Al-Syed Hospital

Call Directions Website Contact the practice

Al-Syed Hospital At Al-Syed Hospital, we go beyond treatment—fostering trust, compassion, and community care in every patient experience.

03/09/2026

السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا میں مرکزی میلاد کمیٹی کے زیراہتمام جشن عیدمیلاد النبی کے جلوس کا شاندار اور والہانہ استقبال۔

02/09/2026

"احاطہ ٹیکسلا: مرکزی میلاد کمیٹی کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس، عقیدت و محبت کے پُرجوش مناظر"

مرکزی میلاد کمیٹی احاطہ ٹیکسلا کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت السید ہسپتال احاطہ کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی، سید عرفان شاہ گیلانی، سید طارق شاہ، سید رفاقت شاہ، ابرار اشرف خان، قاری عاصم سعید، قاری خالد محمود ہزاروی، شفاقت خان، اکرم خان تنولی اور صابر جمیل نے کی۔
جلوس میں نامور نعت خواں، علماء کرام، سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات سمیت اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کی میڈیا کوریج آر یو جے ٹیکسلا کے جوائنٹ سیکرٹری شفقت زمان نے کی۔ بہترین اسٹیج ڈیزائن پر السید ہسپتال احاطہ کو "پہلا انعام" جبکہ جلوس کے قافلوں میں محلہ جھاڑ کے جلوس کو پہلی پوزیشن سے نوازا گیا۔ آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں حاجی ابرار دلدار خان، ڈاکٹر سید اسد علی ، عرفان خان ایڈووکیٹ، ابرار اشرف خان، صداقت خان، عاطف، شفاقت خان اور ضابط خان نے انعامات تقسیم کئے۔
درود و سلام اور پُرجوش نعروں کی گونج میں جلوس جامع مسجد غوثیہ (حاجی دلدار خان) پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، جہاں شرکائے جلوس کے لیے وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔

31/08/2026

ٹیکسلا: جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جامع مسجد غوثیہ (حاجی دلدار خان) میں السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی نے مرکزی جلوس میں شرکت کرنے والے تمام شرکاء سے اظہارِ تشکر کیا۔ جلوس میں علماء کرام، نعت خواں، سیاسی، سماجی، کاروباری و صحافتی شخصیات، معززینِ علاقہ اور اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کے راستوں کو خوبصورت اسٹیجز، بینرز اور جھنڈیوں سے سجایا گیا، جبکہ شرکاء کے لیے شربت اور دودھ کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

29/08/2026

ٹیکسلا میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس ٹیکسلا ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہوا اور ختمِ نبوت چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ ریلوے روڈ پر مختلف مقامات پر جلوس کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔
جلوس میں ٹیکسلا کی مذہبی، سیاسی، سماجی و صحافتی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ استقبال کرنے والوں میں کرنل کاظم، السید ہسپتال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی، سید عترت شاہ، محمد ایوب صراف، ٹیکسلا پریس کلب کے جنرل سیکرٹری سید وسیم شاہ، چوہدری ایوب، شفاقت خان، آر یو جے ٹیکسلا کے جوائنٹ سیکرٹری شفقت زمان، معروف ماہرِ تعلیم سر موسیٰ رضا، جمیل مووی کے سی ای او جمیل صاحب اور دیگر معززین شامل تھے۔

درود و سلام کی صداؤں سے گونجتا ٹیکسلا، عشقِ رسول ﷺ کا خوبصورت منظر پیش کرتا رہا۔

26/08/2026

جشنِ میلادِ النبی ﷺ — چراغاں کا حسین منظر
جشنِ میلادالنبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر السیدہ ہسپتال احاطہ ٹیکسلا میں برقی قمقموں سے کیا گیا خوبصورت چراغاں، عقیدت و محبتِ رسول ﷺ کا دلکش اظہار اور ایک نہایت حسین و روح پرور منظر پیش کر رہا ہے۔

24/08/2026

السید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ ٹیکسلا کے بانی و چئیرمین ڈاکٹرسید اسد علی اپنے دیرینہ دوست معروف ماہرتعلیم، کالم نگار و ریجنل یونین آف جرنلسٹس آف پاکستان شمالی پنجاب کے صدر عطاء لرحمٰن چوہدری صاحب کی اوپن ہارٹ سرجری کے بعد ان کی صحت سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے۔

24/08/2026

الحمدللہ! السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا میں خانپور (کے پی کے) سے تعلق رکھنے والے گردے کی پتھری کے مریض کا ماہر یورولوجسٹ "ڈاکٹر راحیل شیخ" نے پی سی این ایل (بغیر چیرے) لیزر سرجری کے ذریعے کامیاب علاج کیا۔ صحت کارڈ پر مفت علاج کے بعد مریض نے ڈاکٹر راحیل شیخ، ہسپتال کے تمام عملے اور بالخصوص بانی و چیئرمین "ڈاکٹر سید اسد علی" کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خدمات کو تسلی بخش قرار دیا۔ مریض کے مطابق السید ہسپتال اسلام آباد اور بڑے شہروں کے جدید ہسپتالوں کے ہم پلہ ہے، جہاں علاج معالجے کی تمام ضروری سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں۔

18/08/2026

السید ہسپتال احاطہ ٹیکسلا اور سرسید ایجوکیشن سوسائٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی پروقار تقریب کے بعد السید ہسپتال کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، بالخصوص صحت سہولت پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

15/08/2026

ٹیکسلا (پ ر): پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر السید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ ٹیکسلا میں قومی جذبے، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کے اظہار کے لیے السید ہسپتال کی ٹیم کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں تحصیل ٹیکسلا کے معروف ماہرِ تعلیم، کالم نگار و مصنف اور ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان شمالی پنجاب کے صدر "عطاءالرحمٰن چوہدری" نے خصوصی شرکت کی، جن کا استقبال السید ہسپتال کے بانی و چیئرمین "ڈاکٹر سید اسد علی" اور السید ہسپتال کی پوری ٹیم نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے والہانہ انداز میں کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ بعدازاں "ڈاکٹر سید اسد علی، عطاءالرحمٰن چوہدری، السید ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر رومانہ طارق" اور پروگرام کی کوآرڈینیٹر "مس ارم" نے یومِ آزادی کا کیک کاٹا۔

تقریب سے *ڈاکٹر سید اسد علی* اور *عطاءالحمٰن چوہدری* نے خطاب کرتے ہوئے قیامِ پاکستان کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔ تقریب کا مقصد نوجوان نسل میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنا اور وطنِ عزیز کے حصول کے لیے قربانیاں دینے والے عظیم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔

13/08/2026

السید ہسپتال ایچ ایم سی روڈ احاطہ ٹیکسلا کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر سید اسد علی اور السید ہسپتال کی تمام ایکسپرٹ ٹیم کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو "79واں جشنِ آزادی" دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔

اس عزم کے ساتھ کہ ہم اپنی طبی خدمات کو مزید بہتر بناتے ہوئے وطنِ عزیز کی خدمت اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، خوشحالی اور عظمت کی نئی بلندیوں سے نوازے۔

پاکستان زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

Address

Islamabad
47050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Syed Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Practice

Send a message to Al-Syed Hospital:

Shortcuts

Share

Category