Dr Abbas khan yousafzai

Call Directions Website Contact the practice

Dr Abbas khan yousafzai Dr Abbas yousafzai
(Mbbs general physician )
Doctor at PIMS Islamabad

12/10/2026

یہ بات ہے 2009 کی جب اس وقت کے صدر آصف علی زرداری نے پنجاب پر گورنر راج لگا کر صوبے کی زمہ داری سلمان تاثیر کو سونپی تھی تو اس وقت کے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے حبیب جالب کا یہ مشہور نظم میڈیا کے سامنے گایا تھا۔

مقتل میں نہ ہوئے تو زنداں میں ملیں گےہم جیسوں میں بیعت کی روایت نہیں ملتی
12/10/2026

مقتل میں نہ ہوئے تو زنداں میں ملیں گے
ہم جیسوں میں بیعت کی روایت نہیں ملتی

ڈاکٹروں اور عملے سے نہ لڑو، انہوں نے آپ کا مریض نہیں مارا، انہوں نے تو صرف کوشش کی ہے آپ کے پیارے کو بچانے کی اپنے علم، ...
10/10/2026

ڈاکٹروں اور عملے سے نہ لڑو، انہوں نے آپ کا مریض نہیں مارا، انہوں نے تو صرف کوشش کی ہے آپ کے پیارے کو بچانے کی اپنے علم، عقل اور ریسورسز کے مطابق، باقی زندگی اور موت تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جس کے ہم سب پیدا کیے ہوئے بندے ہیں
ڈاکٹر طارق حسین سومرو لاڑکانہ
اسپتال میں مریض کا انتقال ہو جائے تو دکھ اور غم فطری ہے، لیکن اس دکھ کو غصے میں بدل کر ڈاکٹر اور عملے پر حملہ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا، نہ انسانیت ہے، نہ قانون ہے، نہ اسلام ہے۔
تفصیلی پیغام
جب کوئی مریض اسپتال پہنچتا ہے تو ڈاکٹر کا دشمن نہیں ہوتا، وہ اس کا مسیحا بن کر کوشش کرتا ہے۔ ڈاکٹر نے مریض کو بیماری نہیں دی، وہ تو بیماری سے لڑنے آیا ہوتا ہے۔
اکثر مریض آخری اسٹیج پر، کئی دن گھر میں رکھ کر، حکیموں اور عطائیوں کے پاس گھما کر لائے جاتے ہیں۔ جب جسم ساتھ چھوڑ دیتا ہے تو سارا الزام ڈاکٹر پر ڈال دیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر بھی انسان ہے، وہ صرف کوشش کر سکتا ہے، وہ زندگی نہیں دے سکتا۔
طبی اور سائنسی نقطہ نظر
میڈیکل سائنس کی اپنی حدود ہیں۔
- کوئی ڈاکٹر مردہ دل کو ہمیشہ کے لیے زندہ نہیں کر سکتا۔
اگر دماغ کو 4 سے 6 منٹ آکسیجن نہ ملے تو Brain Death
ہو جاتی ہے۔
- سیپٹیسیمیا، ملٹی آرگن فیلئر، بڑا دل کا دورہ، برین ہیمرج جیسی بیماریوں میں دنیا کی جدید ترین مشینیں بھی کبھی کبھی ناکام ہو جاتی ہیں۔
- ڈاکٹر علاج کرتا ہے، شفا اللہ دیتا ہے۔ امریکہ، لندن کے بڑے اسپتالوں میں بھی اموات ہوتی ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ ڈاکٹر قاتل ہے۔
سماجی نقطہ نظر
جب اسپتال میں ہنگامہ ہوتا ہے تو نقصان کس کا ہوتا ہے؟
- ڈاکٹر اور نرس ڈر کر ایمرجنسی بند کر دیتے ہیں۔
- دوسرے سیریس مریض علاج کے بغیر مر جاتے ہیں۔
- نوجوان ڈاکٹر سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
اس طرح ایک خاندان کے غصے سے پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ اگر ڈاکٹر سے غلطی ہوئی بھی ہے تو اس کے لیے قانون، PMDC، اور عدالت موجود ہے، لاٹھی اور پتھر نہیں۔
نفسیاتی نقطہ نظر
پیارے کی موت پر غصہ آنا ایک نفسیاتی مرحلہ ہے جسے Grief Anger کہتے ہیں۔ انسان سچ قبول نہیں کرنا چاہتا اس لیے کسی کو قصوروار ٹھہراتا ہے۔
لیکن اسی غصے میں جب آپ اس ڈاکٹر کو مارتے ہیں جس نے آپ کے مریض کو بچانے کے لیے ساری رات کوشش کی، تو وہ ڈاکٹر نفسیاتی طور پر ٹوٹ جاتا ہے۔ اگلی بار وہ کسی سیریس مریض کو ہاتھ لگانے سے ڈرے گا۔ آپ کا غصہ اگلے کئی مریضوں کی زندگی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔
اسلامی نقطہ نظر
اسلام نے زندگی اور موت کو مکمل اللہ کے اختیار میں قرار دیا ہے۔
قرآن پاک میں ارشاد ہے
اور وہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے۔ (سورہ المومنون)
دوسری جگہ فرمایا
تم جہاں کہیں بھی ہو، موت تمہیں آ لے گی۔ (سورہ النساء: 78)
نبی کریم ﷺ نے طبیب کا علاج کرنا سنت قرار دیا، لیکن شفا کو اللہ سے جوڑا۔ ڈاکٹر پر حملہ کرنا ظلم ہے، اور ظلم کا حساب روز قیامت ہوگا۔
اپیل
خدارا، صبر کریں۔ موت برحق ہے۔ ڈاکٹروں کو دشمن نہ سمجھیں، وہ آپ کے پیارے کو بچانے کے لیے اپنے علم، عقل اور موجود وسائل سے آخری سانس تک کوشش کرتے ہیں۔ زندہ بچانا ان کے ہاتھ میں نہیں، اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

🚨 ایمرجنسی وارڈ کی ایک تلخ مگر مزاحیہ حقیقت 😂ایمرجنسی میں لواحقین آتے ہی کہتے ہیں:"ڈاکٹر صاحب! ہمارا مریض سیریس ہے، پہلے...
05/10/2026

🚨 ایمرجنسی وارڈ کی ایک تلخ مگر مزاحیہ حقیقت 😂

ایمرجنسی میں لواحقین آتے ہی کہتے ہیں:

"ڈاکٹر صاحب! ہمارا مریض سیریس ہے، پہلے اسے دیکھیں!" 😰

ڈاکٹر فوراً مریض کو دیکھتا ہے، علاج شروع ہوتا ہے، پوری ٹیم مصروف ہو جاتی ہے…

لیکن خدانخواستہ مریض فوت ہو جائے تو اچانک حافظہ تبدیل ہو جاتا ہے: 😶

"یہ تو بالکل ٹھیک ٹھاک تھا، ہاف سے تو ٹھیک تھا… تم لوگوں نے مار دیا!" 😂😭

مریض لاتے وقت:
👉 "بہت سیریس ہے، فوراً دیکھیں!"

کچھ دیر بعد:
👉 "یہ تو بالکل ٹھیک تھا!" 🤦‍♂️😂

واقعی عجیب حافظہ ہے اس قوم کا…
حالتِ مریض بھی یاد نہیں رہتی، بس الزام یاد رہ جاتا ہے! 😂

❤️ ڈاکٹر اور مریض کے لواحقین دونوں کا مقصد ایک ہی ہونا چاہیے: مریض کی جان بچانا۔

👇 آپ کے خیال میں ایمرجنسی میں زیادہ مشکل کیا ہے—مریض کی حالت یا لواحقین کی توقعات؟ 😅


25/09/2026

لڑکے والوں نے بارات لیٹ کر دی لڑکی والے چیخ رہے ہیں کہ ہم لوگوں نے اتنی تیاریاں کی ہیں محلے میں کیا عزت رہ جائے گی 27 کو ہی انا ہوگا😝😝

🇦🇫 A heartbreaking situation for Afghan medical students in Pakistan.Amid the ongoing political and state-level tensions...
08/09/2026

🇦🇫 A heartbreaking situation for Afghan medical students in Pakistan.

Amid the ongoing political and state-level tensions between Pakistan and Afghanistan, The reported PMDC notification regarding the expulsion of Afghan national students from Pakistani medical colleges is deeply distressing—especially for those who are already in their 4th and final years of MBBS.

These students have spent years of their lives studying, attending clinical rotations, appearing in examinations, and working towards becoming doctors.
For a student who has reached the final year, being asked to leave at this stage is not merely an academic setback—it can mean years of hard work, time, finances, and dreams coming to an abrupt end.

🛑 Whatever the circumstances between states, students should not become victims of political tensions. They came here to study, and many are now just months away from completing years of hard work.

We sincerely hope PMDC and the relevant authorities reconsider this decision and find a compassionate solution that allows these students to complete their medical education.

میرے شہر میں میری نسل لوٹنے والوپتہ ہے کس طرح بیٹا جوان ہوتا ہے؟کالی چادر میں لپٹے اپنے اکلوتے بیٹے کی تازہ قبر پر پڑے ہ...
08/09/2026

میرے شہر میں میری نسل لوٹنے والو
پتہ ہے کس طرح بیٹا جوان ہوتا ہے؟

کالی چادر میں لپٹے اپنے اکلوتے بیٹے کی تازہ قبر پر پڑے ہوئے یہ شخص باجوڑ کے پہلے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر غلام فاروق ہیں، چند روز قبل باجوڑ کی تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر غلام فاروق کے اکلوتے لختِ جگر برہان اللہ کو انتہائی بے دردی سے شہید کر دیا، ڈاکٹر صاحب نے تمام عمر قوم کی خدمت کی اپنے ملک کا نام روشن کیا اور بدلے میں ریاست نے ان کا بیٹا چھین لیا۔
مارتے بھی ہم ہی کو ہو اور اے سی والے کمروں میں بیٹھ کر خطرہ، دھشتگرد و غدار بھی ہم ہی کو قرار دیتے ہو!

لیکن قصور ڈاکٹرز کا ہے 👍
01/09/2026

لیکن قصور ڈاکٹرز کا ہے 👍

27/08/2026

میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کرو
ںتمام بیوروکریسی نے پہنے ہوئے ہیں دستانے

ہماری عوام کو جس دن اس بات کا ادراک ہوگا کہ قصور وار healthcare Professionals نہیں ہیں وسائل پر قابض ٹولہ ہے جو اپنی ہر ناکامی کا زمادار ڈاکٹر کو ٹھرانا چاہتا ہے جب تک ہسپتالوں میں رش کم نہیں ہوگا حکومت میڈیا پر کچھ اور کمروں میں بیٹھ کر ہیلتھ کے نظام کو پرائیوٹ کرنے کے منصوبے بناتی رہی گی معاملات بہتر نہیں ہوگے

حکومت وقت کوئی بھی ہو انکے تمام سٹیک ہولڈرز سے رائے لینا ہوگا اور نظام صحت میں تبدیلیاں اور بہتری لانے کے لئے ڈسٹرکٹ نہیں تحصیل لیول پر ٹیچنگ ہاسپٹل بنانے ہونگے اور پرائمری ہیلتھکیر کے نظام کو مضبوط اور معصر کرنا ہوگا تا کہ بڑے ہسپتالوں میں رش کم ہو

دیدار مرشد۔ اللہ سلامت رکھے۔ آمین
20/08/2026

دیدار مرشد۔ اللہ سلامت رکھے۔ آمین

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Abbas khan yousafzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Dr Abbas khan yousafzai:

Shortcuts

Share

Category