Hassan Khidmat Foundation

Hassan Khidmat Foundation Welcome to HKF page! We're dedicated to creating positive change through compassion and action. Together, we're transforming hope into reality. Follow us

Join our mission to address social issues and support communities worldwide.

15/01/2026

اگر آپ غریبوں کے درد کو سمجھنے والا، خدمتِ انسانیت کا عملی نمونہ ہسپتال دیکھنا چاہتے ہیں
تو شاہین میڈیکل کمپلیکس تشریف لا کر ضرور آئیں۔
یہاں علاج صرف دوا سے نہیں، خلوص اور ہمدردی سے کیا جاتا ہے۔

کیانی فیملی ٹرسٹ-حسن خدمت فاونڈیشنالحمدللہ 🤲 رمضان 2025 — خدمتِ خلق کا ایک یادگار سفررمضان المبارک 2025 میں، اللہ تعالیٰ...
08/01/2026

کیانی فیملی ٹرسٹ-حسن خدمت فاونڈیشن
الحمدللہ 🤲 رمضان 2025 — خدمتِ خلق کا ایک یادگار سفر

رمضان المبارک 2025 میں، اللہ تعالیٰ کے فضل اور آپ سب خیر خواہوں کے تعاون سے ہمیں یہ سعادت حاصل ہوئی کہ:

🍽 400 سے زائد افراد کو افطار
🌙 100 سے زائد افراد کو سحری

مہیا کی گئی۔

یہ صرف کھانا نہیں تھا، بلکہ محبت، عزت اور امید کا پیغام تھا۔
وہ دعائیں جو افطار اور سحری کے وقت لبوں پر آئیں، وہ آنکھوں کی چمک اور مسکراہٹیں — یہی ہماری اصل کمائی ہیں۔

ہم دل کی گہرائیوں سے ان تمام محسنوں، ڈونرز اور مددگاروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو اس نیکی کے سفر میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔
آپ کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہ تھا۔ 🌱

✨ ہمارا ہدف رمضان 2026
ان شاء اللہ، اگلے رمضان میں
🍽 1000 سے زائد افراد کو افطار و سحری فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

بہت جلد اس منصوبے کی مکمل تفصیلات اور طریقۂ شمولیت آپ سب کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
آئیے! مل کر انسانیت کی خدمت کے اس سفر کو مزید آگے بڑھائیں۔

کیونکہ بھوکے کو کھانا کھلانا، سب سے خوبصورت عبادت ہے۔ ❤️

16/12/2025
14/12/2025

دل کو چھو لینے والا لمحہ – انسانیت ابھی زندہ ہے

آج 14-12-2025، رات 10 بجے
شاہین میڈیکل کمپلیکس، بنی گالا
جو کہ کیانی فیملی ٹرسٹ اور حسن خدمت فاؤنڈیشن کی چھتری تلے خدمتِ انسانیت میں مصروف ہے،

ایک C-Section کا مریض آیا۔
انتہائی مجبور، پریشان اور بے بس…
انھوں نے کہا۔۔۔۔
“ہمارے پاس بہت کم پیسے ہیں…”

ہم نے ان سے کوئی سوال نہیں کیا،
کوئی بحث نہیں کی،
بلکہ پورے وقار اور عزت کے ساتھ ان کا C-Section کیا۔

یہ باتیں سننا اور پڑھنا شاید آسان لگتی ہیں،
مگر اللہ خوب جانتا ہے
کہ اگر آپ کا تعلق میڈیکل فیلڈ یا کسی ہسپتال سے ہو
تو اس مہنگائی کے دور میں
جو رقم انہوں نے ہمیں دی،
اسلام آباد میں شاید کسی بھی ہسپتال میں معمولی سی سرجری بھی ممکن نہ ہو۔

یہ سب اللہ کا کرم ہے۔

اللہ پاک ہمارے استادِ محترم
ڈاکٹر محمد بختیار کیانی صاحب کو اس عمل کا عظیم اجر عطا فرمائے
اور ان تمام لوگوں کو جزائے خیر دے
جو دن رات محنت کر کے
اس قافلے کو آگے بڑھانے میں شامل ہیں۔

ہم علاج نہیں بیچتے، ہم انسانیت نبھاتے ہیں۔

Send a message to learn more

03032218361
13/12/2025

03032218361

*کیانی فیملی ٹرسٹ اور حسن خدمت فاؤنڈیشن* ہر سال اسلام آباد کی سڑکوں پر کھڑے ہوئے مزدور طبقے کو بستر، جیکٹس اور گرم جرابی...
08/12/2025

*کیانی فیملی ٹرسٹ اور حسن خدمت فاؤنڈیشن* ہر سال اسلام آباد کی سڑکوں پر کھڑے ہوئے مزدور طبقے کو بستر، جیکٹس اور گرم جرابیں بانٹتے ہیں۔
اگر آپ کے گھر میں اضافی گرم کپڑے ہیں یا آپ نئے گرم کپڑے/ٹوپی/جرابیں/دستانے دینا چاہتے ہیں تو براہِ کرم انہیں 20 دسمبر 2025 سے پہلے شاہین میڈیکل کمپلیکس، بنی گالا میں جمع کروائیں۔
آئیں، اس نیک کام میں ہمارا ساتھ دیں اور ضرورت مندوں کے دلوں میں خوشی بکھیریں!

03032218361

Kiayani Family Trust / Hassan Khidmat FoundationActivity Date:08-12-2025Hand Pump Number 4Location: Akram Public School,...
08/12/2025

Kiayani Family Trust / Hassan Khidmat Foundation
Activity Date:08-12-2025

Hand Pump Number 4

Location: Akram Public School, Tehsil, District Kashmore

Esal-e-Sawab : Perpetual Charity (Sadqa-e-Jariya) for *Hasaam Nawaz*

"It is regrettable that in such a large school, there was no arrangement for drinking water for the children, and the students have to sit on mats (taat) to study. May Allah accept and approve this effort."
------------------------------------------------------
کیانی فیملی ٹرسٹ اور حسن خدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام پانی کے نلکے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔
خصوصی طور پر اُن مساجد میں جہاں قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے والے ننھے منھے طلبہ پیاسے بیٹھتے تھے، نہ پینے کا پانی تھا نہ ہی وضو کے لیے سہولت… دل ٹوٹ جاتا تھا یہ منظر دیکھ کر۔

الحمدللہ! اب تک 4 نلکے لگائے جا چکے ہیں، اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
ایک نلکہ: 15,000 روپے
آپ جس نلکے کا خرچ برداشت کریں گے، اُس پر آپ کے نام کی تختی نصب کی جائے گی—جو ہمیشہ کے لیے صدقۂ جاریہ بن کر آپ کے اعمال نامے میں شامل رہے گی۔

جو بھی اس نیکی میں حصہ ڈالنا چاہے، رابطہ کریں:
03032218361

🌧️ Jalalpur Pirwala Relief Mission – Update 🤲✨With heartfelt dedication and unwavering commitment, Dr. Mehmood Ul Hassan...
23/11/2025

🌧️ Jalalpur Pirwala Relief Mission – Update 🤲✨

With heartfelt dedication and unwavering commitment, Dr. Mehmood Ul Hassan, Founder of Hassan Khidmat Foundation, traveled to Jalalpur Pirwala on 21-11-2025 and returned to Islamabad (Bani Gala) on 23-11-2025 after personally supervising the entire relief operation. He is now back and ensuring all remaining matters are properly managed with full transparency.

During this noble mission, the following essential items were distributed among flood-affected families:

🌾 150 Ration Bags
⛺ 45 Tents
🛏️ 100 Warm Bedding Sets
🧥 100 Warm Jackets
🧦 100 Socks Sets (each set includes 16 pieces)

Such mercy, sincerity, and integrity are rare in today’s world.
May Allah bless Dr. Mehmood Ul Hassan with a long, healthy life and reward him abundantly for serving humanity with a pure heart. 🤲❤️

18/11/2025

See how HKF is spreading smiles and support in Jalalpur Pir Wala. Our team’s efforts show that small actions can make a big impact! ✨

18/11/2025

Watch our dedicated HKF team in action at Jalalpur Pir Wala! Hard work, care, and compassion for the community every step of the way. 💙

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hassan Khidmat Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Hassan Khidmat Foundation:

Share

Category