22/07/2026
کلینک سے سیکھے گئے سبق
ڈاکٹر بننے کے بعد میں نے ایک بات بُہت گہرائی سے سیکھی۔۔۔۔
ہر مریض بیماری نہیں، ایک پوری کہانی لے کر آتا ہے
کتابیں ہمیں بیماری پہچاننا سکھاتی ہیں لیکن کلینک ہمیں انسان کو سمجھنا سکھاتا ہے
کبھی مریض دوا سے زیادہ توجہ چاہتا ہے، کبھی حوصلہ افزائی، اور کبھی صرف کوئی ایسا شخص جو اُسکی بات کو پوری توجہ سے سن لے
وقت کے ساتھ مجھے احساس ہوا کہ ایک اچھا ڈاکٹر صرف نُسخہ نہیں لکھتا بلکہ اعتماد بھی دیتا ہے
علم آپکو ڈاکٹر بناتا ہے، لیکن اخلاق، صبر اور ہمدردی آپکو لوگوں کے دلوں میں جگہ دیتے ہیں
یہی سبق میں آج بھی ہر نئے دن، ہر نئے مریض سے سیکھ رہ ہوں..
ہر مریض ایک نئی کتاب ہے، اور ہر دن ایک نیا سبق