Clinical Psychologist - Arooj Andleeb

Call Directions Website Contact the practice

Clinical Psychologist - Arooj Andleeb I believe in giving clients space to express themselves openly and without judgment.

25/07/2026

Dr. Nabiha Ali Khan and Haris Khokhar are back together after a week-long public dispute that dominated social media and entertainment headlines. The reconciliation comes after both publicly criticised each other, with Dr. Nabiha making a series of allegations against her husband and his family.
Dr. Nabiha Ali Khan has said she has withdrawn her khula proceedings against her husband, Haris Khokhar, following advice from renowned religious scholar Maulana Tariq Jameel.

جیسے ہی میں لاہور انٹری ٹول پلازا سے گزری، میری نظر سامنے موجود ان 20 سے 25 گیٹس پر پڑی…لیکن اس بار کچھ مختلف تھا۔نہ وہ ...
02/05/2026

جیسے ہی میں لاہور انٹری ٹول پلازا سے گزری، میری نظر سامنے موجود ان 20 سے 25 گیٹس پر پڑی…

لیکن اس بار کچھ مختلف تھا۔

نہ وہ لمبی لائنیں
نہ وہ ہاتھ میں رسید پکڑے لوگ
نہ وہ کیبن میں بیٹھا کوئی شخص

آدھے سے زیادہ گیٹس خاموش تھے… لیکن چل رہے تھے۔

کیمرہ گاڑی کا نمبر پڑھ رہا تھا
سسٹم بیلنس چیک کر رہا تھا
اور گیٹ خود بخود کھل رہا تھا

کوئی بات چیت نہیں
کوئی انتظار نہیں

بس سسٹم… اور رفتار۔

لیکن اس بار میرا دھیان صرف ٹیکنالوجی پر نہیں تھا…
بلکہ انسانی ذہن پر تھا۔

میں نے خود سے ایک سوال کیا…
اور آپ سے بھی پوچھنا چاہتی ہوں:

ان گیٹس کے پیچھے کام کرنے والے لوگ… اب کہاں ہوں گے؟

کیونکہ جب ایک کام ختم ہوتا ہے…
تو صرف آمدنی نہیں جاتی…

❖ انسان کی پہچان (Identity) بدل جاتی ہے
❖ اس کا اعتماد (Self-confidence) متاثر ہوتا ہے
❖ اور کئی دفعہ ذہنی دباؤ (Stress & Anxiety) بڑھ جاتا ہے

👇
یہاں سے اصل بات شروع ہوتی ہے…

دنیا میں کام ختم نہیں ہو رہا…
کام کی شکل بدل رہی ہے

لیکن ہر انسان اس تبدیلی کو ایک جیسا ہینڈل نہیں کرتا۔

کچھ لوگ جلدی سیکھ لیتے ہیں
کچھ وقت لیتے ہیں
اور کچھ لوگ تبدیلی کے خوف میں پھنس جاتے ہیں

بطور Clinical Psychology perspective ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ:

اصل چیلنج صرف سکلز کا نہیں…
بلکہ mindset کا ہے۔

👉 کیا ہم تبدیلی کو خطرہ سمجھتے ہیں؟
یا اسے سیکھنے کا موقع؟

👉 اگر کل ہماری جاب بدل جائے…
تو کیا ہم emotionally ready ہیں؟

👉 کیا ہم نے کبھی اپنی mental flexibility پر کام کیا ہے؟

حقیقت یہ ہے:

AI یا ٹیکنالوجی خود مسئلہ نہیں ہے
اصل مسئلہ ہے rigid thinking (نہ بدلنے والی سوچ)

اسی لیے آج کے دور میں ضروری ہے:

✔ Emotional resilience (ذہنی مضبوطی)
✔ Adaptability (خود کو بدلنے کی صلاحیت)
✔ Growth mindset (سیکھنے کی سوچ)

جو لوگ اپنے ذہن کو ٹرین کر لیتے ہیں…
وہ ہر بدلتی دنیا میں اپنا راستہ بنا لیتے ہیں۔

آخر میں ایک سوال… جو آپ کو خود سے ضرور پوچھنا چاہیے:

👉 اگر کل سب کچھ بدل جائے… تو کیا میں خود کو دوبارہ کھڑا کر سکتا/سکتی ہوں؟

👇 کمنٹ میں ایک لائن لکھیں:

“میں خود کو بدلنے کے لیے تیار ہوں”
یا
“مجھے اپنے mindset پر کام کرنا ہے”

— Clinical Psychology with Arooj Andleeb

14/04/2026

گزری ہوئی زندگی میں آپ کو جو سبق ملا

اُس میں سے ایک نصیحت کریں
✨❤️

10/04/2026

کراچی میں ایک دینی مدرسے کا طالب علم تھا جس کا سوات سے تعلق تھا۔۔۔
جمعرات کو وہ مدنی مسجد کے آگے خوشبو، مسواک ٹوپیاں وغیرہ بیچتا تھا اور جمعہ کی نماز میں وہ گلشن اقبال بلاک 6 میں ایک جامع مساجد کے آگے ٹھیہ لگاتا تھا۔۔۔
اولیٰ سے لے کر دورہ حدیث تک گلشن کے ایک ہی مدرسہ میں پڑھا اور ہر جمعرات جمعہ کو وہ ٹھیہ لگا کر کچھ پیسے کما لیتا تھا گھر والوں کو بھی باقاعدگی سے رقم بھیجتا تھا۔۔۔

ایک بار مدنی مسجد کے سامنے ٹھیہ پر شب جمعہ کے بیان کے بعد ایک شخص آتا ہے جو کافی ساری ٹوپیاں، مسواک، خوشبو، تسبیح وغیرہ خرید کر چلا جاتا ہے۔۔۔
دوسرے دن وہ طالب علم جب گلشن میں مسجد کے سامنے ٹھیہ لگاتا ہے سامان سیٹ کرتا ہے تو ٹوپیوں کے بنڈل میں سے ایک بڑے سائز کا وائلٹ ملتا ہے جس میں آئی ڈی کارڈ، امریکہ کا ڈرائیونگ لائسنس اور سیٹیزن کارڈ کچھ ڈاکومینٹس اور ساتھ ہی بزنس کارڈ بھی ہوتے ہیں۔۔۔
وہ طالب علم فوراً اس بزنس کارڈ والے نمبر پرا رابطہ کرتا ہے لیکن کال نہیں ہو پاتی پھر وہ واٹس اپ پر کال کرتا ہے تو آگے سے جو بندہ کال اٹھاتا ہے وہ جیسے ایک دم اچھل جاتا ہے اور انتہائی خوشی اور جذبات سے اس طالب علم کو بتاتا ہے کہ پوری رات سب گھر والے سو نہیں پائے رات کسی وقت گھر پہنچ کر جب وائلٹ دیکھا تو ندارد گاڑی میں بسیار تلاش کیا پھر کافی دور سے دوبارہ مدنی مسجد آیا لیکن رات کافی زیادہ ہوچکی تھی۔۔۔
خیر اس طالب علم نے اپنا ایڈریس دیا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد وہ بندہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ آتا ہے طالب علم سے اپنا وائلٹ لیتا ہے تو اس میں سب چیزیں موجود ہوتی ہیں وائلٹ میں کچھ ڈالرز اور پاکستانی کرنسی بھی جوں کی توں موجود ہوتی ہے سب سے اہم چیز کچھ کارڈز اور ڈاکومینٹس ہوتے ہیں جس پر وہ شخص کہتا ہے کہ اگر یہ وائلٹ نہ ملتا تو شائد میرا ہارٹ اٹیک ہوجاتا اس میں کافی قیمتی کچھ اشیاء تھی۔۔۔
وہ شخص اور اس کی فیملی اس طالب علم کو انعام کے طور پر موٹی رقم دینا چاہتے ہیں لیکن وہ انکار کر دیتا ہے کہ کسی صورت نہیں لوں گا خیر وہ بندہ اس طالب علم سے نمبر لیتا ہے اور چلا جاتا ہے لیکن مسلسل واٹس اپ اور کال پر رابطہ رکھتا ہے چند دن بعد وہ شخص دوبارہ اس طالب علم سے ملنے کی خواہش کرتا ہے ایک ہوٹل پر ملاقات ہوتی ہے تو وہ شخص بتاتا ہے کہ امریکہ ٹیکساس میں اس کا اپنا بزنس ہے فیملی سمیت ادھر موجود ہے بچے وغیرہ سب امریکہ کے سیٹیزن ہیں۔۔۔
وہ بندہ خود اس خواہش کا اظہار کرتا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ جائیں وہاں میرے بزنس میں معاونت کریں میرے ساتھ مل جل کر ترتیب بنائیں مجھے ویسے بھی ایک ایماندار بندے کی تلاش تھی لیکن وہ طالب علم تعلیم کی وجہ سے عذر کرتا ہے لیکن اس شخص کا مسلسل اصرار ہوتا ہے کہ میں آپ کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں آپ بس حامی بھریں یہاں تعلیم مکمل کریں لیکن اپنے گھر والوں سے مجھے ملائیں وہ طالب علم بتاتا ہے کہ میرے والدین تو سوات میں ہیں وہ بندہ اس کے والد اور بھائی کا نمبر لے کر انہیں کراچی آنے کا بولتا ہے۔۔۔
مختصر یہ کہ وہ بندہ اس طالب علم سے اس حد تک متاثر ہوتا ہے کہ اس کے والدین کو یہ کہہ دیتا ہے کہ میں اس بچے کو اپنی بچی کا رشتہ دینا چاہتا ہوں اور اسے ساتھ لے جانا چاہتا ہوں بس آپ لوگ حامی بھریں خیر والدین مان جاتے ہیں اور اس طرح وہ لڑکا دو سال بعد تعلیم مکمل کرتا ہے اور پھر شادی بھی ہوتی ہے اور کچھ ٹائم بعد امریکہ چلا جاتا ہے اس وقت وہ طالب علم ٹیکساس میں ایک اسلامک سینٹر میں امام بھی ہے ساتھ بچوں کی کلاسز ہیں اور اپنے سسر کا بزنس بھی دیکھتا ہے۔۔۔
یہ صرف ایک واقعہ ہے ورنہ بہت سے لوگ ایمانداری کی وجہ سے اپنی لائف سنوار چکے ہیں بہت سے آن لائن ٹیچرز ہیں جنہوں نے بچوں کو قرآن پڑھایا ایمانداری لگن سے جس اکیڈمی سے پڑھایا ان سے بھی وفا کی پڑھنے والوں سے بھی وفا کی اور پھر والدین نے متاثر ہو کر ان کو ادھر ہی بلا لیا۔۔۔
انسان کے اندر اگر ایمانداری، صداقت اور سچائی ہو تو اللہ رب العزت آخرت میں تو اس کا اجر دے گا ہی لیکن دنیا میں بھی اس کی زندگی سنور جاتی ہے ایسے کئی واقعات موجود ہیں کہ صرف ایمانداری کا اس دنیا میں بھی اچھا صلہ ملا بے شک ایمانداری اور دیانتداری کا صلہ دیر سویر سے ملے لیکن ملتا ضرور ہے۔۔۔
ایمانداری، صدق و دیانتداری اور سچائی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور خاص کر ایک مسلمان کی شان اور پہچان ہے جیسے حلال کمانا مشکل ہوتا ہے لیکن اس میں سکون ہوتا ہے برکت ہوتی ہے اور حلال اپنا اثر نسلوں تک برقرار رکھتا ہے اسی طرح سچائی اور ایمانداری کا کا پھل بھی دنیا میں مل کر رہتا ہے اللہ رب العزت ہم سب کو ایمانداری، سچائی، صدق و دیانتداری کے ساتھ ہر کام کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اور ہمارے لئے اس میں برکتیں کامیابیاں اور عزتیں نصیب فرمائے آمین۔۔۔

04/09/2025

آہستہ آہستہ ہم ناراض ہونا چھوڑ دیتے ہیں ہمیں مزاج کے خلاف باتیں برداشت کرنے کی عادت ہو جاتی ہے ہم لوگوں کے بُرے رویوں میں الجھنے کی بجائے انہیں اگنور کرنے لگتے ہیں۔ ہمیں دوسروں سے محبت اور پیار کی کوئی اُمید نہیں رہتی ہم چھوٹی چھوٹی باتوں سے دل کو تکلیف نہیں دیتے، نہ ہی ہم بہت ساری خواہشات کے بوجھ میں جیتے ہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب ہم صحیح معنوں میں میچور ہو رہے ہوتے ہیں اور جب تقویٰ ہمارے اندر داخل ہو رہا ہوتا ہے.....!!!!

20/08/2025

کل اخبار میں ایک آرٹیکل آیا ۔
"بی وی کو قابو میں کیسے رکھیں ؟ "
اتنی خوشی ہوئی کہ دھڑکن بڑھ گئی
پورا آرٹیکل ایک ہی سانس میں پڑھ لیا ۔
لکھا تھا ۔۔۔ صبح ٹہلنے جائیں ،زیادہ ہری سبزیاں کھائیں ، غصہ نہ کریں ،کھانے پینے کا دھیان رکھیں ،ریگولر چیک اپ کرائیں ، وغيرہ وغيرہ ۔۔۔
بعد میں پھر سے عنوان پڑھا ۔دماغ خراب ھوگیا ۔
لکھا تھا ۔"بی پی کو قابو میں کیسے رکھیں ؟"
اب کل آنکھیں چیک کرانے جانا ھے ۔ 😁

09/08/2025

خوف، ناکامی اور خود کو کمتر سمجھنے والے خیالات صرف ذہن کو نہیں زندگی کو بھی محدود کر دیتے ہیں۔

عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھن...
01/01/2025

عورت کو شوہر کا کھانا گرم کرنے یا موزہ ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نفیس مزاج عورتیں تو ویسے بھی ٹانگیں سمیٹ کر بیٹھنا پسند کرتی ہیں۔ ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ مناسب رشتہ مل جائے۔ ڈوپٹہ سر پر لینے سے کسی عورت کی موت نہیں واقع ہوئی آج تک۔ آج کل کتنی عورتوں کے دس بچے ہوتے ہیں کہ یہ شکایت ہو کہ عورت بچہ پیدا کرنے کی مشین ہے۔ یہاں تین سے زیادہ بچے کسی کے گھر شاہد ہی ہوں۔

یہ مسائل عورت کے ہیں ہی نہیں-

عورت کا دکھ یہ ہے کہ تیزاب گردی ہوتی ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ پسند کی شادی پر قتل ہوتی ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ اگر وہ طلاق لینا چاہے وہ نہیں لے سکتی۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ اپنا رشتہ نہیں بھیج سکتی۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ بھلے وہ کیسی ہی تعلیم یافتہ ہو، اسے جہیز لے جانا ہے۔

عورت کا دکھ یہ ہے کہ وہ محلے کے بدقماشوں کی شکایت باپ بھائی سے کرنے سے ڈرتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ مرد کی توجہ اس پر پڑ جائے تو یقین رکھا جاتا ہے کہ عورت نے ہی ورغلایا ہو گا۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ روٹی گول نہ ہو تو بوریا بستر گول ہو جاتا ہے۔

عورت کی غلطی کو زمانہ معاف نہیں کرتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ تعلیم زیادہ ہونے کو اس کی عمر کے زیادہ ہونے اور دماغ کے خراب ہونے کی دلیل سمجھا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کی نوکری کو اس کی بدکرداری کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اس کے سوشل میڈیا پر ہونے کو اس کی "دستیابی" کی دلیل مانا جاتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ پسند کی شادی آج بھی اس کے خاندان کے ماتھے کا داغ ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے بھائیوں کی خاطر جائیداد میں حق چھوڑ کر اچھی بہن ہونا ثابت کرنا ہوتا ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ اسے ساری عمر ماں باپ کی عزت کی خاطر کسی مرد کی مار بھی سہنی پڑ سکتی ہے۔

عورت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیوہ یا مطلقہ ہو جائے تو اسکو رشتہ نہیں ملتا۔ کوئی اس کے یتیم بچوں کے سر پردست شفقت نہیں رکھتا۔

لیکن معاشرہ ان سب مسائل کا حل بتانے سے قاصر ہے۔

"جب آپ کچھ نہیں کر رہے ہوتے تو خوبصورت نظر آنا آسان ہوتا ہے..."
08/12/2024

"جب آپ کچھ نہیں کر رہے ہوتے تو خوبصورت نظر آنا آسان ہوتا ہے..."

Address

H-8 Markaz
Islamabad
44000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Clinical Psychologist - Arooj Andleeb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Clinical Psychologist - Arooj Andleeb:

Shortcuts

Share

Category