Mind cures

Mind cures We work to eradicate mental illness ..Spread mental health awarness in society

06/09/2023
27/04/2021

We can break the chain of spread and ensure the safety of all by avoiding large gatherings.

Do five things:

Wash hands often

Cough into elbow

Don’t touch your face

Keep a safe distance

Feel sick? Stay home Let’s .

We will continue to work together aiming for saving lives and serving humanity.




21/01/2021
13/01/2021

*مائنڈ فل نیس:Mindfulness*

(ماضی کی سوچوں اور مستقبل کے اندیشوں سے آزاد ہو کر ،حال میں رہنے کا نام مائنڈفل نیس ہے۔
ذہنی طور پر پرسکون ہونا، ہر ماں کے لیے ضروری ہے تا کہ وہ بچوں کی بہتر تربیت کر سکے، ان پر اپنا غصہ نہ اتارے، بچے ماں کو پرسکون، خوش دیکھیں تو وہ بھی پرسکون رہیں گے۔ مائنڈ فل نیس ، ذہنی طور پر پرسکون ہونے کا ایک طریقہ سمجھ لیں۔ اس کو ایک خاص مراقبہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ابو احمد)

نورفاطم کی ایک مفید تحریر
ہمیں عادت ہے کہ ہم ماضی کے واقعات یا مستقبل کی خواہشات کی سوچوں میں گم رہتے ہیں. ہر وقت مختلف سوچوں کے جال میں الجھے رہتے ہیں. اس عادت کی وجہ سے بےجا فکروں اور ٹینشن کو گلے لگا لیتے ہیں.اس لیے جلد ہی ذہنی طور پر تھک جاتے ہیں. کام میں دل نہیں لگتا اور سستی یا بیزاری سے بس کر دیتے ہیں.

لیکن جیسے ہی ہم شعوری طور پر اپنے کام کی طرف فوکسڈ اور متوجہ ہوتے ہیں تو ہم اس ان دیکھے جال سے نکل آتے ہیں.

*مائنڈ فلنیس لمحہ موجود میں شعوری موجودگی یعنی پریزنٹ مومنٹ پر غیر جانبدارانہ توجہ مذکور کرنے کا نام ہے.*

ہماری خیالات کی دنیا میں رہنے کی عادت اتنی پختہ ہوگئی ہے کہ اکثر اوقات ہم آٹوپائلٹ موڈ پر ہوتے ہیں.
جیسے نماز پڑھتے ہوئے ہمارا دھیان/ فوکس نماز کی بجائے خیالات پر ہوتا ہے... کب نماز ختم ہوئی یا کونسی رکعت پڑھی یاد نہیں رہتا کیونکہ ہم مائنڈفل نہیں ہوتے.

*مائنڈ فل نیس کا مطلب ہے اپنی زندگی کی گاڑی کو شعوری طور پر توجہ سے خود چلانا، اپنے احساسات اور جذبات کی ججمنٹ کرنے کی بجائے ترجمانی/توضیح کرنا، اچھا یا برا لیبل نہ کرنا. اس کا مطلب یہ نہیں کہ اپنی سوچوں کو دبانا، کنٹرول کرنا یا روکنا ہے، ہمارا مقصد اپنی سرگرمیوں پر توجہ مذکور کرنا اور اپنے احساسات کو محسوس کرنا ہے.*

*Mindfulness process:*
*Present moment ➡️ focus ➡️ non-judgmental*

مائنڈ فلنیس کے تین حصے ہیں:
1:لمحہ موجود کا شعور ہونا
2: لمحہ موجود میں رہنا
3: اپنی سوچوں کو جج نہیں کرنا

*Interpret rather than judgment*

مائنڈ فلنیس ہماری جذباتی اور فزیکل ہیلتھ کے کیے بہت اہم ہے. لمحہ موجود میں رہنے کے لیے اپنے ہر لمحہ پر آنکھیں، ناک کان کھلے رکھیں. لمحہ موجود میں رہنے کا مقصد اپنی ایکٹیویٹی پر فوکس کرنا اور اپنی سینسز کے ذریعے اپنے احساسات کو محسوس کرنا ہے.

*مائنڈ فل سانس لینے کی(Breathing) مشق*

⬅️ ایک دن میں دس منٹ کے لیے پریکٹس کرنے ہے.
⬅️ کرسی یا فرش پر سیدھے ہو کر بیٹھ جائیں، آنکھیں بند کرنے بعد نارمل سپیڈ میں سانس لیتے رہے.
⬅️سانس لیتے ہوئے اپنے مکمل توجہ سانس کی آمدورفت پر رکھیں.
⬅️ فوکسنگ پوائنٹ سانس ہے، اگر فوکس کرنے میں مسئلہ ہو تو اپنے ناک کے نتھنوں پر توجہ رکھ سکتے ہیں.
⬅️ اگر آٹومیٹک تھاٹس ٹریگر کریں تو فکر نہ کریں، فورا توجہ دوبارہ مذکور کر لیں.

*Observe your breathing style and sensation.*

*کام کے دوران مائنڈ فل نیس کی پریکٹس*

ہم جو بھی کام کرتے ہیں، اس کام کا حق ہے اسے مکمل توجہ سے کریں، کام جلد ہوگا اور ہم پرسکون بھی رہیں گے.

مائنڈ فل نیس کی پریکٹس آپ دن میں کبھی بھی، اپنے کسی بھی کام کے دوران کر سکتے ہیں، جیسے چہل قدمی کرتے ہوئے ، کھاتے ہوئے ، نماز پڑھتے ہوئے، پانی پیتے ہوئے، کھانا پکاتے ہوئے، برتن دھوتے ہوئے، صفائی کرتے ہوئے.

*مائنڈ فلنیس اپنے کام سے ایمانداری کا نام ہے.
کام کےدوران سارا فوکس اس کام پر رکھیں، اس دوران اپنی سینسز یوز کریں جیسے چھونا، دیکھنا، سونگھنا، سانس کی آمدورفت محسوس کریں،جو بھی کام کریں اس کے ہر اسٹیپ کو نوٹ کریں.

*مائنڈ فل نیس کے فوائد*
📍سٹریس، ڈپریشن، انزائٹی کو کم ہوتی ہے،
📍نیند بہتر ہوتی ہے،
📍میموری شارپ ہوتی ہے،
📍ہم ایکٹیو رہتے ہیں،
📍 ایموشنلی انٹیلیجنٹ، قوت مدافعت امپروو ہوتی ہے٠
📍ہمارا تھنکنگ پیٹرن منظم اور مث ہوگا-

Nothing is more important than your mental peace😚
07/01/2021

Nothing is more important than your mental peace😚

👇👇
07/01/2021

👇👇

😍😍
14/12/2020

😍😍

12/12/2020

Emptiness کچھ نا ہونے کی کیفیت

وہ لوگ جو اپنی زندگی سے پیار نہیں کرتے اور اس سے لطف اندوز نہیں ہوتے وہ صرف حال سے ہی لطف اندوز ہونے سے قاصر ہیں ۔ ان کے پاس جو کچھ بھی ہے اسے ضائع کر دیتے ہیں ، وہ ہمیشہ مستقبل سے کچھ چاہتے ہیں ، وہ مستقبل میں زندگی کے لالچ میں رہتے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ آج وہ ابھی خوش نہیں ہو سکتے ، لیکن جلد ہی ان کی خوشیوں کا آغاز یقینا ہو گا۔ ایسے لوگوں کا مستقبل خوشی سے نہیں ، ہمیشہ تکلیف سے پیدا ہوتا ہے ۔ ایسا آدمی اپنے اندر تکلیف کے بیج بوتا ہے جس سے اس کا مستقبل جنم لیتا ہے ۔
ایک آدمی جو واقعتا اپنے آپ سے اور زندگی سے پیار کرتا ہے اور اس سے لطف اندوز ہوتا ہے ، اپنے حال سے خوش ہوتا ہے ، اپنے پاس موجود چیزوں سے لطف اندوز ہوتا ہے ۔ وہ خوشی کے بیج کاشت کرتا ہے جو مستقبل کے ہر اگلے لمحے کو جنم دیتا ہے ۔ حال کے خوشگوار لمحے سے ، ایک اور خوشی کا لمحہ ابھرتا ہے ۔ ہر اگلے لمحے ایک نعمت ہوتی ہے
کیونکہ یہ لمحہ خوشی اور شکرگزاری سے پیدا ہوتا ہے ۔

ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ (Panic) ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯﮐﭽﮫ ﺁﺯﻣﻮﺩﮦ ﮐﺎﺭﺁﻣﺪ ﺗﺠﺎﻭﯾﺰ :ﺁﮬﺴﺘﮧ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﮟ۔ ﺟﺐ ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ ﮐﺎ ﺣﻤﻠﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﮐﮋ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﺳﺎﻧﺲ ﺗﯿﺰ ﺍﻭﺭ ...
12/12/2020

ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ (Panic) ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯﮐﭽﮫ ﺁﺯﻣﻮﺩﮦ ﮐﺎﺭﺁﻣﺪ ﺗﺠﺎﻭﯾﺰ :
ﺁﮬﺴﺘﮧ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﮟ۔ ﺟﺐ ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ ﮐﺎ ﺣﻤﻠﮧ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﮐﮋ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﺳﺎﻧﺲ ﺗﯿﺰ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﮨﻤﻮﺍﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﺳﺎﻧﺲ ﮐﯽ ﺭﻓﺘﺎﺭ ﮐﻮ ﺁﮬﺴﺘﮧ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺎﻧﺲ ﻟﯿﺘﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﺗﯿﻦ ﺗﮏ ﮔﻨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻧﺲ ﭼﮭﻮﮌﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﯿﻦ ﺗﮏ ﮔﻨﯿﮟ۔
ﭘﭩﮭﻮﮞ (muscle) ﮐﻮ ﮈﮬﯿﻼ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ۔ ﮐﺴﯽ ﭘﺮﺳﮑﻮﻥ ﺟﮕﮧ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﮐﺮﮐﮯ ﺑﯿﭩﮫ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﭘﯿﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺳﺮ ﺗﮏ ﮐﮯ ﺍﻋﺼﺎﺏ ﮐﻮ ﺳﺨﺖ ﮐﺮﯾﮟ ﭘﮭﺮ ﮈﮬﯿﻼ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﮟ۔ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺟﻮ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ ﺗﻨﺎﻭ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﮐﻢ ﮨﻮﮔﺎ۔
ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﯽ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﺍﮐﮋ ﻟﻮﮒ ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ ﮐﮯ ﺣﻤﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺴﺘﻘﺒﻞ ﺳﮯ ﻣﺘﻌﻠﻖ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﻓﺰﺩﮦ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺍﻧﮑﯽ ﺣﻤﻠﮯ ﮐﯽ ﺷﺪﺕ ﻣﯿﮟ ﻣﺰﯾﺪ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﻠﯿﮯ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﯾﮟ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺳﻮﭼﻮﮞ ﮐﻮ ﻭﺍﭘﺲ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﻻﺋﯿﮟ۔
ﺻﺤﺘﻤﻨﺪﺍﻧﮧ ﻃﺮﺯ ﺯﻧﺪﮔﯽ۔ ﻋﺒﺎﺩﺕ ﮐﺮﻧﺎ،ﺍﭼﮭﯽ ﺧﻮﺭﺍﮎ، ﻭﺭﺯﺵ ﮐﺮﻧﺎ، ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺮ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﭼﮭﺎ ﻭﻗﺖ ﮔﺰﺍﺭﻧﺎ، ﺍﭼﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﺜﺒﺖ ﮐﺘﺎﺑﯿﮟ ﭘﮍﮬﻨﺎ، ﺍﭘﻨﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﭘﻨﯽ ﺷﺨﺼﯿﺖ ﮐﻮ ﺑﮩﺘﺮ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺍﻗﺪﺍﻡ ﺁﭘﮑﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ ﮐﻮ ﮐﻢ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻣﻔﯿﺪ ﮨﻮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﭘﻨﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻧﯿﺎﮞ ﻟﮑﮭﺎ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﻗﻠﻢ ﺳﮯ ﮐﺎﻏﺬ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﻨﮯ ﮐﺎ ﺟﻮ ﻋﻤﻞ ﮨﮯ ﺍﺳﮑﺎ ﺁﭘﮑﮯ ﺫﮨﻦ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺧﺎﺹ ﺗﻌﻠﻖ ﮨﮯ۔ ﺟﻮ ﮐﭽﮫ ﺁﭖ ﻗﻠﻢ ﺳﮯ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺁﭘﮑﯽ ﺳﻮﭺ ﭘﺮ ﺑﮩﺖ ﺧﺎﺹ ﺍﺛﺮ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺳﻠﯿﮯ ﺩﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﭘﺎﻧﭻ ﺳﮯ ﺩﺱ ﻣﻨﭧ ﺗﮏ ﺿﺮﻭﺭ ﺍﭘﻨﮯ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﮐﻮ ﮐﺎﻏﺬ ﭘﺮ ﻟﮑﮭﯿﮟ ﭘﮭﺮ ﭼﺎﮨﮯ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﺮﺩﯾﮟ۔
ﺍﭘﻨﮯ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﻣﯿﮟ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﻮ ﻧﻮﭦ ﮐﺮﯾﮟ۔ ﮐﺐ ﺍﻭﺭ ﮐﺲ ﺑﺎﺕ ﯾﺎ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺁﭘﮑﻮ ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ ﮐﺎ ﺣﻤﻠﮧ ﮨﻮﺍ۔ ﮨﻔﺘﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﺎ ﻣﺎﮦ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ ﺩﻓﻌﮧ۔ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﻭﺟﮧ ﭘﺮ ﮨﺮ ﺩﻓﻌﮧ ﮨﻮﺍ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﻧﺴﯽ ﻭﺟﮧ ﭘﺮ ﮐﺒﮭﯽ ﮨﻮﺍ ﮐﺒﮭﯽ ﻧﮩﯿﮟ۔ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺁﭘﮑﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﻣﺪﺩ ﺩﯾﻨﮕﮯ۔ ﺍﭘﻨﮯ ﻣﺨﻠﺺ ﺩﻭﺳﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺑﺎﺕ ﮐﺮﯾﮟ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﻧﮑﻮ ﺑﮭﯽ ﮐﺒﮭﯽ ﯾﺎ ﻣﻮﺟﻮﺩﮦ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﯾﮧ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﮨﻮﮞ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺁﭘﮑﻮ ﺍﭘﻨﮯ ﺁﭘﮑﻮ ﺟﺎﻧﻨﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺖ ﻣﺪﺩ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﭘﮑﻮ ﺗﻨﮩﺎﺋﯽ ﮐﺎ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ۔
ﺍﭘﻨﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮟ۔ ﺁﭖ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ ﺍﯾﮏ ﮨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﮯ ﮔﺎ ﺁﭘﮑﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ۔۔ ﺁ ﭖ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ۔ ﺁﭖ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﭘﯿﺎﺭ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﭘﻨﺎ ﺧﯿﺎﻝ ﺭﮐﮭﯿﮟ۔

Address

Sector F Commercial, Talats Plaza, Near Giga Mall, Defence Housing Authority, DH
Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mind cures posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share