07/02/2026
امریکا: 90 سالہ بیورلی ہینیٹ پرائس کو ان کے 67 سالہ شاندار تدریسی کیریئر کے اعتراف میں گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ وہ مشی گن کے ڈیٹرائٹ کنٹری ڈے اسکول میں انگریزی پڑھاتی ہیں اور ان کا کیریئر طویل عرصے سے طلبہ کی رہنمائی کا منبع رہا ہے۔
ٹیچر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ٹونی اور ایمی ایوارڈ یافتہ اداکار کورٹنی بی وانس بھی موجود تھے، جو ماضی میں بیورلی ہینیٹ پرائس کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ کورٹنی نے کہا کہ اپنی استاد نے مجھے خیالات کو مؤثر طریقے سے لکھنے اور منظم کرنے کا طریقہ سکھایا، جس کا فائدہ زندگی بھر مجھے پہنچا۔
کورٹنی بی وانس نے مزید کہا کہ یہ مہارت نہ صرف تعلیمی کامیابی کے لیے اہم ہے بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں بھی مددگار ثابت ہوئی ہے، اور اسی وجہ سے وہ اب تک اپنی ٹیچر سے رابطے میں ہیں۔ اس تقریب نے استاد کے طویل کیریئر اور ان کی طلبہ پر گہرے اثرات کو اجاگر کیا۔