Azan Care Clinic

Azan Care Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Azan Care Clinic, Doctor, Islamabad.

10/12/2022
03/12/2022

آج دو قسم کی کھانسی کا ذکر کریں گے۔ یہ قسمیں نظام تنفس کی اکثر بیماریوں میں پائی جاتی ہیں اور یہ ہیں خشک کھانسی اور بلغم والی کھانسی۔

دونوں قسم کی کھانسی کا اصل سبب نظام تنفس میں کسی مقام پر خارشIrritation ہے یہ خارش ناک میں ہوسکتی ہیں ،گلے میں،نرخرے میں،ہوا کی نالی میں ہوسکتی ہے ،
پھیپھڑوں میں ہوسکتی ہیں یا پھر اس تھیلی میں ہوسکتی ہیں جس میں پھیپھڑے لیٹے ہوتے ہیں۔

کان کے کسی حصے میں ہونے والی خارش کھانسی کا باعث بنتی ہیں۔ یہ خارش کان کے میل،پھوڑے،پیپ یا کسی دوسری بیماری کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔

ہسٹیریا بھی کھانسی کا ایک سبب ہے ۔

نظام تنفس میں خارش کا اہم ترین سبب سردی ہیں سردی کی وجہ سے جراثیم کو ناک،گلے،سانس کی نالی یا پھیپھڑوں پر قابض ہونے کا موقع مل جاتا ہے اور یہ جراثیم ہی کھانسی کا سبب بنتے ہیں۔

دوسرا بڑا سبب الرجی ہے جو گرد وغبار، دھوئیں،گیسوں،بالوں،روئی،ریش یا اون کے ریشوں اور پھولوں کے بور وغیرہ کی وجہ سے ہوسکتی ہیں۔

خشک کھانسی
اس میں بلغم نہیں آتی تاہم بعض صورتوں میں کھانستے وقت درد ہوتا ہے ۔ یہ کھانسی ناک گلے نرخرے اور کان کی خارش کی وجہ سے ہوتی ہے اگر گلا خراب ہو تو ساتھ درد بھی ہوتا ہے پھیپھڑوں کی بیماریوں مثلاً ٹی بی،برانکائیٹس Bronchitis اور نمونیا میں پہلے کھانسی خشک قسم کی ہوتی ہے لیکن کچھ عرصے بعد اس میں بلغم آنے لگتی ہے۔

علاج:روزانہ چار دفعہSteam Inhalation لیں ہیٹر یا چولھے پر پانی کا دیگچہ رکھ کر اس کے قریب کرسی پر بیٹھ جائیں۔

کھانسی کے لیے سیرپ لیں

سیرپ کا ایک چمچہ(چھوٹا) ہر چار گھنٹے بعد استعمال کریں کھانسی کے ساتھ بخار اور درد ہوتو اسپرین لیں۔

بلغم والی کھانسی:یہ پھیپھڑوں اور پھیپھڑوں میں بکھری ہوئی سانس کی نالیوں کی خارش کی وجہ سے ہوتی ہے یہ بیماریاں عموماً زیادہ خطرناک اور طویل المیعاد ہوتی ہے اگر ایسی کھانسی میں چند روز تک افاقہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

علاج:کھانسی کے علاج کے بنیادی اصول یہ ہے کہ خشک کھانسی کو دبانے کی کوشش کی جائے اور بلغم والی کھانسی کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ناقص مواد جسم سے باہر نکل جائے بستر میں مکمل آرام کریں اور سیرپ اس قسم کی کھانسی میں بھی مفید ہیں۔

پیٹھ کے نیچے تکیہ رکھنے سے بلغم آسانی سے منہ کی طرف آسکے گی سوتے وقت بھی منہ کو عام سطح سے نیچے رکھ کر سوئیں بلغم خارج کرنے کے ہر موقع سے پورا فائدہ اٹھائیں۔ بلغم نگلیے مت۔ اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھیں کھانسی خشک ہو یا بلغم والی اس کا سبب معلوم کرکے اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کریں خصوصاً ان اشیا سے بچ کر رہیں جن سے آپ الرجک ہیں۔

درج ذیل حالات میں ڈاکٹر سے کنسلٹ کریں:
۱۔اگر کھانسی کو ختم کرنے کے گھریلو طریقے ناکام رہیں۔
۲۔اگر کھانسی سے آپ کو بخار ہوگیا ہو۔
۳۔اگر آپ کے سر میں درد ہو یا سردی لگ گئی ہو یا کھانسی کی وجہ سے جسم کے کسی دوسرے حصے میں درد ہونے لگا ہو۔
۴۔جب بلغم میں خون آرہا ہو یا بلغم کا رنگ زنگ کی مانند ہو۔
۵۔جب کھانسی کے دوران آپ کے سینے میں درد ہو یا بوجھ محسوس ہو یا پھر سانس پھول جائے یا گہری سانس لینے سے درد ہو۔
۶۔جب بلغم کی مقدار بہت زیادہ ہو یا یہ پیپ کی طرح ہو اور اس سے بو آتی ہو۔
۷۔بلغم کے ساتھ غلیظ مواد آتا ہو۔
۸۔جب ننھے بچوں کو کھانسی کے ساتھ تیز بخار ہو اور سانس لیتے وقت ان کے منہ سے گڑگڑاہٹ کی آواز آتی ہو۔
۹۔جب مریض کالی کھانسی میں مبتلا ہو(کھانستے وقت”ہووو،،،،،“کی آواز نکلتی ہے)
۰۱۔اگر آپ کی کھانسی پرانی ہو یا کچھ عرصہ بعد لوٹ آتی ہو۔
Copied


سردیوں کا موسم🧤🌨️ آگیا ہے اور آپ سب اس حقیقت کو بخوبی جانتے ہیں کہ اس موسم میں بچوں کے سینے 🫁کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ہم اس...
27/11/2022

سردیوں کا موسم🧤🌨️ آگیا ہے اور آپ سب اس حقیقت کو بخوبی جانتے ہیں کہ اس موسم میں بچوں کے سینے 🫁کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

ہم اس پوسٹ میں 📚 بچوں کے لیے وکس (VICKS ) 🧴 کے استعمال اور اسکی ہدایات پر بات کریں گے۔

زیادہ تر ماٸیں اپنے بچوں کو کھانسی اور نزلہ 🤧کا علاج گھر میں کرواتے وقت یہ وکس(VICKS ) ضرور استعمال کرتی ہوں گی۔

ہم اس پوسٹ میں اہم سوالات❓ کے جوابات دینے کی کوشش کریں گے :::

وکس کب استعمال کریں❓
کیا یہ محفوظ ہیں ❓
کیا یہ موثر ہیں ❓
ان کے کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ❓
ان کا استعمال کیسے کریں ❓
احتیاطی تدابیر کیا ہیں ❓

1--- انہیں کب استعمال کرنا ہے ❓

یہ بچوں میں کھانسی اور
سینے🫁 کی بندش کو دور کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

2---کیا یہ محفوظ ہیں ❓

ہاں یہ محفوظ ہیں،

یہ دو قسم کہوتی ہیں۔

1.بغیر کامفور کے🧴
(CHEST RUB-BABY RUB)
جو بچے کی عمر کے تین ماہ کے بعد دی جا سکتی ہیں۔

2.کامفور کے ساتھ والی وکس
(VAPORUB)
جو دو سال 👦کی عمر کے بعد استعمال ہوتی ہیں۔

3---کیا یہ موثر ہیں ❓؟

جی ہاں تحقیق کے مطابق ثابت ہوا ہے کے یہ موثر ہیں۔

4--- ان کے عمل کا طریقہ کار کیا ہے ❓

جلد کو لگانے کے بعد یہ بخارات💦 میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور یہ بخارات سانس لینے کے دوران سانس کی نالیوں اور
پھیپڑے🫁 میں چلے جاتے ہیں۔ اس میں موجود اجزاء سانس کی نالیوں کو کھولنے کا باعث بنتے ہیں۔

5---اسے استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے ❓

وِکس ایک جلد پے لگانے والا مرہم ہے ، یعنی کسی شخص کو اسے براہ راست اپنی جلد پر لگانا پڑتا ہے۔
والدین 👨‍👨‍👦 یا دیکھ بھال کرنے والے بچے کی گردن، کمر کے اوپری حصے اور سینے پر براہ راست وِکس لگا سکتے ہیں۔

لیکن اسے ان جگہوں پر لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔
چہرہ 🌝, ناک👃 ,آنکھ👁️, ہاتھ👐 اور منہ👄 ۔

جس جگہ یہ لگاٸ جاۓ اس جگہ کو گرم کپڑے🧥 سے ڈھانپنا چاہے۔ دوسری صورت میں، جلد کے اوپر کپڑے ڈھیلے ہونے چاہئیں اور ہوا کے بہاؤ کی اجازت دیں تاکہ بخارات💦 ناک 👃تک پہنچ سکیں۔

6---بچوں کے لیے وِکس استعمال کرتے وقت کیا احتیاط ⚠️کرنی چاہیے ❓

⚠️اسے کبھی نہ کھائیں🍴

⚠️اس کو ان حصوں پرکبھی نہ لگاٸیں جن میں شامل ہیں
آنکھیں👁️، منہ 👄، یا نتھنے👃۔

⚠️اسے پانی سے گرم نہ کریں کیونکہ بخارات 💦کہیں بھی جا سکتے ہیں اور خاص کر بچوں کی آنکھوں میں جلن کا باعث بن سکتے ہیں۔

⚠️اسے کبھی بھی زخم والی جگہ پر نہ لگائیں۔

⚠️بچوں کے لیے انکے
ہاتھوں👐 پر استعمال نہ کریں کیونکہ وہ اسے اپنی آنکھوں 👁️اور منہ👄 میں ڈال سکتے ہیں جو خطرناک ہو سکتا ہے۔
پاؤں💦 پر لگانا چاہتے ہیں تو اسے جرابوں 🧦سے ڈھانپ دیں۔

⚠️سینے یا پیٹ پر لگانے کے بعد کپڑے پہنا دیں 👕👖.

امید ہے کہ یہ معلومات آپ اور آپ کے خاندان کیو مدد کرے گی👨‍👨‍👦۔

اللہ تعالیٰ ہمارے بچوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ تمام بیماریوں سے دور رکھے۔
آمین 🙏📿🤲.

اسے اپنے ساتھیوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں💑 تاکہ وہ اس معلومات سے فائدہ اٹھا سکیں کیونکہ ہمارا مقصد بچوں کی صحت کی تعلیم ہے۔
شکریہ ۔

Winter 🌨️🧤🧥season is here and you all know very well the fact that kid's chest issues increases during this season .

We will discuss 📚usages and guidelines abou vicks in this post .

Most mother while treating their kids at home for cough 🤧and cold must have used these vicks .

We will try to answer important questions❓ in this post :::

When to use VICKS ❓
Are they safe ❓
Are they effective ❓
What is their mechanism of action ❓
How to use them ❓
What are precaution ❓

1---When to use them ❓

These are used for relieving cough🤧 and chest congestion in kids.

2---Are they safe ❓

Yes they are safe ,
they are two types on without camphore🧴
( CHEST RUB-BABY RUB ) that can be given after three months of baby age and other other one containg Camphor🧴 (VAPO RUB) that is used after two years of age

3---Are they effective ❓

Yes as per research thery efective

4---What is their mechanism of action ❓

After applying skin it converts into vapour💦 and those vapoure go to respiratory passages👃 while inhalation . Ingredients in it cause opening of respiration airways🫁 .

5---How to use it ❓

Vicks is a topical ointment🧴, meaning a person has to rub it directly on to their skin. Parents 👨‍👨‍👦or caregivers can apply Vicks directly to a child’s neck, upper back, and chest, but should avoid putting it anywhere on the
face 🌝.

A person may wish to cover the treated area with a warm cloth🧥. Otherwise, clothing over the skin should be loose and allow for airflow so vapour💦 can flow to the nose .

6---What precautions should be taken while using viks for kids ❓

Never ingest it🍴.

Never put it in the
eyes👁️, mouth 👄, or nostrils👃.

Dont heat it with water as vapour💦 can go anywhere , can cause irritation of kids eyes👁️ .

Never put it on broken skin.

For kids dont use on hands👐 as they can put it into their eyes👁️ and mouth👄 which can be dangerous.

If you want to apply on feet 👣of your kids the cover it with sock🧦 .

After applying on chest, or belly please put on clothes 👕👖.

Hope this information will help you and your family👨‍👨‍👦.

May Allah keep our kids safe and healthy away from all ailments.
Ameen 🙏📿🤲.

Do share 💌it with your colleagues and friends💑 so they could get benefit from this information as our aim is child 👼health education.

ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار ، سر درد، آنکھوں میں درد ، الٹیاں، جسم کے مختلف حصوں سے خون آنا شامل ہے۔ احتیاط کریں ا...
26/11/2022

ڈینگی بخار کی علامات میں تیز بخار ، سر درد، آنکھوں میں درد ، الٹیاں، جسم کے مختلف حصوں سے خون آنا شامل ہے۔ احتیاط کریں اور اپنے آس پاس مچھروں کی افزائش نسل روکیں۔

پیٹ کے کیڑے🐛🪱 !!! ٹرے میں نظر آنےوالی چیز کوئی نوڈلز وغیرہ نہیں بلکہ اس بچے کے پیٹ سے نکلے  کیڑے🪱🐛ہیں۔ ۔جی ہاں ہاں یہ پی...
20/11/2022

پیٹ کے کیڑے🐛🪱 !!!

ٹرے میں نظر آنےوالی چیز کوئی نوڈلز وغیرہ نہیں بلکہ اس بچے کے پیٹ سے نکلے کیڑے🪱🐛ہیں۔ ۔

جی ہاں ہاں یہ پیٹ کے کیڑے ہیں۔

کچھ پیچدہ کیسز میں یہ
کیڑے 🐛🪱بڑے اور تعداد میں اتنے زیادہ ہوجاتے ہیں کے آنت کو ہی بند کر دیتے ہیں پھر آپریشن کے زریعے ہی انکو نکالا جا سکتا ہے۔

اس بچے کو پیٹ میں انتہاٸی سخت درد ,الٹی🤮 اور قبض ہو جانے کے بعد ہسپتال 🏥لایا گیا تھا۔ مریض کے معاٸنے اور ٹیسٹوں کے بعد بیماری کی تشخیص ہوٸ تو ڈاکٹرز 👨‍⚕️کو ایمرجینسی آپریشن کرنا پڑا۔

اللہ کا شکر 🙏ہے بچے کی حالت اب بہتر ہے۔

اس پوسٹ سے والدین کے لیے پیغام ✉️!!!

📝. اپنی اور بچوں کی صحت کے مسائل کو کبھی ہلکے سے نہ لیں۔
📝.اپنے بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے بچنے کے لیے اقدامات کریں جن میں

✍️ ہاتھ دھونا خاص طور پر کھانا پکانے سے پہلے, کھانا کھانے اور واش روم استعمال کرنے کے بعد

✍️اپنے بچوں کے ناخن تراشیں۔

✍️سبزیاں اور پھل🍅🍇 ہمیشہ اچھی طرح دھونے کے بعد کھائیں۔

✍️دو سال کی عمر کے بعد اپنے بچوں کو ہر چھے ماہ بعد اینٹی ورم (کیڑے مار )دوا💊 دینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

شربت زینٹل ( Zetal )دو چمچ ایک ساتھ یا
شربت ورماکس( vermox) ایک چمچ 🥄صبح و شام لگاتار 3 دن دیں۔

اسے اپنے پیاروں کے ساتھ
شیئر💌 کریں .اچھی معلومات کا پھیلانا صدقہ جاریہ ہے۔

اللہ ہم سب کو اور ہماری اولادکو ایسی مصیبتوں سے محفوظ رکھے!!!🙏📿🤲

_____________________

Address

Islamabad
ISLAMABAD

Telephone

+923453650177

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Azan Care Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Azan Care Clinic:

Shortcuts

Share

Category