۔ کالز ریکارڈ کرلیں۔ چیٹ کے سکرین شاٹس لے لیں۔ اور ہرگز نہ گھبرائیں۔
7۔ آجکل فون نمبر سے تفصیل نکلوانا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ آپ کے گھر والے خود بھی ڈھونڈ سکتے ہیں کہ کون ہے اور کس کھیت کی مولی ہے۔ایسے لوگ عموماً کمزور اور ڈرپوک ہوتے ہیں۔ یہ بس ڈرانا دھمکانا جانتے ہیں۔ کچھ کر نہیں سکتے۔
8. بلاک کا آپشن ہر جگہ موجود ہے۔پہلی فرصت میں بلاک کرتی جائیں۔
9. ایکسپوز کریں۔ ایسے لوگوں کو جب اپنی عزت کی پرواہ نہیں تو آپ بھی مت کریں۔ چاہے جو بھی ہو۔ سرعام اس کی تصویر، فون نمبر اور پروفائل لنک کے ساتھ ایکسپوز کردیں۔ غلطی اسکی ہے، آپکی نہیں! ہمت رکھیں۔
10. شادی کے لارے لگوانے والوں کو پہلی فرصت میں بلاک کریں۔ اچھے گھر کا مرد یوں جانے پہچانے بغیر پہلے میسج میں پروپوز نہیں کرتا بس تکہ لگاتا ہے، پھنسی تو پھنسی نہیں تو کوئی اور سہی!
ایسا مرد نہ آپ کی عزت کرتا ہے، ناں ہی اس کی اپنی عزت ہوتی ہے۔
اگر آپ تحسین کی ان سب باتوں کو پلوں سے آج باندھ لیں گی تو آپ کبھی اس حوالے سے پریشان نہیں ہوں گی۔ کچھ دن پہلے ایک فیمیل فری لانسر نے مجھ سے یہی سوال پوچھا تھا کہ آپ ایسے لوگوں کو کیسے ہینڈل کرتی ہیں تو میں نے سوچا پوسٹ بھی کردوں تا کہ سب کی مدد ہو جائے۔۔
اچھی لگی تو پوسٹ شیئر کردیں۔ ہوسکتا ہے کسی بچی کیلئے آسانی آپ کی وجہ سے پیدا ہو جائے۔
نام کے ساتھ شیئر کرنے کی سب کو کھلی اجازت ہے۔