Dr of Soul

Directions Website

Dr of Soul Providing Mental Health Awareness
Our aim is to provide valuable knowledge to Students of Psychology and society related to mental health
Feel free to dm Us.

Thank You😊

03/09/2026

کسی کو اپنی طرف مائل کرنا ہو، یا چاہتے ہوں کہ کوئی آپ کو پسند کرنے لگے، تو ایک دلچسپ psychological trick یہ ہے کہ کبھی کبھی اس سے مدد مانگ لیں! عجیب لگ رہا ہے نا؟ لیکن Psychology میں اسے Ben Franklin Effect کہا جاتا ہے۔ اس concept کے مطابق جب کوئی شخص ہمارے لیے کوئی چھوٹا سا کام کرتا ہے یا ہماری مدد کرتا ہے، تو بعض اوقات ہمارا دماغ اس عمل کے مطابق ہماری feelings کو بھی adjust کرنے لگتا ہے۔ مثال کے طور پر، کلاس میں کوئی ایسا شخص ہے جس سے آپ کی زیادہ نہیں بنتی، لیکن آپ اس سے کہیں“یہ topic مجھے سمجھا دو۔ وہ آپ کی مدد کرتا ہے، پھر کبھی آپ دونوں کے درمیان بات چیت بڑھتی ہے، اور آہستہ آہستہ وہ شخص آپ کو پہلے سے زیادہ positively دیکھنے لگ سکتا ہے۔ یہی چیز ، friendship اور روزمرہ کے تعلقات میں بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ لیکن یاد رکھیں، یہ کوئی magic formula یا کسی کو محبت میں مبتلا کرنے کا طریقہ نہیں؛ اصل idea یہ ہے کہ کسی کے لیے کچھ کرنا بعض اوقات ہمارے اپنے ذہن میں اس شخص کے بارے میں مثبت احساس پیدا کر دیتا ہے۔ یعنی کبھی کبھی کسی کے دل تک پہنچنے کا راستہ یہ نہیں ہوتا کہ آپ اس کے لیے سب کچھ کریں، بلکہ بس اسے موقع دیں کہ وہ بھی آپ کے لیے کچھ کر سکے۔ 🧠

15/07/2026

جب آپ کسی ایک انسان کو اپنی پوری دنیا بنا لیتے ہیں، تو اکثر اُس کی دنیا میں آپ کی اہمیت کم ہونے لگتی ہے۔
یہ محبت کی کمی نہیں، بلکہ انسانی دماغ کی ایک دلچسپ psychology ہے۔ Scarcity Principle کے مطابق ہمارا دماغ اُن چیزوں اور لوگوں کی قدر زیادہ کرتا ہے جو اپنی ایک الگ اہمیت رکھتے ہوں، نہ کہ ہر لمحہ بغیر کسی حد کے Available ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی شخص اپنی ہر خوشی، ہر وقت، ہر توجہ اور ہر جذبہ صرف ایک ہی رشتے پر خرچ کرنے لگتا ہے، تو کچھ عرصے بعد اُس کی موجودگی Unique نہیں رہتی، بلکہ ordinary بن جاتی ہے۔ اورجو چیز ہر وقت available ہو جائے، اُس کی قدر آہستہ آہستہ کم محسوس ہونے لگتی ہے۔ سائیکالوجی میں اسے Overavailability Effect سے بھی سمجھا جا سکتا ہے۔
اکثر لوگ یہ غلطی کرتے ہیں کہ وہ اس کو Ignoring سمجھ لیتے ہیں۔ حالانکہ جان بوجھ کر نظر انداز کرنا، دیر سے جواب دینا یا جذباتی کھیل کھیلنا کسی مضبوط رشتے کی نشانی نہیں۔ اصل راز Healthy Boundaries میں ہے۔ یعنی آپ محبت بھی کریں، وقت بھی دیں، لیکن اپنی پوری identity ور وقت کسی ایک انسان کے حوالے نہ کر دیں۔ اپنی زندگی، اپنے خواب، اپنے دوست، اپنے شوق اور اپنی عزتِ نفس کو بھی اتنی ہی اہمیت دیں جتنی اس رشتے کو دیتے ہیں۔ لوگ صرف اُس محبت کی قدر نہیں کرتے جو انہیں ملتی ہے، بلکہ اُس شخصیت کی بھی قدر کرتے ہیں جو محبت کرتے ہوئے خود کو نہیں بھولتی ۔ اس لیے محبت ضرور کریں، لیکن اپنی ذات کی قیمت پر نہیں۔ کیونکہ جب آپ خود اپنی قدر کرنا چھوڑ دیتے ہیں، تو اکثر دوسرے لوگ بھی آپ کی قدر کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔

29/06/2026

Toxic relationship
ختم ہونے کے بعد آخر ہوتا کیا ہے؟
اکثر لوگ کہتے ہیں، "وہ مجھے تکلیف دیتا تھا، پھر بھی میں اسے کیوں یاد کرتا ہوں؟" یا "اگر یہ رشتہ میرے لیے نقصان دہ تھا تو دل اب بھی اس کی طرف کیوں جاتا ہے؟" حقیقت یہ ہے کہ breakup کے بعد صرف دل نہیں ٹوٹتا، دماغ بھی ایک مشکل مرحلے سے گزرتا ہے۔ کئی بار جو چیز ہمیں محبت لگتی ہے، وہ دراصل ہمارے دماغ اور جذبات کا ردِعمل ہوتی ہے۔
Dopamine Withdrawal
جس طرح کوئی شخص اگر کسی نشے کا عادی ہو اور وہ نشہ اچانک چھوڑ دے تو اسے بے چینی، craving اور دوبارہ اس چیز کی خواہش محسوس ہوتی ہے، اسی طرح toxic relationship میں بھی دماغ دوسرے شخص کی attention، messages، calls اور validation کا عادی ہو جاتا ہے۔ جب وہ شخص اچانک زندگی سے چلا جاتا ہے تو دماغ بار بار اسی احساس کو دوبارہ ڈھونڈتا ہے۔ اسی لیے اس کی profile دیکھنے کا دل کرنا، message کا انتظار کرنا یا اسے واپس پانے کی خواہش ہمیشہ محبت نہیں ہوتی، کئی دفعہ یہ صرف dopamine withdrawal ہوتا ہے۔
Emotional Detox
اس مرحلے میں انسان بار بار پرانی chats پڑھتا ہے، pictures دیکھتا ہے، voice notes سنتا ہے اور ماضی کی باتوں کو یاد کرتا ہے۔ بعض اوقات وہ جانتا بھی ہے کہ یہ رشتہ اس کے لیے نقصان دہ تھا، لیکن پھر بھی یادیں بار بار واپس آتی ہیں۔ یہ کمزوری نہیں ہوتی، بلکہ دماغ اور جذبات آہستہ آہستہ اس تعلق کو قبول کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔ اسی عمل کو emotional detox کہا جا سکتا ہے۔
Neuro Rebuilding
وقت کے ساتھ دماغ خود کو دوبارہ بنانا شروع کرتا ہے۔ نئی routine بنتی ہے، نئے مشغلے پیدا ہوتے ہیں اور انسان دوبارہ اپنی زندگی پر توجہ دینا شروع کرتا ہے۔ جو چیزیں پہلے صرف اس شخص سے جڑی ہوئی تھیں، وہ آہستہ آہستہ اس کے بغیر بھی اچھی لگنے لگتی ہیں۔ یہی عمل neuro rebuilding کہلاتا ہے، جس میں انسان دوبارہ خود کو پہچاننا اور اپنی زندگی کو نئے انداز سے جینا سیکھتا ہے۔
اس لیے اگر breakup کے بعد آپ کسی کو بار بار یاد کر رہے ہیں تو ضروری نہیں کہ یہ صرف محبت ہو۔ بعض اوقات یہ dopamine withdrawal، emotional detox اور neuro rebuilding کا ایک قدرتی سفر ہوتا ہے۔ ہر یاد محبت نہیں ہوتی، اور ہر تڑپ یہ نہیں بتاتی کہ آپ کو واپس جانا چاہیے۔ کئی بار آپ کا دماغ صرف اس چیز سے باہر نکلنا سیکھ رہا ہوتا ہے جس کا وہ عادی ہو چکا تھا۔

28/06/2026

ایک ہی گھر، ایک ہی والدین، ایک ہی اسکول اور ایک ہی ماحول میں پلنے والے دو بچے اکثر ایک جیسے کیوں نہیں ہوتے؟
ایک بچہ پراعتماد ہوتا ہے، اپنی بات کھل کر کرتا ہے اور غلطیوں سے سیکھ لیتا ہے، جبکہ دوسرا ہر وقت خود پر شک کرتا ہے، دوسروں کی رائے سے ڈرتا ہے اور خود کو کم سمجھتا ہے.

سائیکالوجی کے مطابق انسان دنیا میں ایک سفید صفحے یا خالی تختی (Blank Slate) کی طرح آتا ہے۔ یعنی بچہ پیدا ہوتے وقت اپنے ساتھ احساسِ کمتری، اعتماد، خوف، غصہ یا ناکامی کا احساس لے کر نہیں آتا۔ وہ یہ نہیں جانتا کہ وہ اچھا ہے یا برا، قابل ہے یا ناکام۔ یہ سب چیزیں آہستہ آہستہ اس کے ماحول، والدین، دوستوں، اساتذہ اور زندگی کے تجربات اس کے اندر لکھتے جاتے ہیں۔
جس طرح ایک سفید کاغذ پر قلم سے الفاظ لکھے جاتے ہیں، اسی طرح بچے کے ذہن پر بھی لوگوں کے الفاظ اور رویے لکھے جاتے ہیں۔ اگر ایک بچے کو بار بار کہا جائے کہ "تم کچھ نہیں کر سکتے" یا "تم دوسروں سے کمتر ہو" تو یہ جملے صرف اس کے کانوں تک نہیں رہتے بلکہ اس کی شخصیت کا حصہ بن جاتے ہیں۔ اور اگر اسے حوصلہ دیا جائے، اس کی بات سنی جائے اور اس پر یقین کیا جائے تو اس کے اندر اعتماد اور خود پر یقین پیدا ہوتا ہے۔
فرض کریں ایک ہی گھر میں دو بچے ہیں۔ جب پہلا بچہ غلطی کرتا ہے تو والدین کہتے ہیں، "کوئی بات نہیں، دوبارہ کوشش کرو۔" جبکہ دوسرے بچے کو ڈانٹ دیا جاتا ہے یا دوسروں سے اس کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ آہستہ آہستہ پہلا بچہ سیکھ جاتا ہے کہ غلطی کرنا سیکھنے کا حصہ ہے، جبکہ دوسرا بچہ ہر نئی چیز سے ڈرنے لگتا ہے۔
انسان بہت سی چیزیں اکیلے نہیں سیکھتا بلکہ دوسروں کی مدد، رہنمائی اور ساتھ سے سیکھتا ہے۔ ایک بچہ اکیلے سائیکل نہیں چلا سکتا۔ شروع میں کوئی اس کی سیٹ پکڑتا ہے، اسے گرنے سے بچاتا ہے، حوصلہ دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ کچھ وقت بعد وہی بچہ خود سائیکل چلانے لگتا ہے۔سائیکالوجی میں اسے "Zone of Proximal Development" کہتے ہیں ۔
اسی طرح ہم بولنا، مسائل حل کرنا، خود پر یقین کرنا، جذبات کو سمجھنا اور زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنا بھی دوسروں سے سیکھتے ہیں۔ اگر زندگی میں ہمیں ایسے لوگ ملیں جو ہمارا ہاتھ پکڑیں تو ہم مضبوط بنتے ہیں، اور اگر ہمیں صرف تنقید، موازنہ اور نظراندازی ملے تو ہم اپنے بارے میں منفی سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔اسی لیے بعض لوگوں کا غصہ صرف غصہ نہیں ہوتا، بلکہ برسوں کی دبی ہوئی تکلیف ہوتی ہے۔ بعض لوگوں کا خوف صرف کمزوری نہیں ہوتا، بلکہ ایسے ماحول کا نتیجہ ہوتا ہے جہاں وہ خود کو محفوظ محسوس نہیں کر سکے۔ اور بعض لوگوں کی خود اعتمادی صرف ان کی اپنی وجہ سے نہیں ہوتی، بلکہ اس ایک شخص کی وجہ سے ہوتی ہے جس نے کبھی ان پر یقین کیا تھا۔
لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔
ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچپن کے صفحوں پر خوف، تنقید، احساسِ کمتری یا درد لکھ دیا گیا ہو۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ ماحول نہ ملا ہو جس کی آپ کو ضرورت تھی۔ لیکن اب زندگی کی چابی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔
اپنے ماضی کو سمجھنا ضروری ہے، کیونکہ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ ہم ایسے کیوں بنے۔ لیکن اپنی زندگی کو بدلنا بھی ضروری ہے، کیونکہ وہ decide کرتا ہے کہ ہم آگے کیا بنیں گے۔ جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا، وہ ہمیشہ ہماری مرضی سے نہیں ہوا۔ لیکن آج ہم اپنے خیالات بدل سکتے ہیں، نئی عادتیں سیکھ سکتے ہیں، مدد لے سکتے ہیں اور اپنی شخصیت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
ہو سکتا ہے کہ کتاب کے پہلے چند صفحات کسی اور نے لکھے ہوں، مگر باقی کہانی ابھی باقی ہے۔
اور شاید زندگی کی سب سے خوبصورت بات یہی ہے کہ انسان صرف اپنے ماضی کا نتیجہ نہیں ہوتا، بلکہ اپنے آج کے فیصلوں سے اپنا کل بھی بنا سکتا ہے۔


24/06/2026

اگر آپ خود کو زندگی میں stuck محسوس کرتے ہیں تو اگلے ایک سال کے لیے صرف ایک کام، ایک عادت یا ایک مقصد چُن لیں۔ ایسا مقصد جسے آپ روزانہ کر سکیں۔ چاہے وہ ورزش ہو، جم جانا ہو، روزانہ چند صفحات کسی کتاب کے پڑھنا ہو، واک کرنا ہو، یا کوئی نئی skill سیکھنی ہو۔
روز کریں چاہے نتیجہ نظر آئے یا نہ آئے۔ چاہے کوئی تعریف کرے یا نہ کرے۔ چاہے کوئی دیکھے یا نہ دیکھے۔ بس مسلسل کرتے رہیں۔
ممکن ہے ایک سال بعد آپ کی پوری زندگی اچانک نہ بدلے، لیکن ایک بات یقینی ہے،آپ وہ انسان نہیں رہیں گے جو آج ہیں۔ آپ کی سوچ، آپ کی عادتیں، آپ کا اعتماد اور آپ کی ہمت پہلے سے بہتر ہو چکی ہوگی۔
راستے میں لوگ بھی روکیں گے، حالات بھی روکیں گے، کبھی تھکن ہوگی، کبھی دل نہیں کرے گا، اور کبھی ایسا لگے گا کہ سب بے فائدہ ہے۔ لیکن یاد رکھیں، رکنا نہیں ہے۔ ہمت نہیں ہارنی۔ بس چلتے رہنا ہے۔
کیونکہ کامیابی اکثر اُن لوگوں کو ملتی ہے جو غیر معمولی کام نہیں کرتے، بلکہ معمولی کاموں کو consistency کے ساتھ کرتے رہتے ہیں۔
آج ایک چھوٹا قدم اٹھائیں، کل ایک اور۔ ایک سال بعد مڑ کر دیکھیں، آپ کو خود اپنے اندر ایک نئی شخصیت نظر آئے گی۔

21/06/2026

کبھی غور کیا ہے کہ آج کل ہر دوسرا شخص کسی نہ کسی کو "نارسسسٹ" کہہ رہا ہوتا ہے؟ ایک رشتہ خراب ہوا تو سامنے والا ٹاکسک، کسی نے ہماری بات نہ سمجھی تو وہ گیس لائٹر، اور اگر ہمیں اپنی کچھ مشکلات سمجھ آنے لگیں تو ہم خود کو کسی نہ کسی disorder سے جوڑ لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا نے ہمیں بہت سے نفسیاتی الفاظ سکھا دیے ہیں، لیکن بعض اوقات ہم ان الفاظ کو سمجھنے کے بجائے صرف استعمال کرنا سیکھ جاتے ہیں۔ چند ریلز دیکھ کر، چند پوسٹس پڑھ کر یا چند علامات جان کر ہم خود کو بھی diagnose کرنے لگتے ہیں اور دوسروں کو بھی۔

لیکن سچ یہ ہے کہ نفسیات کی زبان سیکھ لینا healing نہیں ہوتی۔ یہ جان لینا کہ "مجھے attachment issues ہیں" یا "میرا بچپن مشکل تھا" صرف شروعات ہو سکتی ہے، منزل نہیں۔

Healing
کوئی intellectualization نہیں ہے۔ صرف معلومات جمع کر لینا، اصطلاحات یاد کر لینا یا ہر رویے کو کسی label سے جوڑ دینا شفا نہیں دیتا۔ شفا ایک عمل ہے؛ اس میں اپنے جذبات کو محسوس کرنا، اپنی ذمہ داری لینا، اپنی عادتوں کو پہچاننا اور آہستہ آہستہ خود پر کام کرنا شامل ہوتا ہے۔

ہر وہ شخص جس نے ہمیں تکلیف دی، ضروری نہیں کہ وہ نارسسسٹ ہو۔ ہر مشکل رشتہ toxic نہیں ہوتا اور ہر اداسی، بے چینی یا غصہ کسی ذہنی بیماری کی علامت نہیں ہوتا۔ نفسیاتی مسائل اور personality disorders بہت گہرے اور پیچیدہ ہوتے ہیں، جنہیں صرف چند ریلز یا انٹرنیٹ کی معلومات سے سمجھا یا diagnose نہیں کیا جا سکتا۔

آگاہی بہت ضروری ہے، لیکن صرف آگاہی کافی نہیں۔ بعض اوقات ہم اپنے زخموں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوتے ہیں، مگر ان زخموں پر کام نہیں کر رہے ہوتے۔

یاد رکھیں، healing یہ نہیں کہ آپ کو ہر نفسیاتی اصطلاح یاد ہو۔ Healing یہ ہے کہ آپ اپنے آپ کو بہتر طریقے سے سمجھنا، قبول کرنا اور آہستہ آہستہ بدلنا سیکھ جائیں۔

09/06/2026

میرا بچپن بہت مشکل تھا
ہو سکتا ہے واقعی تھا ہو سکتا ہے آپ کو وہ محبت نہ ملی ہو جس کے آپ حق دار تھے ہو سکتا ہے آپ کو نظرانداز کیا گیا ہو، آپ کی بات نہ سنی گئی ہو، یا آپ کو ایسے زخم ملے ہوں جو آج بھی درد دیتے ہیں۔
لیکن ایک مشکل بات جو ہم اکثر سننا نہیں چاہتے
بچپن کے زخم ایک وجہ ہو سکتے ہیں، بہانہ نہیں۔
آپ کا ماضی یہ سمجھا سکتا ہے کہ آپ ایسے کیوں ہیں، لیکن یہ طے نہیں کرتا کہ آپ ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے۔
اگر بچپن میں آپ کو چھوڑ دیا گیا تھا اور آج آپ کو abandonment یا attachment issues ہیں، تو یہ acceptable ہے۔
لیکن یہ آپ کو یہ لائسنس نہیں دیتا کہ آپ اپنے پارٹنر پر مسلسل شک کریں، دوستوں کو جذباتی سزا دیں، یا اپنے درد کا بوجھ دوسروں پر منتقل کرتے رہیں۔صرف یہ جان لینا کہ "میرے ساتھ بچپن میں یہ ہوا تھا" Healing نہیں ہے۔Self-awareness بہتری کا آغاز ہے، اختتام نہیں۔
کیونکہ Healing کوئی ایک realization، ایک کتاب، ایک therapy session یا ایک motivational quote نہیں۔Healing ایک مسلسل عمل ہےایک ایسا عمل جس میں آپ بار بار اپنے رویوں کو دیکھتے ہیں، اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لیتے ہیں، اور ہر روز تھوڑا بہتر بننے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک عمر کے بعد ہماری زندگی، ہمارے ردِعمل، اور ہمارے فیصلے ہماری اپنی ذمہ داری بن جاتے ہیں۔
سوال یہ نہیں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوا تھا۔
سوال یہ ہے کہ
آپ نے اپنے زخموں کے ساتھ کیا کیا؟
آپ نے اپنی ذہنی صحت بہتر بنانے کے لیے کیا قدم اٹھایا؟
آپ نے وہ درد دوسروں تک منتقل ہونے سے روکنے کے لیے کیا کوشش کی؟
آپ اپنے ماضی کے ذمہ دار نہیں تھے۔لیکن اپنی Healing کے ذمہ دار ضرور ہیں۔اور شاید آپ ہی وہ شخص ہوں جو نسلوں سے چلتی ہوئی خاموش تکلیف، جذباتی زخموں اور Generational Trauma کی زنجیر کو توڑ دے۔اپنی کہانی کو اپنے زخموں کے حوالے مت کیجیے۔انہیں سمجھیں، قبول کریں، اور پھر ان سے آگے بڑھنے کا انتخاب کریں۔
کیونکہ آخرکار...
آپ کا ماضی آپ کی وضاحت کر سکتا ہے، مگر آپ کی تقدیر نہیں لکھتا۔

03/06/2026

کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا ہے کہ آپ کے پاس اتنے زیادہ آپشنز ہیں کہ فیصلہ کرنا ہی مشکل ہو گیا ہے؟ آج کی Gen Z اسی کیفیت کا پہلے سے کہیں زیادہ سامنا کر رہی ہے۔ کسی کو سمجھ نہیں آتی کہ کون سی ڈگری منتخب کرے، کون سی اسکل سیکھے، سرکاری نوکری کی طرف جائے یا فری لانسنگ کرے، اپنا کاروبار شروع کرے یا کسی کمپنی میں ملازمت اختیار کرے۔ سوشل میڈیا پر ہر روز کامیابی کی نئی کہانیاں، مختلف کیریئر راستے اور دوسروں کی کامیابیاں دیکھ کر نوجوانوں کو لگتا ہے کہ اگر انہوں نے ایک راستہ منتخب کر لیا تو شاید وہ کسی بہتر موقع سے محروم ہو جائیں گے۔
نفسیات میں اس کو "Paradox of Choice" کہا جاتا ہے۔ یعنی جب انتخاب کے مواقع بہت زیادہ ہو جائیں تو فیصلہ کرنا آسان ہونے کے بجائے مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے نوجوان مسلسل Overthinking، خود پر شک، FOMO (Fear of Missing Out) اور مستقبل کے بارے میں بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔ وہ فیصلہ کرنے کے بعد بھی مطمئن نہیں ہوتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ شاید کوئی اور آپشن زیادہ بہتر تھا۔
یہی Paradox of Choice آج Gen Z میں بڑھتی ہوئی Anxiety کی ایک اہم وجہ بن رہا ہے۔ جب ہر وقت یہ خوف موجود ہو کہ کہیں غلط فیصلہ نہ ہو جائے، تو ذہن مسلسل دباؤ میں رہتا ہے۔ بعض اوقات نوجوان فیصلہ کرنے کے بجائے فیصلہ مؤخر کرتے رہتے ہیں، جس سے بے چینی اور مایوسی مزید بڑھ جاتی ہے۔
اس مسئلے کا حل یہ نہیں کہ ہم ہر ممکن راستے کو آزمائیں، بلکہ یہ ہے کہ اپنی دلچسپیوں، صلاحیتوں اور حالات کے مطابق چند مناسب آپشنز منتخب کریں اور پھر ان میں سے ایک پر اعتماد کے ساتھ قدم بڑھائیں۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ زندگی میں کامل (Perfect) فیصلہ کم ہی ہوتا ہے۔ زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ جس راستے کا انتخاب کریں، اس پر مستقل مزاجی، محنت اور سیکھنے کے جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ اکثر کامیابی بہترین انتخاب سے نہیں بلکہ اپنے انتخاب کو بہترین بنانے سے حاصل ہوتی ہے۔


29/05/2026

بچپن کے زخم ہمیشہ جسم پر نظر نہیں آتے، کچھ زخم دل اور شخصیت میں خاموشی سے رہ جاتے ہیں… اور بڑے ہو کر ہمارے رشتوں کو متاثر کرتے ہیں۔بہت سے لوگ جو بچپن میں محبت، توجہ، تحفظ یا عزت سے محروم رہتے ہیں، وہ بڑے ہو کر رشتوں میں غیر معمولی خوف، insecurity اور emotional dependence کا شکار ہو جاتے ہیں۔ وہ اپنے partner سے صرف محبت نہیں چاہتے بلکہ ایک ایسی خالی جگہ بھرنا چاہتے ہیں جو برسوں سے اندر موجود ہوتی ہے۔ اسی لیے کبھی وہ حد سے زیادہ attach ہو جاتے ہیں، ہر وقت reassurance مانگتے ہیں، چھوڑ دیے جانے سے ڈرتے ہیں، اور بعض اوقات محبت کے نام پر اپنے partner کو control کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ “تم کہاں ہو؟ کس سے بات کر رہے ہو؟ مجھے ہر وقت بتاؤ” یہ ہمیشہ محبت نہیں ہوتی، کئی دفعہ یہ unresolved trauma اور abandonment fears کی آواز ہوتی ہے۔
اسی طرح کچھ لوگ اپنے اندر کے درد، anxiety، loneliness یا emotional emptiness سے بھاگنے کے لیے addiction کا سہارا لیتے ہیں۔ نشہ، excessive phone use، toxic relationships، یا کسی ایک انسان پر حد سے زیادہ emotional dependence یہ سب بعض اوقات صرف عادت نہیں بلکہ اندر کے زخموں کو وقتی طور پر سن کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ لیکن unresolved trauma کبھی خاموش نہیں رہتا، وہ کسی نہ کسی شکل میں واپس آتا ہے , غصے، insecurity
، controlling behavior، یا unhealthy attachment
کی صورت میں۔ محبت صرف کسی کو پکڑ کر رکھنے کا نام نہیں، بلکہ healing، trust اور emotional maturity کا نام ہے۔ اگر ہم اپنے بچپن کے زخموں کو سمجھ لیں، ان پر کام کریں، اور مدد لینے سے نہ گھبرائیں، تو ہم نہ صرف خود heal کر سکتے ہیں بلکہ healthier relationships بھی بنا سکتے ہیں۔ کیونکہ ہر toxic رویے کے پیچھے بری نیت نہیں ہوتی، کبھی کبھی ایک زخمی دل ہوتا ہے جو محبت مانگنا نہیں جانتا۔

19/04/2026

کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہم کسی ڈرامے کے کردار، یوٹیوبر یا influencer سے اس حد تک emotionally جڑ جاتے ہیں کہ اس کی خوشی، محبت یا دکھ ہمیں اپنا محسوس ہونے لگتا ہے، حالانکہ حقیقت میں ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، psychology میں اس condition کو Parasocial Interaction کہا جاتا ہے، جو ایک one sided emotional تعلق ہوتا ہے، اور Research بتاتی ہے کہ ہمارا دماغ بار بار exposure اور story کے جذباتی اثر کی وجہ سے ان کرداروں کو اپنا سمجھنے لگتا ہے، یہاں Mirror Neurons ہمیں دوسروں کے جذبات اندرونی طور پر محسوس کرواتے ہیں جبکہ Dopamine اس عمل کو خوشی اور reward کے ساتھ reinforce کرتا ہے، اسی لیے یہ احساسات بار بار ذہن میں آتے ہیں، خاص طور پر جب حقیقی زندگی میں محبت، توجہ یا emotional connection کی کمی ہو تو انسان ان خیالی تعلقات میں زیادہ کھو جاتا ہے، یہ وقتی سکون ضرور دیتا ہے مگر اگر یہی تعلق حقیقت سے زیادہ اہم لگنے لگے تو یہ ہماری emotional balance اور حقیقی رشتوں کو متاثر کر سکتا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ہم اس فرق کو سمجھیں اور اپنی emotional energy کو حقیقی، بامعنی اور دو طرفہ تعلقات میں invest کریں۔

Address

124
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr of Soul posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category