All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA

All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA ہمارا مقصد صرف تین نکات

ـ1۔ ایک بڑا اور موثر اتحاد بنان?

Career Opportunities Qt Paraplegic & Rehabilitation Centres
14/03/2026

Career Opportunities Qt Paraplegic & Rehabilitation Centres

Warmest Congratulations to 𝐃𝐫. 𝐒𝐚𝐮𝐝 𝐀𝐟𝐳𝐚𝐥 on his appointment as Medical Superintendent of Aziz Bhatti Shaheed Teaching H...
21/01/2026

Warmest Congratulations to 𝐃𝐫. 𝐒𝐚𝐮𝐝 𝐀𝐟𝐳𝐚𝐥 on his appointment as Medical Superintendent of Aziz Bhatti Shaheed Teaching Hospital Gujrat!

A delegation of physiotherapy community representatives, including President Society of Physiotherapy Gujrat and Assistant Professor Mukabbar University of Science and Technology Gujrat 𝐃𝐫. 𝐀𝐛𝐝𝐮𝐥 𝐖𝐚𝐡𝐞𝐞𝐝 𝐑𝐚𝐧𝐚 𝐏𝐓, President of All Pakistan Physiotherapists Alliance (APPA) and Head of Physiotherapy Department Sundas Foundation Gujrat 𝐃𝐫. 𝐀𝐒𝐉𝐀𝐃 𝐌𝐚𝐡𝐦𝐨𝐨𝐝 𝐏𝐓, and Physiotherapists of ABSTH Gujrat 𝐃𝐫. 𝐙𝐚𝐢𝐧𝐚𝐛 𝐍𝐚𝐞𝐞𝐦 𝐏𝐓 and 𝐃𝐫. 𝐅𝐚𝐫𝐞𝐞𝐡𝐚 𝐙𝐚𝐢𝐛 𝐏𝐓 met with the newly appointed MS and extended their felicitations.

We wish respected 𝐃𝐫. 𝐒𝐚𝐮𝐝 𝐀𝐟𝐳𝐚𝐥 success in his new role and look forward to collaborative efforts for the advancement of healthcare services in Gujrat.




05/01/2026
23/09/2025
الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان نے اب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کے لئے ہائرایجوکیشن کمیشن سے ڈگری کی فوٹو کاپی ا...
23/07/2025

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان نے اب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن کے لئے ہائرایجوکیشن کمیشن سے ڈگری کی فوٹو کاپی اٹیسٹیشن کی شرط ختم کر دی ہے۔ اب صرف اوریجنل ڈگری کو بیک سائیڈ سے اٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔

آخر سٹیک ہولڈرز کو خوف کس بات کا ہے؟ اگر وہ اپنی پوزیشن واضح نہیں کرتے تو پھر وقت کر دے گا اور تب ان کی کریڈیبلٹی کیا ہو...
25/03/2025

آخر سٹیک ہولڈرز کو خوف کس بات کا ہے؟ اگر وہ اپنی پوزیشن واضح نہیں کرتے تو پھر وقت کر دے گا اور تب ان کی کریڈیبلٹی کیا ہو گی ینگسٹرز میں۔۔۔؟ پھر کہیں گے کہ ینگسٹرز اخلاقیات کے دائرے میں بات نہیں کرتے۔۔۔ جب ان کے مستقبل پر اپنے بزنس کو ترجیح دو گے تو پھر مشکل سوالات تو ہوں گے ۔۔

24/03/2025

❓سوال تو بنتا ہے❓

اگر آپ الگ کونسل کے حامی ہیں تو پھر الائیڈ کونسل میں رجسٹریشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیوں نہیں کرتے؟ یہ نہیں ہو سکتا کہ ایک طرف آپ الگ کونسل بنوانے کا چورن بیچیں اور دوسری طرف آپ کمیونٹی کو الائیڈ کونسل کی رجسٹریشن لینے پر اپنا مؤقف بھی پیش نہ کریں۔
اگر کوئی کہتا کہ ہم الگ کونسل بنوائیں گے تو پھر اس سے پہلا سوال ہی یہ ںنتا ہے کہ الائیڈ سے رجسٹریشن کروائیں یا نہیں پر آپ کا آفیشل مؤقف کیا ہے؟
جب آپ الگ کونسل بنوانے کا ایجنڈہ پیش کرتے ہیں تو پھر قانونی پہلو سے اور اخلاقی طور پر بھی الائیڈ میں رجسٹریشن کے بائیکاٹ کا واضح اعلان کرنا بھی بنتا ہے۔

دوہرے معیار سے باہر نکل کر پروفیشن کی خدمت کا ڈھنڈورا پیٹا جائے تاکہ واضح ہو کہ آپ وکٹ کے دونوں اطراف نہیں کھیل رہے۔

نوٹ: تمام فزیو کمیونٹی سے گزارش ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز سے اس پر واضح مؤقف پیش نہ کرنے پر سوال اٹھایا جائے۔

16/03/2025

مشتری ہوشیار باش (DPT سے MBBS یا MD)

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا سادہ سا قانون ہے کہ کہیں بھی بیرون ممالک میں ایم بی بی ایس میں ایڈمیشن کے لئے PMDC سے NOC لینا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کہیں بیرون ممالک میں لیگلی بھی ڈی پی ٹی کی بنیاد پر ایم بی بی ایس میں کوئی رعائیت مل رہی ہو تو وہ پی ایم ڈی سی سے NOC کے بغیر ہو گی جس کا مطلب یہ ہے کہ پی ایم ڈی سی ایسی ڈگری کو فراڈ کی کیٹگری میں شمار کرتی ہے۔۔

نوٹ: ڈی پی ٹی کے بعد ایم بی بی ایس یا ایم ڈی کی ڈگری حاصل کی جا سکتی ہے مگر اس کے لئے بھی فرسٹ ائیر سے لاسٹ ائیر تک مکمل پڑھ کر ہی ڈگری لی جائے تو ہی وہ پی ایم ڈی سی سے رجسٹرڈ ہو گی وگرنہ نہیں۔

ڈاکٹر اسجد محمود فزیوتھراپسٹ

17/01/2025

• ڈی پی ٹی میں ایڈمیشن لے کر ڈگری سے پہلے پریکٹس کرنا اچھی بات ہے۔
• ڈی پی ٹی کی ڈگری کرتے ہی کنسلٹنٹ فزیوتھراپسٹ لکھنا کوئی جعل سازی نہیں۔
• ایم ایس/ایم فل میں ایڈمیشن ہوتے ہی سپیشلسٹ بن جانے کی تشہیر کرنا پرفیشنل ہونے کی اعلیٰ ترین مثال ہے۔
• ٹی ڈی پی ٹی کر کے ڈی پی ٹی مینشن کرنا اصول و ضوابط کے عین مطابق ہے۔
• کسی بھی ایسوسی ایشن کی ممبرشپ کو ڈگری کی طرز پر تشہیر کرنا قانون کی پاسداری ہے۔

جو کوئی بھی ان سب باتوں کو درست سمجھتا ہے اور اس کے خلاف بولنے والوں کو برا سمجھتے ہوئے خود کو ایک پروفیشنل گردانتا ہے تو وہ جان لے کہ یہ پروفیشن کی خدمت نہیں بلکہ بگاڑ کی وہ پہلی سیڑھی ہے جس کے نقصان کا احساس تک کرنا بہت مشکل کام ہے۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے بڑی بڑی برائیوں میں چھوٹی چھوٹی برائیاں اچھائیاں لگنے لگ جائیں حالانکہ چھوٹی چھوٹی برائیاں ہی بڑی برائیوں کی طرف لے کر جاتی ہیں۔

ہو سکے تو ایسی چھوٹی برائیوں کو برائی سمجھ کر اس سے بچنے کی کوشش کریں اور ایک حقیقت پسند پروفشنل بن کر اپنے پروفیشن کی خدمت کریں۔ جزاک اللّٰه خیرا

14/01/2025

ایک سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ:
جی ہمارا بچہ بہت محنتی ہے ڈگری کے دوران ہی کام شروع کر دیا تھا، ہمارے بچے نے اس مقام تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی ہے۔
(وہ محنت نہیں کسی اور کا حق مارا تھا اس نے)

فزیو کمیونٹی عموماً یہ سمجھتی ہے کہ جو لوگ ڈگری سے پہلے کام(محنت) شروع کر دیتے ہیں وہ جلدی کامیاب یا سٹیبل ہو جاتے ہیں۔

آخر یہ کہاں لکھا ہے کہ ڈگری کر لینے کے بعد دولت کی فراوانی ہو جائے گی اور جب ایسا نہ ہو تو اصول و ضوابط کی دھجیاں اڑا کر کمائی کرنے سے دولت کی ریل پیل ہو جائے گی۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟
جو کوئی بھی ڈگری سے پہلے اگر محنت کرنے کو کامیابی کا جواز سمجھتا ہے تو اس چیز میں محنت کرے جس میں وہ قانونی طور پر اہل ہو اور جو کام اصول و ضوابط کے خلاف نہ ہو۔

نوٹ: اس خمار سے باہر نکل آئیں کہ ڈگری کرتے ہی آپ پر رزق کی بارش ہونا آپ کا حق ہے۔ اب اگر کسی کی دُم پر پاؤں آ گیا ہو تو ہضم کریں، جو غلط ہے وہ غلط ہی ہے۔

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to All Pakistan Physiotherapists Alliance - APPA:

Shortcuts

Share