Al Rehman Clinic

Al Rehman Clinic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Rehman Clinic, Family doctor, Islamabad.

سرعت انزال (مردانہ) + لیکوریا (خواتین)کیکر (ببول ) کی کچی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہو لے کر سایہ میں خشک کرکے سفوف ...
04/04/2020

سرعت انزال (مردانہ) + لیکوریا (خواتین)

کیکر (ببول ) کی کچی پھلیاں جن میں ابھی بیج نہ پڑا ہو لے کر سایہ میں خشک کرکے سفوف بنا لیں اور اس سفوف کے ہموزن مصری ملالیں صبح وشام 4ماشہ دودھ کے ہمراہ لیں کم ازکم ایک ماہ استعمال کریں ۔ شرطیہ نسخہ ہے۔
ا
مردوں اور عورتوں کے لئے ان بیماریوں میں مفید ھے—

کلونجی کے 7 حیران کن طبی فوائد..کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگاردائمی و موضی امراض کو ختم کرنے میں مددگاربیکٹیریاز کو ختم...
02/04/2020

کلونجی کے 7 حیران کن طبی فوائد..

کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار
دائمی و موضی امراض کو ختم کرنے میں مددگار
بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مددگار
سوزش کو ختم کرنے میں مددگار
امراض جگر روکنے میں مددگار
بلڈ شوگر بہتر بنانے میں مددگار
پیٹ کے السر کو ختم کرنے میں مددگار.

کہا جاتا ہے کہ کلونجی ہر مرض کی دوا ہے، تاہم اگر اس کہاوت کو مفروضہ بھی سمجھا جائے تو بھی کلونجی کے کئی طبی و غذائی فوائد ہیں، جو انسان کی بہتر صحت و نشما کے لیے لازمی ہیں۔

کلونجی کے حوالے سے غذائی و صحت کے ماہرین بھی اس بات پر متفق ہیں کہ یہ صرف کھانوں کو ذائقہ دار بنانے کا مصالحہ نہیں بلکہ اس کے حیران کن طبی فوائد بھی ہیں۔

کلونجی کو برصغیر میں کئی سالوں سے گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال کرکے کئی غذائی و طبی مسائل حل کیے جاتے رہے ہیں۔

جب کہ کلونجی کو کئی گھروں میں خواتین اپنی خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکوں میں بھی استعمال کرتی ہیں۔

کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار
کلونجی کے دانوں میں کولیسٹرول کو کم کرنے والی جزیات کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے، اس لیے یہ ہر طرح کے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

دائمی و موضی امراض کو ختم کرنے میں مددگار
کلونجی اینٹی آکسی ڈنٹ سے بھرپور غذا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ کلونجی انسانی جسم کو دائمی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

کلونجی کا کھانوں، پھلوں اور مشروب میں یومیہ استعمال انسانی جسم میں کینسر، ذیابیطس، موٹاپے اور دل کے امراض کو پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

بیکٹیریاز کو ختم کرنے میں مددگار
انسان کے بیمار ہونے کا ایک بہت بڑا سبب بیکٹیریاز ہیں، جو اتنے طاقتور ہوتے ہیں کہ صحت مند انسان کو بھی دیکھتے ہی دیکھتے بیمار کردیتے ہیں۔

کلونجی نہ صرف بیکٹیریاز کو ختم کرتی ہے، بلکہ یہ جلد پر ہونے والے انفیکشنز کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ہے۔

سوزش کو ختم کرنے میں مددگار
کلونجی میں پائی جانے والی خصوصی جزیات نہ صرف سوزش اور تیزابیت کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں، بلکہ نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امراض جگر روکنے میں مددگار
انسانی جسم اور زندگی کے لیے جگر انتہائی اہم ہوتا ہے اور خوش قسمتی سے کلونجی میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ جگر کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

کلونجی کھانوں، مشروب اور دیگر غذاؤں میں شامل کیمیکل سے اٹھنے والی جگر کی بیماریوں کو روکتی ہے۔

بلڈ شوگر بہتر بنانے میں مددگار
مختلف تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ کلونجی نظام ہاضمہ کو درست کرکے انسان میں بھوک بڑھانے سمیت انسانی جسم میں داخل ہونے والی غذاؤں کو صاف کرکے بلڈ شوگر کو بھی بہتر بنانے کا کام کرتی ہے۔

پیٹ کے السر کو ختم کرنے میں مددگار
کلونجی جہاں سوزش اور تیزابیت کو ختم کرتی ہے، وہیں اس میں شامل خصوصی اجزاء پیٹ کے السر کو بھی کم یا ختم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

آپ کی زبان کی حالت آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟انسانی جسم میں زبان کی حیثیت ایک ایسے عضو کی ہے جس کی مدد سے ہم ت...
18/03/2020

آپ کی زبان کی حالت آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

انسانی جسم میں زبان کی حیثیت ایک ایسے عضو کی ہے جس کی مدد سے ہم تمام جسم کی صحت کا جان لیتے ہیں۔

آئیے آپ کو زبان سے صحت کے بارے میں حال جاننے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔یہ معلومات اس لئے بھی اہم ہیں کہ یہ کسی دن آپ کی یا آپ کے پیاروں کی زندگی بھی بچا سکتی ہیں۔ زبان کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتاہے یعنی زبان کی چونچ، درمیانی حصہ اور اس کی جڑ(سب سے پچھلا حصہ)۔

صحت مند زبان اگر ہمارا معدہ بالکل ٹھیک کام کررہا ہو اور ساتھ ہی جسم کے دیگر اعضاء صحت مند ہوں تو زبان کا رنگ سرخی مائل ہونے کے ساتھ اس پر سفید فلم کی کوٹنگ ہوتی ہے جو کہ ہمارے نظام انہضام کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ زبان پرسفید موٹی تہہ اگر آپ کی زبان پر سفید رنگ کی دبیز تہہ موجود ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم صحیح طریقے سے اپنا فعل انجام نہیں دے رہا اور کہیں نہ کہیں آپ کی صحت میں مسئلہ درپیش ہے۔

پیلی تہہ والی زبان اگر زبان پر لگی تہہ پیلے رنگ کی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے جس کی وجہ سے آپ کو انفیکشن ہوسکتی ہے۔ نیم سفید زبان اس طر ح کی زبان ہمارے معدے کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس کی وجہ سے رفع حاجت میں تکلیف،شدید سردی کا لگنا،بہت زیادہ تھکاوٹ اور پیٹ میں درد ہوسکتی ہے۔اگر زبان پیلی اور خشک ہو تو یہ جسم میں خون کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے اور یہ علامت مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ ہوتی ہے۔ سرخ چمکدار زبان

اس طرح کی رنگت ہمارے جسم میں شدید انفیکشن کی جانب اشارہ ہے۔ابتداء میں زبان کی نوک سرخ ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے ویسے ویسے بقیہ زبان بھی سرخ ہونا شروع ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی اس پر سرخ دھبے بھی بننے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے بے خوابی اور بے چینی ہوسکتی ہے۔

اطراف کی جانب سے سرخ زبان اگر زبان کے اطراف سرخ ہوں تو اس کی وجہ بہت زیادہ مصالحے والی غذائیں اور الکوحل کااستعمال ہے۔اس قسم کی زبان کامطلب ہماری انتڑیوں میں خرابی ہے اور ساتھ ہی جگرمیں گرمی ہے۔اس کے علاوہ یہ دوران خون میں خرابی،وٹامن کی کمی،گلے کی خرابی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ جامنی زبان اس طرح کی زبان خواتین میں اس وقت دیکھنے کومل سکتی ہے جب انہیں ایام کے دنوں کی تکلیف ہو۔اس کی بڑی وجہ جسم میں وٹامنB2کی کمی بتائی جاتی ہے۔

ایسے لوگ جوجسم میں مستقل درد کاشکار رہیں ان کی زبان کا رنگ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ نیلی زبان اس طرح کی زبان انتہائی خطرناک بیماریوں کی علامت سمجھی جاتی ہے اور اس کا جلد علاج کیا جانا انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔اس طرح کی رنگت کی وجہ دل یا نظام تنفس میں خرابی ہے اور اس طرح کی زبان کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری،دمہ،دل کی خرابی،نمونیا لاحق ہوسکتا ہے۔

پیلی زبان اس طرح کی زبان خال خال ہی دیکھنے کوملتی ہے اوراس کی ایک وجہ یرقان ہوسکتی ہے۔ کالی زبان بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ہماری زبان سیاہ ہوجائے لیکن اس کی کچھ وجوہات میں تمباکو کا استعمال،خراب اور گندے دانت،سانس کی بدبو ،مخصوص ماؤتھ واش کا استعمال اور ادویات شامل ہیں۔

صبح سویرے گر م پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے کے انسانی صحت پر اثرات.لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہ...
09/03/2020

صبح سویرے گر م پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے کے انسانی صحت پر اثرات.

لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اگر آپ پانی کو نیم گرم کرلیں، اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد بھی ڈال لیں اور اس مشروب کو صبح نہار منہ پئیں تو اس کے فوائد کا شمار ممکن نہیں۔

چند اہم فوائد جو آپ کو اس مشروب سے حاصل ہوں گے درج ذیل ہیں۔

1 ۔لیموں اور شہد میں پائے جانے والے الیکٹرولائٹ، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیزیم جسم کو تروتازہ کرتے ہیں اور پانی کی کمی فوراً پوری ہوجائے گی۔
2 ۔جوڑوں اور پٹھوں کا درد غائب ہوجائے گا۔
3 ۔نظام انہظام بہتر ہوجائے گا۔
4 ۔جسم میں خامروں کی بہتات ہوجاتی ہے۔
5 ۔جگر کی صفائی ہوجائے گی۔
6 ۔گلے کے انفیکشن اور سوزش سے نجات مل جاتی ہے۔
7 ۔آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔
8 ۔جسم میں بیماری سے بچانے والے اینٹی آکسیڈنٹ پیدا ہوتے ہیں۔
9 ۔عصبی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ سے نجات ملتی ہے۔
10 ۔خون کی شریانوں کی صفائی ہوتی ہے۔
11 ۔بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔
12 ۔یہ مشروب جسم میں PH کا لیول بڑھاتا ہے جس سے بیماریوں کی روک تھام ہوتی ہے۔
13 ۔وٹامن سی کی مدد سے جلد صاف اور صحتمند ہوجاتی ہے۔
14 ۔یورک ایسڈ تحلیل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
15 ۔یہ حاملہ ماﺅں کیلئے بہت ہی مفید ہے، یہ ماں کو وائرس اور فلو سے بچاتا ہے اور بچے کی ہڈیاں اور عصبی نظام خصوصاً دماغ کو مضبوط بناتا ہے۔
16 ۔سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔
17 ۔گردے اور پینکریاز کی پتھری تحلیل ہوجاتی ہے۔
18 ۔لیموں کا پیکٹن فائبر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
19 ۔دانت کے درد اور مسوڑھوں کے مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔
20 ۔لیموں کی الکلی خصوصیات کینسر کے خطرات کو کم کردیتی ہیں

زعفرانی کیپسول۔  منی کو گاڑھا کرتا ہے نفس کے ڈھیلے پن کے لیےمفید ہے۔اعصابی کمزوری اور مردانہ کمزوری دور کرتا ہے.سرعت انز...
25/02/2020

زعفرانی کیپسول۔

منی کو گاڑھا کرتا ہے نفس کے ڈھیلے پن کے لیے
مفید ہے۔
اعصابی کمزوری اور مردانہ کمزوری دور کرتا ہے.
سرعت انزال میں مفید ہے۔
ایک ماہ بعد سپرمز کی رپورٹ کروا کے رزلٹ چیک کرسکتے ہیں۔
زعفران،ریگ ماہی اور ثعلب مصری اور اسی طرح کے اجزاء کے مرکب سے تیار شدہ۔
چیز اور معیار کی گارنٹی۔ شفا منجانب اللہ۔

اور اس کے ساتھ طلاء بھی نفس کی مالش کے لیے جو نفس کی ہر قسم کی خرابی ٹیڑھا پن ڈھیلا پن کو ختم کرکے سخت کردیتا ہے..
دونوں اشیاء کیپسول اور طلاء آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں دو ماہ کا مکمل کورس ہے دوبارہ دوائی کی ضرورت نہیں پڑے گی . انشااللہ
مکمل کورس کی قیمت12000 ہے.
آپ ایک ماہ کا کرکے بھی کورس منگوا سکتے ہیں۔
واٹس ایپ و کال نمبر 0332.7756755

بہت سے بھائی انباکس میں دوائی دوا کی قیمت کا پوچھتے ہیں۔
ہیں اس لیے آج قیمت اور مکمل کورس سینڈ کررہا ہوں جس نے دوا منگوانی ہو وہ رابطہ کرسکتا ہے۔
اور یہ دوائی ہم اپنے مطب پر مریضوں کو استعمال کرواتے ہیں تجربہ شدہ اور رزلٹ ایبل ہے۔

کالے چنے.....چنے بڑی مفید غذا ہے۔ اسی لیے بحیرہ روم میں ساڑھے سات ہزار سال قبل اِسے بطور اناج بویا گیا۔ یہ دنیا کے قدیم ...
25/02/2020

کالے چنے.....

چنے بڑی مفید غذا ہے۔ اسی لیے بحیرہ روم میں ساڑھے سات ہزار سال قبل اِسے بطور اناج بویا گیا۔ یہ دنیا کے قدیم ترین اناجوں میں شامل ہے۔

چنا دالوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی دو بنیادی اقسام ہیں:کالا چنا اور سفید چنا۔ دونوں وٹامن اور معدنیات سے بھرپور غذا ہیں۔ بھارت، پاکستان، ترکی، آسٹریلیا اور ایران میں چنا کثیر تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔
چنا ایک دو نہیں کئی طبی فوائد رکھتا ہے۔ اس میں فولاد، وٹامن بی 6، میگنیشم، پوٹاشیم اور کیلشیم کافی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جبکہ فاسفورس، تانبے اور میگنیز کی بھی خامی مقدار ملتی ہے۔

چنے کے فوائد درج ذیل ہیں۔
وزن کم کیجیے
چنے میں ریشہ (فائبر) اور پروٹین کثیر مقدار میں ملتے ہیں۔ پھر اس کا گلائسیمک انڈکس بھی کم ہے۔ اسی بنا پر چنا وزن کم کرنے کے سلسلے میں بہترین غذا ہے۔ کیونکہ عموماً ایک پلیٹ چنے کھا کر آدمی سیر ہوجاتا ہے اور پھر اُسے بھوک نہیں لگتی۔
دراصل چنے کا ریشہ دیر تک آنتوں میں رہتا ہے۔ لہٰذا انسان کو بھوک نہیں لگتی۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو مرد و زن دو ماہ تک چنے کو اپنی بنیادی غذا رکھیں، وہ اپنا آٹھ پونڈ وزن کم کرلیتے ہیں۔ یاد رہے، ایک پیالی چنے عموماً پیٹ بھر دیتے ہیں۔
نظام ہضم کا معاون
چنے میں ریشے کی کثیر مقدار اُسے نظام ہضم کے لیے بھی مفید بناتی ہے۔ یہ ریشہ آنتوں کے جراثیم (بیکٹریا) کو مختلف مفید تیزاب مہیا کرکے انھیں قوی بناتا ہے۔ نتیجتاً وہ آنتوں کو کمزور نہیں ہونے دیتے اور انسان قبض و دیگر تکلیف دہ بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
ضد تکسیدی مادوں کی فراہمی
انسانی جسم میں آزاد ا اصلیے (مضر صحت آکسیجن سالمے) مختلف اعضا کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ضد تکسیدی مادے(Antioxidants)انہی سالمات کا توڑ ہیںجو مختلف صحت بخش غذائوں میں ملتے ہیں۔ ان غذائوں میں چنا بھی شامل ہے۔ چنوں میں مختلف ضد تکسیدی مادے مثلاً مائریسٹین(Myricetin)، کیمفوریل، کیفک ایسڈ، وینلک ایسڈ اور کلوروجینک ایسڈ وغیرہ ملتے ہیں۔ ان کے باعث چنا مجموعی انسانی صحت کے لیے بہت عمدہ غذا ہے۔
کولیسٹرول میں کمی
جسم میں کولیسٹرول بڑھ جائے،تو امراض قلب میں مبتلا ہونے اور فالج گرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ چنے اپنے مفید غذائی اجزا کی بدولت فطری انداز میں کولیسٹرول کی سطحکم کرتے ہیں۔ ایک تجربے میں ماہرین نے ان مرد و زن کو ایک ماہ تک آدھی پیالی چنے کھلائے جن کے بدن میں کولیسٹرول زیادہ تھا۔ ایک ماہ بعد ان کے کولیسٹرول میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
دراصل چنے میں فولیٹ اورمیگنیشم کی خاصی مقدار ملتی ہے۔ یہ وٹامن و معدن خون کی نالیوں کو طاقتور بناتے اور انھیں نقصان پہنچانے والے تیزاب ختم کرتے ہیں۔ نیز حملہ قلب(ہارٹ اٹیک)اِمکان بھی کم ہوجاتا ہے۔
گوشت کا بہترین نعم البدل
چنے میں خاطر خواہ پروٹین ملتا ہے۔ اگر اسے کسی اناج مثلاً ثابت گندم کی روٹی کے ساتھ کھایا جائے، تو انسان کو گوشت یا ڈیری مصنوعات جتنی پروٹین حاصل ہوتی ہے اور بڑا فائدہ یہ ملتا ہے کہ نباتی پروٹین زیادہ حرارے یا سیچوریٹیڈفیٹس نہیں رکھتی۔
ذیابیطس کی روک تھام
چنے اور دیگر دالیں کھانے والے ذیابیطس قسم 2 کا شکار نہیں ہوتے۔ وجہ یہ ہے کہ یہ غذائیں زیادہ ریشہ اور کم گلائسیمک انڈکس رکھتی ہیں۔ اسی باعث ان میں موجود کاربوہائیڈریٹ آہستہ آہستہ ہضم ہوتے ہیں۔ اسی عمل کے باعث ہمارے خون میں شکر یک دم اوپر نیچے نہیں ہوتی اور متوازن رہتی ہے۔
یاد رہے، انسان جب کم ریشے والی کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذا کھائے، تو اُس کے خون میں شکر بہت تیزی سے اوپر نیچے ہوتی ہے۔جب یہ عمل معمول بن جائے، تو انسولین نظام گڑبڑا جاتا ہے۔ یوں ذیابیطس قسم 2جنم لیتا ہے۔
توانائی میں اضافہ
چنے میں شامل فولاد، مینگنیز اور دیگر معدن و حیاتین انسانی قوت بڑھاتے ہیں۔ اسی لیے چنا حاملہ خواتین اور بڑھتے ہوئے بچوں کے لیے بڑی مفید غذا ہے۔ یہ انھیں بیشتر مطلوبہ غذائیت فراہم کرتا ہے۔
مزید برآں چنا ساپونینز (Saponins) نامی فائٹو کیمیکل رکھتا ہے۔ یہ کیمیائی مادے ضد تکسید کا کام دیتے ہوئے خواتین کو سینے کے سرطان سے بچاتے۔ نیز ہڈیوں کی بوسیدگی کے مرض سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔
چنوں کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ اُسے کئی ماہ تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے اور ان کی غذائیت کم نہیں ہوتی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انھیں بھگونے کے بعد استعمال کیا جائے،تو بہتر ہے۔ یوں وہ جلد ہضم ہوجاتے ہیں۔ چنوں کو چار تا چھ گھنٹے بھگونا کافی ہے۔ بھگونے کے بعد چنے جتنی جلد استعمال کیے جائیں، بہتر ہے۔ چنے بھگوتے ہوئے اُن میں تھوڑا سا نمک اور میٹھا سوڈا ڈال لیا جائے، تو وہ جلد گل جاتے ہیں۔

چست رکھنے والی چند اغذیہ..بعض غذاؤں کو لازمی جزوبنانے سے جسم میں پھرتی اور دماغ میں تازگی اور یکسوئی پیدا ہوتی ہے لیکن ک...
24/02/2020

چست رکھنے والی چند اغذیہ..

بعض غذاؤں کو لازمی جزوبنانے سے جسم میں پھرتی اور دماغ میں تازگی اور یکسوئی پیدا ہوتی ہے لیکن کافی اور چائے کے مقابلے میں یہ زیادہ پرتاثیر اور بہتر ثابت ہوتی ہیں۔

جان لیں کہ ذہنی طور پر حاضر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ جاگتے رہیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا حافظہ بھی بہتر ہو اورفیصلہ کرنے کی قوت بھی بہترین ہو۔

سیب:

سیب میں قدرتی شکر اور فائبر (ریشے) کی بہت زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔ جسم میں جاکر سیب دھیرے دھیرے ہضم ہوتا ہے اور گلوکوز خارج کرتا رہتا ہے جو دماغ کو توانا رکھتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ سیب میں ایک اہم شے کیورسٹن موجود ہوتی ہے جو اعصابی خلیات کی سوزش کو دور کرتے ہیں۔ ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیب کا باقاعدہ استعمال نیوروٹرانسمیٹر کو طاقتور بناکر الزائیمر اور دیگر امراض کو دور کرتا ہے۔

مگرناشپتی: (ایواکیڈو)

ایواکیڈو یا مگرناشپتی اب پاکستان کے بڑے اسٹورز پر دستیاب ہے لیکن یہ باہر سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اس میں موجود کئی اہم اجزا دماغی کیفیت، صلاحیت اور افعال کو بڑھاتے ہیں۔ اس کے خاص لحمیات یعنی فیٹس دماغی اعصاب اور ان کے سگنلز کو بہتر بناکر دماغ کو چاق و چوبند رکھتے ہیں۔

گہرے سبز پتوں والی سبزیاں:

پالک اور گہری رنگت والے پتوں کی سبزیاں دماغ کو برق رفتاری عطا کرتی ہیں۔ ان میں فولک ایسڈ اور وٹامن بی 9 کی وافر مقدار ہوتی ہے جنہیں فولیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اگر جسم میں ان اجزا کی کمی ہوجائے تو اس سے ڈپریشن کا مرض لاحق ہوسکتا ہے۔ کیونکہ اس سے دماغ کے اندر کیمیائی توازن متاثر ہوجاتا ہے۔

ناشتہ:

جی ہاں صبح کا ناشتہ آپ کے ذہن کو تازہ و بہتر رکھنے کی سب سے پہلی کلید ہے۔ خواہ دلیہ کھائیں، انڈہ یا دہی ۔ ناشتے میں ان کا استعمال مختصر مدت کی یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ جو لوگ صبح کے ناشتے میں یہ چیزیں استعمال کرتے ہیں وہ امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھاپاتے ہیں۔

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے اجزاء..چینی باریک 100 گرام پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا 20 گرام اور ست پو...
23/02/2020

معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے اجزاء..

چینی باریک 100 گرام پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا 20 گرام اور ست پودینہ 3گرام
معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کی ترکیب تیاری
چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا
کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ
رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔
معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کا طریقہ استعمال
آدھا چمچ کھانے کے بعد دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی
لےسکتے ہیں۔
معدہ کی گیس قبض اور تمام امراض معدہ کا علاج کے نسخہ کے فوائد
اس کا سب سے پہلا فائدہ تو یہ ہے کہ سینے کی جلن پیاس کی زیادتی گرمی کی شدت کھانا ہضم نہ
ہونا یا ہضم ہوئے بغیر نکل جانا دائمی قبض ہونا اجابت کھل کر نہ آنا ذہنی تفکرات ذہنی دبائو بچوں
کے دست اجابت بچوں کی الٹی بچوں کا موٹا تازہ نہ ہونا بھوک نہ لگنا طلب غذا کی نہ ہونا تھوڑا سا
کھا کر چھوڑ دینا اور بڑوں کیلئے ایسے جو قے متلی سے بدحال ہوجاتی ہیں یا کسی چیز کو کھانے کو
جی نہیں چاہتا یا ایسے مصروف لوگ جو وقت بے وقت کھانا کھاتے ہیں پھر انہیں صحیح ہضم نہیں ہوتا...

خواتین،کے لیکوریا کا ،علاج...سیلان الرحم یعنی کہ ،لیکوریا، عورتوں کے حسن و جمال اور اس کی صحتبرباد کرنے والی بیماری ہے ۔...
22/02/2020

خواتین،کے لیکوریا کا ،علاج...

سیلان الرحم یعنی کہ ،لیکوریا، عورتوں کے حسن و جمال اور اس کی صحت
برباد کرنے والی بیماری ہے ۔
علامات
اندام نہانی سے سفید پانی آہستہ آہستہ خارج ہو تا ہے مریض کے چہرے کی رنگت
زرد اور مٹیالے رنگ کی ہو جاتی ہے ہاتھ اور پاوں کے تلے جلتے رہتے ہیں کمر میں
درد رہتا ہے معدہ میں تیزابیت رہتی ہے ٹانگوں میں درد اور پٹھوںمیں کھنچاؤرہتا ہے،
50گرام،کالی مرچ20،گرام،پودینہ خشک30گرام
سونٹھ20گرام،کشتہ قلعی20گرام،اسگندھ30گرا،گوند کیکر20گرام
ترکیب تیاری۔
تمام ادویہ کا سفوف بنا لیں
مقدار خوراک،آدھا چمچ چائے والا صبح و رات کھانےکے ،ایک گھنٹہ بعد ایک گلاس تازہ
پانی کے ساتھ استعمال کریں
فوائد،ہر قسم کے لیکوریا کو ختم کرتا ہے یہ نسخہ اور لیکوریا کی وجہ سے پیدا شدہ تمام
خرابیاں بھی درست ہوجاتی ہیں
نوٹ
اس نسخہ کا استعمال ایک ماہ تک استعمال کرسکتے ہیں اللھ کے فضل سے مکمل افاقہ ہوگا...

چار چیزیں استعمال میں لائیں لاجواب قوت پائیں..غذا کا قوت مردمی سے گہرا تعلق ہے جو خوراک ہم روز مرہ کھاتے ہیں‘ وہی معدہ م...
22/02/2020

چار چیزیں استعمال میں لائیں لاجواب قوت پائیں..

غذا کا قوت مردمی سے گہرا تعلق ہے جو خوراک ہم روز مرہ کھاتے ہیں‘ وہی معدہ میں ہضم ہوکر خون پیدا کرتی ہے۔ پھر خون سے مادہ تولید تیار ہوتا ہے جو زندگی کا جوہرخاص اور لذتوں کا سرچشمہ ہے۔ لہٰذا ایسی غذاؤں کا اہتمام رکھنا چاہیے جن سے قوت مردمی ہمیشہ قائم رہے۔ کچھ مقوی باہ غذائیں تحریر کی جاتی ہیں۔

کھجور: کھجور کھانے سےقوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے جو بچہ پیدا ہو اس کیلئے تازہ کھجور سے بہتر کوئی غذا نہیں اگر تازہ کھجور نہ مل سکے توخشک ہی سہی اگر کھجور سے بہتر کوئی اور چیز ہوتی تو اللہ تعالیٰ حضرت مریم علیہ السلام کو ولادت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے وقت وہی چیز کھلاتا۔ سورۂ مریم میں ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مریم علیہ السلام کو حکم فرمایا کہ کھجور کا تنا پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ پکی کھجوریں گر پڑیں گی۔ اس سے معلوم ہوا کہ زچہ کیلئے کھجور سے بہتر کوئی غذا نہیں۔ کھجور مزاج میں گرمی اور قوت پیدا کرتی ہے۔ ابونعیم نے کتاب الطب میں لکھا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کھجور کو مکھن کیساتھ بہت عزیز رکھتے تھے۔ علماء نے لکھا ہے کہ اس کو کھانے سے قوت باہ زیادہ ہوتی ہے۔ بدن بڑھتا ہے‘ آواز صاف ہوتی ہے۔

دودھ: ابونعیم نے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے نقل کیا ہے کہ پینے کی چیزوں میں رسول کریم ﷺ کے نزدیک دودھ بہت عزیز تھا۔ یہ قوت باہ پیدا کرتا ہے‘ معدہ میں جلد ہضم ہوجاتا ہے‘ بدن کی خشکی کو دورکرتا ہے‘ منی پیدا کرتا ہے‘ چہرہ کا رنگ سرخ کرتا ہے‘ دماغ کو قوی کرتا ہے۔

شہد: ابونعیم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے نزدیک شہد بہت پیارا اور عزیز تھا۔ حضور ﷺ کو شہد اس لیے زیادہ محبوب تھا‘ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس میں شفاء ہے‘ شہد کے بے شمار فائدے ہیں‘ نہار منہ چاٹنے سے بلغم دور کرتا ہے‘ معدہ صاف کرتا ہے‘ معدہ کو اعتدال پر لاتا ہے‘ دماغ کو قوت دیتا ہے‘ قوت باہ میں تحریک پیدا کرتا ہے‘ مثانہ کیلئے مفید ہے‘ مثانہ اور گردے کی پتھری کو خارج کرتا ہے‘ پیشاب کے بند ہونے کو کھولتا ہے‘ فالج‘ لقوہ کیلئے فائدہ مند ہے۔ ریاح خارج کرتا ہے‘ بھوک زیادہ لگاتا ہے‘ مکھن اور شہد ملا کر کھایا جائے تو جوڑوں کیلئے مفید ہے اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔

فلفل دراز: جس کو چھوٹی پیپل بھی کہتے ہیں‘ مقوی دماغ‘ مقوی معدہ اور محرک باہ ہے۔ بلغم کو دور کرتی ہے‘ نگاہ کو تیز کرتی ہے‘ دودھ میں جوش دیکر پینا بےحد مفید ہے۔
دارچینی‘ لونگ‘ کالی مرچ: بڑی زبردست مقوی و متحرک باہ ہیں۔ خصوصاً بوڑھے شخص کیلئے فائدہ مند ہیں۔ اعصاب اور جوڑوں کے درد کیلئے مفید ہیں۔

زعفران: زبردست مقوی باہ ہے‘ دل و دماغ اور بصارت کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔ دوسری ادویات میں شامل کرنے سے ان کے اثرات کو تیز اور سریع الاثرات بناتا ہے‘ مقوی معدہ‘ مقوی قلب و جگر ہے۔

ہریسہ: ہریسہ جسم میں زبردست قوت پیدا کرتا ہے اور مقوی باہ ہے۔ ہریسہ میں کٹے ہوئے گیہوں‘ گوشت‘ گھی اور مصالحہ ڈال کر پکایا جاتا ہے۔بعض حکماء کے نزدیک ہریسہ میں چالیس مردوں کے برابر قوت ہے۔بڑے بڑے حکماء مردانہ کمزوری کے مریضوں کو صرف ہریسہ کھانے کی تلقین کرتے تھے۔

پشت کا گوشت: ابونعیم بن عبداللہ جعفر سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا ہے کہ پشت کا گوشت تمام گوشت سے بہتر ہے۔ علماء نے لکھا ہے کہ حکمت کی رو سے اس گوشت میں قوت باہ زیادہ ہوتی ہے۔ (طب نبویؐ)

خوشبو: خوشبو کا روح انسانی سے خصوصی تعلق ہے۔ اس کا اثردل و دماغ پر فوراً بجلی کی مانند ہوتا ہے‘ خوشبو اور باہ میں گہرا تعلق ہے۔سفرالسادۃ میں لکھا ہے کہ حضور نبی اکرمﷺ کی خدمت میں جب کوئی خوشبو پیش کرتا تو آپﷺ اس کو رد نہ فرماتے اور آپﷺ کا فرمان ہے کہ اگر کوئی شخص خوشبو دے تو اس کو رد نہ کرے۔

چارچیزیں:امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں قوت باہ کو بڑھاتی ہیں۔ 1۔چڑیوں کا کھانا۔ 2۔اطریفل کھانا۔ 3۔مغز پستہ کھانا۔ 4۔ترہ تیزک کھانا۔ (احیاء العلوم)

انڈے: بعض حکماء کے نزدیک انڈے بھی قوت باہ کو بڑھانے کا مؤثر ذریعہ ہیںخاص طور پر جن کو جراثیم کی کمی کی وجہ سے بے اولادی جیسے مرض کا سامنا ہے اگر وہ دیسی انڈے کا استعمال جاری رکھیں تو اس مرض سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

حسیس: بعض روایات میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے منقول ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ کو حسیس بہت پسند تھا۔ حسیس تین چیزوں سے مل کر بنتا ہے۔ کھجور‘ مکھن اور جما ہوا دہی۔ اس غذا سے بدن قوی ہوتا ہے اور قوت باہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ روغن زیتون کا کھانا اور مالش کرنا‘تل اور کھجور ملا کر استعمال کرنا‘ کلونجی‘ لوبیر وغیرہ قوت باہ کو بڑھاتے ہیں اور متحرک باہ ہیں۔
بالوں کادور کرنا: حضرت ہزیل بن الحکیم کہتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ کا ارشاد ہے کہ ’’بدن سے بالوں کا جلد دور کرنا قوت باہ کو بڑھاتا ہے۔ (طب نبویؐ) اس سے اطباء کے نزدیک زیرناف (ناف کے نیچے) بال مراد ہیں۔

لہسن: امام جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے جمع الجوافع میں دیلمی سے روایت نقل کی ہے اور دیلمی نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے حدیث نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے لوگو! لہسن کھایا کرو کیونکہ اس میں بیماریوں سے شفاء ہے۔‘‘ لہسن میں بہت فوائد ہیں۔یہ ورم کو تحلیل کرتا ہے‘ حیض کو کھولتا ہے‘ پیشاب کو جاری کرتا ہے‘ معدہ سے ریاح نکالتا ہے‘ مرطوب مزاج والوں میں قوت باہ پیدا کرتا ہے‘ منی کو زیادہ کرتا ہے اور گرم مزاج والوں میں منی کو خشک کرتا ہے‘ معدہ اور جوڑوں کے درد کو فائدہ پہنچاتا ہے۔

جسمانی وزن میں اضافہ کیسے کریں؟ویسے تو اکثر افراد اپنا جسمانی وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہ...
21/02/2020

جسمانی وزن میں اضافہ کیسے کریں؟
ویسے تو اکثر افراد اپنا جسمانی وزن کم کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس میں اضافے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

مگر وزن میں کمی کی طرح اس میں اضافہ بھی کوئی آسان کام نہیں تاہم اس کی وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں جیسی جینز، ادویات، تناﺅ، کوئی طبی مسئلہ اور ذہنی صحت کے امراض جیسے ڈپریشن، ذہنی بے چینی یا دیگر۔

تاہم اگر آپ جسمانی وزن میں اضافہ چاہتے ہیں تو ایسا بھی ممکن ہے مگر یہ راتوں رات نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے کافی کوشش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

اگر تو آپ کے لیے جسمانی وزن میں اضافہ مشکل ثابت ہورہا ہے تو اچھا خیال یہی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کیا جانا چاہئے، صحت کے کچھ مسائل جیسے نظام ہاضمہ کی بیماریاں وزن میں کمی کا باعث بنتی ہیں، اس کے علاوہ میٹابولزم بھی بہت تیز ہوسکتا ہے، تو ان وجوہات کو جاننا اور اس کا علاج کرانا جسمانی وزن میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

کچھ لوگ تناﺅ یا ڈپریشن کے دوران جسمانی وزن سے محروم ہوجاتے ہیں اور اس میں اضافہ اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے، ایسا ہونے پر ضروری ہے کہ کسی ڈاکٹر کی مدد لی جائے تاکہ وہ کھانے کی خواہش نہ ہونے اور جسمانی وزن میں کمی کے باعث بننے والے جذباتی مسائل کی جانچ کرکے ان کا تدارک کرسکے۔

ایک بڑی پلیٹ بھر کر کھانا بہت مشکل کام ہوسکتا ہے تو ایسا کرنے کی بجائے دن بھر میں تھوڑی تھوڑی مقدار میں کئی بار کھانا بہترین حل ہے، ہر دو سے تین گھنٹے بعد کھانا طبیعت کو بوجھل کیے بغیر بڑی تعداد میں کیلوریز کو جسم کا حصہ بناتا ہے۔

جسمانی توانائی بڑھنے والے مشروب کیلوریز کے حصول کا آسان ذریعہ ہیں جو پیٹ پر گراں بھی نہیں گزرتے، وتامنز اور غذائیت سے بھرپور مشروب اس حوالے سے بہترین ہوتے ہیں جبکہ زیادہ کیلوریز والے مشروب کو بھی ترجیح دی جاسکتی ہے جیسے دودھ اور جوس وغیرہ تاہم ڈائٹ مشروبات سے گریز کرنا چاہئے۔

یہ بہت ضروری ہے کہ صرف کیلوریز نہیں بلکہ صحت بخش اجزاءسے بھرپور غذا کا استعمال کرنا چاہئے، صحت کے لیے نقصان دہ چیزوں سے کیلوریز کا حصول دیگر طبی مسائل جیسے بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ذیابیطس اور امراض قلب کا بھی باعث بن سکتے ہیں۔ گریاں، زیتون کا تیل، خشک میوہ جات، پینٹ بٹر اور ایسے ہی دیگر غذاﺅں کا استعمال بڑھانا چاہئے۔

اگر تو جسمانی وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو جسم مضبوط کرنے والی ورزش کو ترجیح دی جانی چاہئے مگر وہ بھی ڈاکٹر کے مشورے سے، وزن اٹھانے سے کچھ کیلوریز تو جلتی ہیں مگر اس سے مسلز کا حجم بھی بڑھتا ہے۔ ورزش سے خوراک کی خواہش بھی بڑھتی ہے جس سے زیادہ کھانے میں مدد ملتی ہے۔

HONEY شہد کے خواصاور دیکھو تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں اور درختوں میں، اور ٹیلوں پر چڑھائی ہو...
15/02/2020

HONEY
شہد کے خواص

اور دیکھو تمہارے رب نے شہد کی مکھی پر یہ بات وحی کر دی کہ پہاڑوں اور درختوں میں، اور ٹیلوں پر چڑھائی ہوئی بیلوں میں، اپنے چھتے بنا اور ہر طرح کے پھلوں کا رس چوس اور اپنے رب کی ہموار کی ہوئی راہوں پر چلتی رہ۔ اس مکھی کے اندر سے رنگ برنگ کا شربت نکلتا ہے جس میں شفا ہے لوگوں کے لیے۔ یقینا اس میں بھی ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔ (النحل : ۶۸۔ ۶۹)

شہد قدرت کی طرف سے انسان کے لیے ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس میں منفرد قسم کی حیرت انگیز غذائی اور طبی خوبیاں ہیں۔ یہ ایک لیس دار اور میٹھا نیم شفاف سیال ہے جس کا رنگ زردی مائل بھورا ہوتا ہے۔ ترشی مائل شیریں ذائقہ رکھتا ہے۔ کچھ دیر پڑا رہنے کے بعد یہ غیر شفاف اور بلوری ہو جاتا ہے۔ صرف شہد کی مکھیاں ہی شہد اور شہد کا چھتا بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ شہد میں پائی جانے والی شکرین، کلوکوز (Glucose) اور سکروز (Succrose) پر مشتمل ہوتی ہیں۔ گلوکوز شکروں میں سب سے سادہ ہے۔ یہ زندہ حیوانوں کے خون میں اور پھلوں و سبزیوں میں پائی جاتی ہے۔ سکروز ایک چپکنے والا مادہ ہوتا ہے شہد میں بہت کم مقدار میں ہوتا ہے لیکن اس کی موجودگی شہد کو قابل ہضم بناتی ہے۔ شیخ الرئیس بو علی سینا کے مطابق شہد ایک قسم کی شبنم خفی ہے جو پھولوں و دوسرے نباتات پر گرتی ہے۔ اسے ایک خاص قسم کی نیش دار مکھی چوس کر اپنے چھتے میں کھانے کے واسطے جمع کرتی ہے۔

مختلف پھلوں اور پودوں سے حاصل ہونے والا شہد مختلف ہوتا ہے۔ اس میں شہد کی مکھی کو بھی دخل حاصل ہے۔ مکھی کے چوسنے کی وجہ سے اس میں گرمی، جلا اور نفخ زیادہ ہو جاتا ہے۔ جو شہد چھتے سے ٹپک کر نکلتا ہے وہ بہتر ہوتا ہے اور جو نچوڑنے سے حاصل ہوتا ہے، اس میں موم وغیرہ ملا رہنے سے اچھا نہیں ہوتا۔

بہترین شہد کی پہچان یہ ہے کہ وہ سرک، شفاف، گاڑھا خوش مزہ اور نہایت میٹھا ہوتا ہے۔ اس میں موم قطعی نہیں ہوتا اور دو انگلیوں کے درمیان لگانے سے تار بندھ جاتا ہے۔ یہ بطور دواء عام مستعمل ہے۔ دوسرا نمبر سفید رنگ کے شہد کا ہے یہ کھانے کے لیے بہتر سمجھا جاتا ہے۔ سبز و سیاہ اور ایک سال سے زائد کا پرانا اور تیز و تلخ اور ترش، بدبودار، بہت رقیق اور بے حد خشک شہد بھی استعمال کے لیے ٹھیک نہیں۔ پرانا اور خراب شہد مضر صحت ہے اور جنون و سوداوی امراض پیدا کرتا ہے۔ کوئی چیز شہد میں رکھنے سے خراب نہیں ہوتی....

Address

Islamabad
12345

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Rehman Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category