27/06/2026
بطور ڈاکٹر میں نے ایک بات سیکھی ہے. ہر مریض کو صرف دوا کی ضرورت نہیں ہوتی، کبھی کبھی اسے ایک ایسے انسان کی ضرورت ہوتی ہے جو اس کی بات غور سے سن لے۔ بیماری جسم کو تکلیف دیتی ہے، لیکن خوف، بے بسی اور پریشانی دل و دماغ کو. اور اکثر چند مخلص الفاظ، چند لمحوں کی توجہ، اور ایک نرم لہجہ وہ سکون دے جاتے ہیں جو کسی نسخے میں نہیں لکھا جا سکتا۔